Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • بزنس
  • برآمدی کارگوپرجیری ڈیناٹا نےاضافی چارج عائد کر دیا،ایف پی سی سی آئی کا احتجاج،ایکسپورٹ مزید کم ہو جائے گی
  • بزنس

برآمدی کارگوپرجیری ڈیناٹا نےاضافی چارج عائد کر دیا،ایف پی سی سی آئی کا احتجاج،ایکسپورٹ مزید کم ہو جائے گی

S.D. مارچ 17, 2026
Saqib Fayyaz Magoon

کراچی( نیوزلیب رپورٹ) برآمدی کارگو پر جیریز ڈیناٹا کی جانب سے فی کلوگرام 50 روپے اضافی ایڈہاک چارج عائد کرنے سے برآمدی شعبےمیں تشویش،ایف پی سی سی آئی نے جیریز ڈیناٹا کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دے دیا، وفاقی حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ، بزنس مین پینل پروگریسیو (بی ایم پی پی) کے چیئرمین اور فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے جیریز ڈیناٹا کی جانب سے برآمدی کارگو پر فی کلوگرام 50 روپے (ٹیکس کے علاوہ) ایڈہاک چارج عائد کرنے کے فیصلے کو برآمدی شعبے کے لیے ایک تشویشناک اور غیر منصفانہ بوجھ قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ برآمدی شعبہ پہلے ہی معاشی بحران، کاروباری لاگت میں اضافے اور بین الاقوامی فریٹ ریٹس کی بلند ترین سطح کے باعث شدید دباؤ میں ہے ایسے میں اچانک اضافی ہینڈلنگ چارجز کا نفاذ پاکستانی مصنوعات کی عالمی مارکیٹوں میں مسابقت کو براہِ راست متاثر کرے گا۔ ملکی ایکسپورٹ جوکہ پہلے ہی کم ہو رہی ہے مزید کم ہو گی ،ثاقب مگوں نے کہا کہ پاکستان میں فضائی کارگو ہینڈلنگ کا بڑا حصہ جیریز ڈیناٹا کے ویئرہاؤسز کے ذریعے ہوتا ہے جس کے باعث برآمدکنندگان کے پاس متبادل آپشن نہ ہونے کے برابر ہیں ایسی صورتحال میں برآمدکنندگان کو مجبوری میں یہ اضافی لاگت برداشت کرنا پڑے گی جس سے خاص طور پر وہ برآمدات متاثر ہوں گی جو بروقت ترسیل کے لیے فضائی فریٹ پر انحصار کرتی ہیں۔ایف پی سی سی آئی کی قیادت کا یہ مؤقف ہے کہ اس نوعیت کے یکطرفہ اور اچانک چارجز نہ صرف برآمدکنندگان کی حوصلہ شکنی کا باعث بنتے ہیں بلکہ حکومت کی برآمدات بڑھانے کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ثاقب فیاض مگوں نے وفاقی حکومت، وزارتِ ہوا بازی اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ذریعے کارگو ہینڈلنگ چارجز کو منصفانہ اور معقول بنانے کے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی و دفاع خواجہ محمد آصف سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا جائزہ لے کر برآمدکنندگان کے مفادات کے تحفظ کے لیے مداخلت کریں۔انہوں نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس فیصلے کی نگرانی کریں تاکہ برآمدکنندگان پر غیر ضروری مالی بوجھ ڈالنے والی پالیسیوں کی روک تھام کی جا سکے۔ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نائب صدر نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری برآمدات میں اضافے کے لیے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی تاہم عالمی مارکیٹوں میں مسابقت برقرار رکھنے کے لیے برآمدکنندگان کو مستحکم، قابل پیشگوئی اور مناسب لاجسٹک اخراجات کی ضرورت ہے۔جب ملک برآمدات بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے تو برآمدکنندگان پر عائد کیے جانے والے کسی بھی اضافی اخراجات کا بغور جائزہ لیا جانا انتہائی ضروری ہے تاکہ یہ پاکستان کے برآمدی شعبے کی مسابقت کو متاثر نہ کرے۔

Post navigation

Previous: نہال ہاشمی نے سابق گورنر کے اقدامات اور اخراجات پر سوال اٹھا دیا
Next: شپنگ انڈسٹری بحران کا شکار، برآمدات کو سہارا دینا ملکی معیشت کے لیے ناگزیر ہے ایف پی سی سی آئی

Related News

ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
freelance
  • بزنس
  • پاکستان

فری لانسر کی برآمدی آمدنی نے کئی روایتی شعبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ،1.78 ارب ڈالر کا زر مبادلہ کما کر تاریخ رقم کر دی

S.D. جولائی 20, 2026

تازہ ترین

  • سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی
  • ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟
  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ
  • کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
custom3
  • ایف بی آر
  • ٹریڈ سیاست

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

S.D. اگست 1, 2026