کراچی ( نیوزلیب رپورٹ )کراچی میں کتوں کی اہمیت انسانوں سے بڑھ گئی،صوبے کی اہم شخصیت آوارہ کتوں کے مارنے سے ناراض ہو تی ہے اس لئے کتوں کو بڑھنے سے کھل کھیلنے دیا جائے،نتیجہ سامنے ہے ،شہر قائد میں آوارہ کتوں کے حملوں میں تشویشناک اضافہ، صرف 5 روز میں 300 کیس ایک ہاسپٹل میں رپورٹ ہو ئے ہیں ،میڈیا رپورٹس کے مطابق سال نو کے ابتدائی 5 دنوں کے دوران انڈس اسپتال کورنگی میں سگ گزیدگی کے 300 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔انڈس ہاسپٹل ذرائع کے مطابق کورنگی، لانڈھی، بلدیہ، حب چوکی اور گڈاپ ٹاؤن سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے حملوں میں تشویشناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔5 روز میں سگ گزیدگی کے بیشتر متاثرین دو سال سے کم عمر بچے ہیں جن کے چہروں کو آوارہ کتوں نے بری طرح بھنبھوڑ ڈالا جبکہ ایک واقعے میں آوارہ کتے کے حملے سے 41 سالہ شخص کی انگلی کٹ گئی، تمام متاثرین کو بروقت ریبیز سے بچا کی ویکسین راہم کی گئی۔واضح رہے کہ ریبیز خطرناک مرض ہے جو بغیر علاج جان لیوا ثابت ہوتا ہے،بتایا جاتا ہے کہ کراچی میں کے ایم سی آوارہ کتوں کو مارنے کی ذمہ دار ہے لیکن کچھ عرصے سے اس نے یہ کام چھوڑ دیا ہے کیونکہ صوبے کی ایک اہم شخصیت کو آوارہ کتے مارنا پسند نہیں ،کچھ این جی او بھی کتے مارنے پر کے ایم سی کے خلاف احتجاج کر چکی ہیں،لیکن کتے اگر انسانوں کو کاٹ کھائیں تو یہ احتجاج کرنے والی سامنے نہیں آتیں ،کیوں سوچئے ضرور۔
