Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • سیاست
  • پنجاب اسمبلی نئے صوبے کے حق میں جبکہ سندھ اسمبلی تقسیم کے خلاف قرار داد منظور کر چکی ہے،مریم نواز سندھ میں آکر الیکشن لڑیں۔مراد علی شاہ
  • سیاست

پنجاب اسمبلی نئے صوبے کے حق میں جبکہ سندھ اسمبلی تقسیم کے خلاف قرار داد منظور کر چکی ہے،مریم نواز سندھ میں آکر الیکشن لڑیں۔مراد علی شاہ

S.D. اگست 11, 2026
cm,sindh2

کراچی نیوز لیب رپورٹ ) وزیراعلیٰ سندھ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی نیا صوبہ بنانے کےلیے قراردادیں منظور جبکہ سندھ اسمبلی صوبے کی تقسیم کے خلاف کئی قراردادیں منطور کرچکی ہے، مریم نواز سندھ میں آکر الیکشن لڑیں،آرٹس کونسل کراچی میں قومی یوم اقلیت کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی اور ہر مرحلے سے فیملی کو آگاہ کیا جائےگا، کیس حل ہونے کے بعد پولیس اور میڈیکو لیگل کی کوتاہیوں پر کارروائی کرنا میرا کام ہے۔ جوڈیشل کمیشن کیس کی تفتیش کےلیے نہیں بنا رہے تھے، وہ پولیس کا کام ہے، جوڈیشل کمیشن پولیس اور میڈیکو لیگل کی کوتاہیوں کی نشاندہی کےلیے بنایا جا رہا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کمیشن بنانے سے پہلے انہوں نے وزیرداخلہ اور میئر کراچی کو میر رضا کے والدین کے پاس بھیجا اور انہوں نے بھی کہا تھا کہ ٹھیک ہے لیکن اگلے توز جب فیملی نے کہا کہ ہم جوڈیشل کمیشن نہیں چاہتے تو ہم نے ان کی رائے کا احترام کیا۔ نئے صوبوں کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ پہلے بھی پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ آئین میں صوبہ بنانے کا طریقہ کار موجود ہے، سندھ اسمبلی صوبے کی تقسیم کے خلاف کئی قراردادیں منطور کرچکی ہے اور انہیں نہیں لگتا کہ موجودہ یا مستقبل کی اسمبلی میں کوئی نیا صوبہ بنانے کےلیے دو تہائی اکثریت حاصل کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام ہم پر بھروسہ رکھتے ہیں، میڈیا بھی بھروسہ رکھے۔پیپلزپارٹی پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی پر الزام ہے ہمارا سندھ میں موقف الگ ہے، پنجاب میں الگ لیکن ہم پنجاب میں صوبہ بنانے کی بات اس لیے کرتے ہیں کہ پنجاب اسمبلی نیا صوبہ بنانے کےلیے قراردادیں منظور کرچکی ہے۔ مریم نواز کی جانب سے سندھ کے عوام کی خدمت سے متعلق بیان اور حکومت سندھ پر تنقید کے حوالے سے سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پنجاب والوں کو اگر سندھ کی زیادہ فکر ہے تو آئینی طریقہ کار اختیار کریں، آئیں سندھ میں اپنا ووٹ رجسٹرڈ کرائیں الیکشن لڑیں، اگر عوام نے آپ کو سپورٹ کیا تو ان کی خدمت کریں ورنہ اپنی پارٹی سے کہیں کہ وفاقی حکومت میں آپ کو وزیر اعظم نامزد کرے اور آپ وفاق کے ذریعے سندھ کی خدمت کریں۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلائے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوے روز میں اجلاس بلانا آئینی تقاضہ ہے۔ صحافی اب وفاقی حکومت سے سوال کریں کہ ہمارے مطالبے کے باوجود اجلاس کیوں نہیں بلایا جا رہا۔ پریا کماری کی بازیابی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے اعتراف کیا کہ اب تک کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے، انہوں نے بتایا کہ ایک دو مرتبہ اطلاعات ملیں لیکن اس سے کچھ حاصل نہیں ہوسکا۔

Post navigation

Previous: پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج کے کارپوریٹ ممبر پر عوام سے فراڈ کا الزام،ایس ای سی پی نے بلنک کیپٹل کا کیس ایف آئی اے کو بھیج دیا
Next: ایئر انڈیا کا کپتان چرسی نکلا،فلائٹ کے اچانک نیچے آنے سے24 مسافر زخمی ہوئے تھے

Related News

bangladesh.PM
  • دنیا
  • سیاست

سابق وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ واجدکا دعویٰ، میں اپنے عوام کے پاس واپس جاوں گی’بنگلہ دیش بھارت کے لیے ایک اور پاکستان بن گیا ہے

S.D. اگست 7, 2026
farooq3
  • سیاست

کامران خان ٹیسوری کو گورنر شپ واپس نہ ملی تو ایم کیو ایم اپوزیشن میں بیٹھ جائے گی ،فاروق ستار

S.D. جولائی 17, 2026
WhatsApp Image 2026-06-27 at 8.43.22 PM
  • پاکستان
  • سیاست

لاہور میں ایم کیو ایم نہیں تھی اس لئے وہاں ترقی ہوئی،اپوزیشن میں بیٹھے ہوئے لوگ آئندہ الیکشن میں سکڑ جائیں گے۔سعید غنی

S.D. جون 27, 2026

تازہ ترین

  • مولانا عبداللہ،مفتی جمیل اور مفتی شامزئی کا قاتل گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • ایف پی سی سی آئی کا اپنے سابق صدر میاں محمد ادریس کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج، ناروا سلوک کے خلاف ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ قرارداد منظور ،،ایف آئی اے نے ستارہ گروپ کے مالکان اور فیسکو افسران پر 11.96 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،
  • موبائل فون صارفین کے لئے خوش خبری،پی ٹی اے نے صارفین کے مفاد میں پری پیڈ موبائل بیلنس کی مدت 6 ماہ مقرر کر دی
  • جرمن حکومت نے 23 افغانوں کو طالبان کے حوالے کر دیا،جرمنی سے ملک بدر کئے جانے والوں کو چارٹر طیارے پر کابل بھیجا گیا
  • کاروباری خواتین کے لئے خوش خبری، خواتین کو قرض کی ادائیگی کے لئےآئی ایف سی نے پاکستانی بینک کو ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا ،

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

CTD.sindh
  • جرم و سزاء

مولانا عبداللہ،مفتی جمیل اور مفتی شامزئی کا قاتل گرفتار کرنے کا دعویٰ

S.D. اگست 28, 2026
mian.adrees.fpcci
  • بزنس
  • جرم و سزاء

ایف پی سی سی آئی کا اپنے سابق صدر میاں محمد ادریس کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج، ناروا سلوک کے خلاف ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ قرارداد منظور ،،ایف آئی اے نے ستارہ گروپ کے مالکان اور فیسکو افسران پر 11.96 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،

S.D. اگست 28, 2026
pta.logo2
  • پاکستان
  • ٹیکنالوجی

موبائل فون صارفین کے لئے خوش خبری،پی ٹی اے نے صارفین کے مفاد میں پری پیڈ موبائل بیلنس کی مدت 6 ماہ مقرر کر دی

S.D. اگست 27, 2026
germany1
  • دنیا

جرمن حکومت نے 23 افغانوں کو طالبان کے حوالے کر دیا،جرمنی سے ملک بدر کئے جانے والوں کو چارٹر طیارے پر کابل بھیجا گیا

S.D. اگست 26, 2026