Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • جرم و سزاء
  • پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج کے کارپوریٹ ممبر پر عوام سے فراڈ کا الزام،ایس ای سی پی نے بلنک کیپٹل کا کیس ایف آئی اے کو بھیج دیا
  • جرم و سزاء

پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج کے کارپوریٹ ممبر پر عوام سے فراڈ کا الزام،ایس ای سی پی نے بلنک کیپٹل کا کیس ایف آئی اے کو بھیج دیا

S.D. اگست 9, 2026
pmex1

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ )ایس ای سی پی نے پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے کارپوریٹ ممبرکو سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے فراڈ کرنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ،بلنک کیپٹل مینجمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، کی مینجمنٹ کے خلاف ریفرنس ایف آئی اے) کو بھیج دیا ، کمپنی پر الزام ہے کہ فکسڈ منافع کا لالچ دے کر پونزی اسکیم کے ذریعے عوام سے کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری حاصل کی گئی ، بلنک کیپٹل مینجمنٹ کے خلاف معاملہ مزید تحقیقات اب ایف آئی اے کرے گی ، ایس ای سی پی کے مطابق سرمایہ کاروں سے پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے نام پر رقوم وصول کی گئیں، تاہم سرمایہ کاروں کی رقم کمپنی کےچیف آپریٹنگ آفیسر علی فدا، چیف ایگزیکٹیو حسن مسعود ،ڈائریکٹر محمد فاروق اور دیگرکے اکاؤنٹس میں مبینہ طور پر منتقل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، ترجمان ایس ای سی پی کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ اور کیپٹل مارکیٹ میں شفافیت یقینی بنانے کے پیش نظر ، عوامی شکایات پر تحقیقات مکمل کرنے کے بعد بلنک کیپٹل مینجمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی مینجمنٹ کے خلاف ریفرنس قانونی کارروائی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھجوانے کی منظوری دے دی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے دوران 35 شکایت کنندگان کی جانب سے مجموعی طور پر 44 کروڑ 66 لاکھ روپے سے زائد کے دعوے سامنے آئے ہیں۔بلنک کیپٹل پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج سے لائسنس یافتہ فیوچرز بروکر اور پی ایم ای ایکس کا کارپوریٹ ممبر ہے ، یہ کمپنی سرمایہ کاروں کو فکس منافع اور اصل سرمایہ کی واپسی کی گارنٹی پر غیر قانونی طور پر رقوم وصول کرنے میں ملوث پائے گے۔ سرمایہ کاروں کی شکایات سامنے آنے پر ایس ای سی پی نے فیوچرز مارکیٹ ایکٹ 2016 کے سیکشن 83 کے تحت تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔بلنک کیپٹل کے 29 شکایت کنندگان سے متعلق تقریباً 40 کروڑ 86 لاکھ روپے کی رقوم کی نقل و حرکت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تحقیقات میں بلنک کیپٹل، اس کے اُس وقت کے چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹر سمیت دیگر ملازمین اور متعلقہ افراد کے اکاؤنٹس میں رقوم کی منتقلی کے شواہد سامنے آئے، جبکہ قابل ذکر رقوم نقد بھی نکلوائی گئیں تحقیقات کے مطابق سرمایہ کاروں کے ساتھ ایسے معاہدے کیے گئے جن میں 3.7 فیصد ماہانہ سے 48 فیصد سالانہ تک فکس منافع کی پیشکش کی گئی، جبکہ سرمایہ کی ضمانت کے طور پر پوسٹ ڈیٹڈ چیکس بھی جاری کیے گئے۔ دستیاب شواہد کی بنیاد پر تحقیقاتی ٹیم نے قرار دیا کہ بلنک کیپٹل مبینہ طور پر پونزی طرز کی فراڈ پر مبنی سرمایہ کاری اسکیم چلا رہا تھا اور اپنے لائسنس کے دائرہ کار سے تجاوز کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر رقوم وصول اور گارنٹی شدہ منافع کی پیشکش کر رہا تھا۔چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ مارکیٹ کا غلط استعمال کرنے والوں، مارکیٹ میں ہیرا پھیری کرنے والے عناصر اور ریگولیٹڈ حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھا کر سرمایہ کاروں کو دھوکا دینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا، “سرمایہ کاروں کے مفادات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ مارکیٹ یا سرمایہ کاروں کے اعتماد کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف تمام ضروری ریگولیٹری اور انفورسمنٹ اقدامات کیے جائیں گے۔”تحقیقات میں کمپنیز ایکٹ 2017، فیوچرز مارکیٹ ایکٹ 2016 اور فیوچرز بروکرز (لائسنسنگ اینڈ آپریشنز) ریگولیشنز 2018 کی متعلقہ دفعات کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی نشاندہی بھی کی گئی۔معاملے کی سنگینی اور تحقیقاتی نتائج کے پیش نظر کمیشن نے ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے سیکشن بی 41 کے تحت کیس ایف آئی اے کو بھجوانے کی منظوری دی ہے تاکہ مزید تحقیقات اور متاثرہ سرمایہ کاروں کی شکایات کے ازالے کے لیے قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔ایس ای سی پی نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ فکس یا گارنٹی شدہ منافع کی پیشکش کرنے والی غیر قانونی سرمایہ کاری اسکیموں سے محتاط رہیں

Post navigation

Previous: کسٹمز کے 3 افسران رشوت کے الزام میں گرفتار
Next: پنجاب اسمبلی نئے صوبے کے حق میں جبکہ سندھ اسمبلی تقسیم کے خلاف قرار داد منظور کر چکی ہے،مریم نواز سندھ میں آکر الیکشن لڑیں۔مراد علی شاہ

Related News

CTD.sindh
  • جرم و سزاء

مولانا عبداللہ،مفتی جمیل اور مفتی شامزئی کا قاتل گرفتار کرنے کا دعویٰ

S.D. اگست 28, 2026
mian.adrees.fpcci
  • بزنس
  • جرم و سزاء

ایف پی سی سی آئی کا اپنے سابق صدر میاں محمد ادریس کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج، ناروا سلوک کے خلاف ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ قرارداد منظور ،،ایف آئی اے نے ستارہ گروپ کے مالکان اور فیسکو افسران پر 11.96 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،

S.D. اگست 28, 2026
security.garad.3
  • جرم و سزاء

سندھ بھر میں کام کرنے والی 306 پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ،

S.D. جولائی 25, 2026

تازہ ترین

  • مولانا عبداللہ،مفتی جمیل اور مفتی شامزئی کا قاتل گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • ایف پی سی سی آئی کا اپنے سابق صدر میاں محمد ادریس کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج، ناروا سلوک کے خلاف ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ قرارداد منظور ،،ایف آئی اے نے ستارہ گروپ کے مالکان اور فیسکو افسران پر 11.96 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،
  • موبائل فون صارفین کے لئے خوش خبری،پی ٹی اے نے صارفین کے مفاد میں پری پیڈ موبائل بیلنس کی مدت 6 ماہ مقرر کر دی
  • جرمن حکومت نے 23 افغانوں کو طالبان کے حوالے کر دیا،جرمنی سے ملک بدر کئے جانے والوں کو چارٹر طیارے پر کابل بھیجا گیا
  • کاروباری خواتین کے لئے خوش خبری، خواتین کو قرض کی ادائیگی کے لئےآئی ایف سی نے پاکستانی بینک کو ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا ،

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

CTD.sindh
  • جرم و سزاء

مولانا عبداللہ،مفتی جمیل اور مفتی شامزئی کا قاتل گرفتار کرنے کا دعویٰ

S.D. اگست 28, 2026
mian.adrees.fpcci
  • بزنس
  • جرم و سزاء

ایف پی سی سی آئی کا اپنے سابق صدر میاں محمد ادریس کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج، ناروا سلوک کے خلاف ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ قرارداد منظور ،،ایف آئی اے نے ستارہ گروپ کے مالکان اور فیسکو افسران پر 11.96 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،

S.D. اگست 28, 2026
pta.logo2
  • پاکستان
  • ٹیکنالوجی

موبائل فون صارفین کے لئے خوش خبری،پی ٹی اے نے صارفین کے مفاد میں پری پیڈ موبائل بیلنس کی مدت 6 ماہ مقرر کر دی

S.D. اگست 27, 2026
germany1
  • دنیا

جرمن حکومت نے 23 افغانوں کو طالبان کے حوالے کر دیا،جرمنی سے ملک بدر کئے جانے والوں کو چارٹر طیارے پر کابل بھیجا گیا

S.D. اگست 26, 2026