Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • پاکستان
  • پنجاب میں اب گھروں کی توسیع کے لئے بھی بلاسود قرض ملے گا
  • پاکستان

پنجاب میں اب گھروں کی توسیع کے لئے بھی بلاسود قرض ملے گا

S.D. جنوری 25, 2026
cm.punjab2

کراچی ( نیوزلیب رپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے “اپنا گھر اپنی چھت” پروگرام کے تحت اب گھروں کی توسیع کے لئے بھی بلاسود قرض ملے گا، اسکیم کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اب جوائنٹ فیملی میں رہنے والے بھی گھر کی توسیع کے لئےبھی اپنی چھت،اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت بلا سود قرض لے سکیں گے،واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے “اپنا گھر اپنی چھت” پروگرام کے تحت صوبے کے بے گھر افراد کو ذاتی گھر تعمیر کرنے کے لیے 15 لاکھ روپے تک بلا سود قرض دیا جا رہا ہے۔ یہ قرض 7 سے 9 سال کی آسان اقساط ماہانہ تقریباً 14 ہزار میں واپس کیا جا سکتا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اس سلسلے میں گھروں کی توسیع کے بلاسود قرضوں کے اجرا کی بھی منظوری دیدی۔ اب جوائنٹ فیملی میں رہنے والے بھی اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے اوراپنا گھر پراجیکٹ کے تحت بلا سود قرض لے سکیں گے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے جون2026 تک ایک لاکھ60 ہزار گھر بنا نے کا ہدف مقررکر دیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنی زمین، اپنا گھر کے1534 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی بھی منظوری دے دی۔پہلے مرحلے میں جہلم میں 194، قصور129،فیصل آباد میں84 اور لودھراں59 پلاٹ بذریعہ قرعہ اندازی دیئے جائیں گے،وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں اپنی چھت، اپنا گھر اور اپنی زمین،اپناگھر پراجیکٹس کیلئے قرضوں کے اجرا اور دیگر امور کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری ہاوسنگ اور ڈی جی پھاٹا نے تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت،اپناگھر کے رجسٹرڈ یوزر کی تعداد1880081 جبکہ درخواست گزار کی تعداد1066559 ہے۔اپنی چھت،اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت پنجاب بھر میں67197 گھر آباد ہوچکے ہیں۔پنجاب بھر میں اپنی چھت،اپنا گھر کے تحت53843 مکان زیر تعمیر ہیں۔اپنی چھت،اپنا گھر کے تحت164 ارب 66 کروڑ روپے کے ریکارڈ قرضے جاری کئے گئے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اپنی چھت،ا پنا گھر کے تحت ریکوری کی شرح99 فیصد ہے۔ اجلاس میںوزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنی چھت،اپنا گھر کے صارفین کے انتقال کی صورت میں پالیسی مرتب کرنے کا حکم بھی دیا۔

Post navigation

Previous: فلسطینی بچی کی درد ناک فون کال،تیونس کی فلم آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد
Next: سونے اور چاندی کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر،اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟

Related News

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026

تازہ ترین

  • سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی
  • ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟
  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ
  • کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
custom3
  • ایف بی آر
  • ٹریڈ سیاست

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

S.D. اگست 1, 2026