Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • سیاست
  • کامران خان ٹیسوری کو گورنر شپ واپس نہ ملی تو ایم کیو ایم اپوزیشن میں بیٹھ جائے گی ،فاروق ستار
  • سیاست

کامران خان ٹیسوری کو گورنر شپ واپس نہ ملی تو ایم کیو ایم اپوزیشن میں بیٹھ جائے گی ،فاروق ستار

S.D. جولائی 17, 2026
farooq3

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ )ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما سینیٹر فاروق ستارسابق گورنر کامران خان ٹیسوری کی واپسی کے لئے سب سے زیادہ سرگرم اور آگے نظر آتے ہیں ،میڈیا رپورٹس کے مطابق فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ واپسی ایم کیو ایم کی واضح پارٹی پالیسی ہے۔ ان کے بقول وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں پارٹی نے واضح کیا تھا کہ اگر گورنرشپ سمیت طے شدہ معاملات پر عمل نہ ہوا تو ایم کیو ایم حکومت چھوڑ کر اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ بھی کر سکتی ہے،سندھ کی گورنرشپ ہماری ہے، اسے واپس لیں گے یا پھر اپوزیشن میں بیٹھیں گے،کامران ٹیسوری کو ہٹانے کا کوئی جواز نہیں تھا، ان کی بطور گورنر سندھ واپسی ایم کیو ایم کی واضح پارٹی پالیسی ہے، فاروق ستار نے سندھ کی گورنرشپ کے معاملے پر پارٹی کا دوٹوک مؤقف سامنے رکھتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی گورنرشپ کے حوالے سے گزشتہ دو روز کے دوران اہم مشاورت اور پیغام رسانی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں معاملے پر بامعنیٰ اور مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امید ظاہر کی کہ پارٹی کی کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔۔فاروق ستار نے کہا کہ مذاکرات کے دوران انہوں نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا تھا کہ اگر اتحاد برقرار نہ رہ سکا تو ایم کیو ایم بھی اسی طرح اپوزیشن میں بیٹھ سکتی ہے جیسے ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی بعض اوقات اتحادی حکومت سے الگ ہو کر اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے، کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ کے عہدے سے ہٹانے کی کوئی معقول وجہ موجود نہیں تھی۔ بعد ازاں انہیں یہ جواز دیا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا اصرار تھا کہ سندھ میں مسلم لیگ (ن) کا گورنر تعینات کیا جائے۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ اگر پارٹی سندھ کی گورنرشپ بھی برقرار نہ رکھ سکے تو ووٹرز اور کارکنان قیادت سے سوال کریں گے، اس لیے پارٹی اس معاملے پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ “سندھ کی گورنرشپ واپس لیں گے، بصورت دیگر اپوزیشن میں بیٹھیں گے، یہی ایم کیو ایم کا فیصلہ اور مؤقف ہے۔”

Post navigation

Previous: کراچی میں 1960 سے قائم فرانس کا قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان
Next: حکومتی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں ناکام،گذشتہ سال براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 34 فیصد کم رہی ۔اسٹیٹ بینک

Related News

WhatsApp Image 2026-06-27 at 8.43.22 PM
  • پاکستان
  • سیاست

لاہور میں ایم کیو ایم نہیں تھی اس لئے وہاں ترقی ہوئی،اپوزیشن میں بیٹھے ہوئے لوگ آئندہ الیکشن میں سکڑ جائیں گے۔سعید غنی

S.D. جون 27, 2026
haleem.adil3
  • سیاست

پی ٹی آئی جی ایس پی پلس کے خلاف نہین، ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال تشویش ناک ہے،سندھ میں30ہزار ارب روپے خرچ ہونے کے باوجود ترقی نہیں

S.D. مارچ 28, 2026
haleem.adil2
  • سیاست

سندھ میں اربوں کی گندم چوری اب ہرسال کا معمول بن گیا ہے

S.D. مارچ 25, 2026

تازہ ترین

  • سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی
  • ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟
  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ
  • کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
custom3
  • ایف بی آر
  • ٹریڈ سیاست

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

S.D. اگست 1, 2026