Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • دنیا
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا
  • دنیا

افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

S.D. جولائی 30, 2026
unama.afghaistan

کراچی(نیوز لیب رپورٹ ) افغان طالبان نے گزشتہ تین ماہ کے دوران شمال مشرقی صوبہ بدخشاں میں اسماعیلی برادری کی کم از کم 33 عبادت گاہیں( جماعت خانے ) بند کر دی ہیں،اس کے ساتھ افغان حکومت نے عاشورہ کے موقع پرصوبہ پروان اور لوگر میں شیعہ برادری کی مذہبی تقریبات صرف مخصوص مساجد تک محدود کر دیں ،اقوام متحدہ کے افغانستان امدادی مشن (یو این اے ایم اے) کی 28 جولائی کو جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق طالبان نے بدخشاں میں کم از کم 33 اسماعیلی جماعت خانے بند کر کے مذہبی آزادی کو محدود کیا ہے، جبکہ شیعہ برادری کی مذہبی رسومات، خصوصاً عاشورہ کی تقریبات پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں اور بعض افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔یوناما کی تازہ رپورٹ کے مطابق طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے متعدد دیگر سرکاری اداروں کے تعاون سے جنوری سے بدخشاں میں اسماعیلی جماعت خانوں (عبادت کے مقدس مقامات) کو بند کرنا شروع کیا اور اسماعیلی برادری کو ہدایت دی کہ وہ ان مقامات پر عبادت نہ کریں۔رپورٹ کے مطابق طالبان حکام کا مؤقف ہے کہ ان عمارتوں میں محراب موجود ہیں، جو قبلہ (مکہ مکرمہ) کی سمت کی نشاندہی کرتی ہیں، لہٰذا انہیں اسماعیلی عبادت گاہوں کے بجائے مساجد تصور کیا جانا چاہیے۔افغانستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ سرکاری جائزے کے بعد ان عمارتوں کی حیثیت مختلف پائی گئی۔ بعض عمارتیں پہلے بھی مساجد کے طور پر استعمال ہوتی رہی تھیں، جبکہ دیگر رہائشی یا غیر مذہبی مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی تھیں، اور ہر معاملے میں الگ الگ فیصلہ کیا گیا۔اقوام متحدہ کے افغانستان امدادی مشن نے اپریل سے جون تک کی مدت پر مشتمل اپنی سہ ماہی رپورٹ جاری کی۔رپورٹ کے مطابق پابندیوں سے ضلع زیبک کے 17، ضلع اشکاشم کے 14 اور ضلع واخان کے 2 جماعت خانے متاثر ہوئے۔یوناما کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے طالبان کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ زمینی جائزوں سے معلوم ہوا کہ ہر جماعت خانے کی صورتحال مختلف تھی، اس لیے ہر معاملے میں الگ الگ بنیاد پر فیصلہ کیا گیا۔طالبان کے مطابق بعض علاقوں میں مساجد موجود نہیں تھیں، جبکہ کچھ جماعت خانے رہائشی عمارتوں کے طور پر استعمال ہو رہے تھے۔یوناما نے مزید بتایا کہ عاشورہ کے موقع پر طالبان نے پروان اور لوگر صوبوں میں شیعہ برادری کو ہدایت کی کہ وہ اپنی مذہبی تقریبات صرف مخصوص مساجد میں منعقد کریں، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل طالبان حکام آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے زیر اہتمام چلنے والے کابل کے معروف سیرینا ہوٹل کا انتظام سنبھال چکے ہیں

Post navigation

Previous: سندھ بھر میں کام کرنے والی 306 پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ،
Next: کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

Related News

uzbekistan.trade
  • بزنس
  • دنیا

پاکستان کی علاقائی تجارت کے لئےبڑی خوش خبری ،ازبکستان اور پاکستان نے افغانستان کے روایتی راستے کا متبادل تلاش کر لیا

S.D. جولائی 19, 2026
hajj.umrah
  • پاکستان
  • دنیا

عمرہ زائرین کے لئے اہم خبر

S.D. جولائی 19, 2026
france.karachi
  • پاکستان
  • دنیا

کراچی میں 1960 سے قائم فرانس کا قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان

S.D. جولائی 16, 2026

تازہ ترین

  • سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی
  • ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟
  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ
  • کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
custom3
  • ایف بی آر
  • ٹریڈ سیاست

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

S.D. اگست 1, 2026