Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • بزنس
  • کسٹمز کی ضبط کردہ گاڑیوں کی نئی پالیسی،وفاقی اور صوبائی اداروں کو فروخت کرنےکا فیصلہ
  • ایف بی آر
  • بزنس

کسٹمز کی ضبط کردہ گاڑیوں کی نئی پالیسی،وفاقی اور صوبائی اداروں کو فروخت کرنےکا فیصلہ

S.D. اپریل 3, 2026
fbr2

کراچی ( نیوزلیب رپورٹ)کسٹمز کی جانب سے ضبط کی گئی اسمگل کردہ گاڑیوں کے بارے میں پالیسی تبدیل کر دی گئی، کسٹمز میں 1800سی سی سے زائد کی ٹیمپرڈ گاڑیاں صرف اینٹی اسمگلنگ اور انفورسمنٹ یونٹس استعمال کر سکیں گے ،ایف بی آر نے نئی پالیسی کے تحت پکڑی گئی اسمگل شدہ گاڑیوں اب نیلام کرنے کی بجائے وفاقی اور صوبائی اداروںکو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نئی پالیسی کے تحت یہ گاڑیاںوفاقی اداروں کو 15فیصد اورصوبائی اداروں کو 50فیصد قیمت پر فروخت کی جائیں گی، 1800سی سی سے زائد گاڑیاں صرف اینٹی اسمگلنگ یونٹس کیلئے مخصوص ہوں گی تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کسٹمز کی جانب سے پکڑی گئی ٹیمپرڈ گاڑیاں سرکاری اداروں کو رعایتی قیمت پر دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ،نئی پالیسی کے تحت اب کسی فرد کسٹمز کی ضبط کردہ گاڑی فروخت نہیں کی جائے گی اس حوالے سے بتایا گیا کہ ٹیمپرڈ گاڑیوں کی ادائیگی صرف سرکاری اکاونٹس کے ذریعے ہوگی، 5سال تک فروخت نہ ہونے والی گاڑیاں تلف کر دی جائیں گی،جس کے لیے تمام گاڑیوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ اور مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروادیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے کسٹمز کے زیر تحویل ضبط شدہ ٹیمپرڈ گاڑیوں کے استعمال اور فروخت کے حوالے سے نیا ضابطہ جاری کر دیا ہے اور خلاف ورزی پر گاڑی ضبط اور افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کسٹمز جنرل آرڈر میں بتایا گیا کہ نئے ضابطے کے تحت 1800سی سی سے زائد ٹیمپرڈ گاڑیاں صرف اینٹی اسمگلنگ اور انفورسمنٹ یونٹس استعمال کر سکیں گے جبکہ 1800سی سی تک کی گاڑیاں محدود طور پر گریڈ 19کے افسران کو دی جا سکیں گی۔مشکل اور سرحدی علاقوں میں تعینات کسٹمز فارمیشنز کو بھی ضرورت کے تحت بڑی گاڑیوں کے استعمال کی اجازت دی جا سکے گی۔ایف بی آر کے کسٹمز ونگ کو ان گاڑیوں کی الاٹمنٹ میں ترجیح حاصل ہوگی اور ہر فارمیشن اپنی ضروریات کے مطابق درخواست دے گی جس کی منظوری ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی دے گی۔ضبط شدہ گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ، تصاویر، فرانزک رپورٹ اور قانونی حیثیت ایک ڈیجیٹل سسٹم میں محفوظ کیا جائے گا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے، ایف بی آر کی ضروریات پوری ہونے کے بعد بقیہ گاڑیاں وفاقی اور صوبائی سرکاری اداروں کو فروخت کی جا سکیں گی۔وفاقی اداروں کو یہ گاڑیاں مقررہ قیمت کے 15فیصد جبکہ صوبائی اداروں کو 50فیصد قیمت پر فراہم کی جائیں گی تاہم کسی بھی صورت میں یہ گاڑیاں کسی فرد کو ذاتی استعمال کے لیے فروخت نہیں کی جائیں گی، ادائیگی صرف سرکاری اکاؤنٹس کے ذریعے ہوگی اور گاڑی کی حوالگی رجسٹریشن کے بعد ہی ممکن ہوگی اور خریدار ادارے کو تین ہفتوں کے اندر گاڑی وصولی کی تصدیق بھی دینا ہوگی۔مزید برآں، ان گاڑیوں کے استعمال، فروخت اور حوالگی کی مکمل تفصیلات باقاعدگی سے رپورٹ کی جائیں گی۔ضابطے کے مطابق گاڑیوں کی عمر مکمل ہونے پر انہیں ختم (ڈسمینٹل)کیا جائے گا اور5سال تک فروخت نہ ہونے والی گاڑیوں کو بھی اسی عمل سے گزارا جائے گا

Post navigation

Previous: میڈیکل کالجز میں نشستوں کی تعداد بڑھا کر50 ہزار کر دی جائے،وزیر صحت
Next: پندرہ روز میں بڑا سرمایہ پاکستان آئے گا،قیصر احمد شیخ کا دعویٰ

Related News

house5
  • بزنس

ہاوس فنانسنگ حاصل کرنے والے یہ ضرور پڑھیں،نیا قانون منظور ہو گیا

S.D. مئی 22, 2026
brohi.hadraabad4
  • بزنس

ٹیکس چوری کا الزام ، حیدرآباد کا بروہی بلوچستان بار بی کیو ریسٹورنٹ سیل کر دیا گیا

S.D. مئی 21, 2026
fbr1
  • ایف بی آر
  • بزنس

کسٹمز آفیسرز نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت کو قانونی نوٹس جاری کردیا،کرپشن کے الزامات پر عوامی معافی کا مطالبہ

S.D. مئی 20, 2026

تازہ ترین

  • پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص
  • سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر
  • ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف
  • بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا
  • گلش روفی متاثرین کی عدالت میں انصاف کے لئے دہائیاں

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

film.city2
  • شوبزنس

پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص

S.D. جون 16, 2026
Minister.jamkhan2
  • پاکستان

سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر

S.D. جون 11, 2026
uae4
  • پاکستان
  • دنیا

ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف

S.D. جون 10, 2026
india and bangladesh
  • دنیا

بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا

S.D. جون 9, 2026