Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • دنیا
  • بنگلہ دیش ’’انقلاب منچہ‘‘ کے ترجمان کا قتل،گرل فرینڈ نے منصوبہ بے نقاب کر دیا
  • دنیا

بنگلہ دیش ’’انقلاب منچہ‘‘ کے ترجمان کا قتل،گرل فرینڈ نے منصوبہ بے نقاب کر دیا

S.D. دسمبر 20, 2025
usman.hadi

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ) جماعت اسلامی بنگلادیش کے نامزد امیداوار،اسلامی چھاترو شبر اور حالیہ انقلاب کے ایک اہم طلبا رہنما اور سیاسی پلیٹ فارم ’’انقلاب منچہ‘‘ کے ترجمان شریف عثمان ہادی قتل کے مرکزی ملزم فیصل کریم کی اپنی گرل فرینڈز کے ساتھ گفتگو سے قتل کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا گرل فرینڈ گرفتار ،میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے مرکزی ملزم فیصل کریم نے حملے سے پہلے ڈھاکہ کے ایک ریزورٹ میں اپنی گرل فرینڈ ماریا اختر لیما کو بتایا تھا کہ کل ایسا واقعہ ہوگا جو پورے بنگلہ دیش کو ہلا دے گا، ملزم کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ پہلے سے تیار منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا،تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ اس سازش میں کم از کم 20 افراد مختلف سطح پر شامل تھے، جن میں مالی معاونت، ہتھیاروں کی فراہمی، حملے کا نفاذ اور فرار کی سہولت فراہم کرنا شامل تھا۔عثمان ہادی کے قتل اور حملہ آور کے بھارت فرار ہونےسے بنگلہ دیش میں بھارت مخالف جذبات میں شدت آگئی ہے ،عثمان ہادی بھارت کے کردار پر بھی کھل کر تنقید کرتے تھے خاص طور پر اس تناظر میں کہ شیخ حسینہ واجد طلبا تحریک کے بعد بھارت فرار ہو گئی تھیں۔ بنگلہ دیش کے سوشل میڈیا پر بھی یہ بیانیہ زور پکڑ چکا ہے کہ بھارت بنگلادیش کی داخلی سیاست میں مداخلت کرتا رہا ہے اور شیخ حسینہ واجد کو گزشتہ برسوں میں مکمل حمایت فراہم کرتا رہا،بھارت شیخ حسینہ واجد کے جرائم میں شریک کار ہے،

میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے کے مرکزی ملزم فیصل کریم کی اپنی گرل فرینڈ سے اس گفتگو کے بعد اگلے روز فیصل اور اس کے دو ساتھیوں نے دن دہاڑے ہادی پر گولیاں چلائیں، جس کے باعث ہادی شدید زخمی ہوئے اور انہیں ہنگامی طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔ بعد ازاں محمد یونس کی قیادت میں عبوری انتظامیہ نے انہیں فضائی ایمبولینس کے ذریعے سنگاپور منتقل کیا، جہاں چند دنوں کے علاج کے بعد وہ جان کی بازی ہار گئے۔ہادی کی ہلاکت کے بعد بنگلہ دیش میں مکمل افراتفری پھیل گئی، اور فیصل کریم کی بات کے عین مطابق اس قتل سے بنگلہ دیش کو ہلا کر رکھ دیا ہے،اس قتل کے بعداور ملک میں فروری 2026 میں ہونے والے اہم انتخابات کے بارے میں بے یقینی بڑھ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل کا گرل فرینڈ کے حوالے سے یہ بیان گرفتار افراد اور تحقیقات سے حاصل شدہ ذرائع میں سامنے آیا،بنگلہ دیش پولیس اب تک کی کارروائیوں میں 9 افراد گرفتار کر لیا ہے ۔تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا کہ حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگی تھی، اور حملہ آور مختلف جگہوں پر چھپ کر رہے۔پولیس نے فیصل کے والدین کو حراست میں لیا ۔ دیگر گرفتار افراد میں فیصل کی بیوی ساجدہ پروین سامیہ، سسرال کے افراد، گرل فرینڈ ماریا اور دیگر شامل ہیں۔ تاہم فیصل کریم اور حملے میں شریک دیگر ملزمان بارے کہا جارہا ہے کہ وہ بھارت فرار ہو چکے ہیں ،بنگلہ دیشی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف عثمان ہادی پر فائرنگ کرنے والا ملزم فیصل کریم مسعود اور اس کا ساتھی موٹر سائیکل سوار عالمگیر شیخ حملے کے فوراً بعد بھارت فرار ہو گئے ہیں،اسی لئے محمد یونس کی عبوری حکومت نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ حملہ آوروں کو گرفتار کر کے واپس بھیجے،

بنگلہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی چھاترو شبر کے رہنما شریف عثمان ہادی کو جامعہ ڈھاکہ کے قبرستان میں مشہور شاعر قاضی نذر الاسلام کے برابر دفن کیا گیا ہے

Post navigation

Previous: کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ
Next: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قلت کیوں؟

Related News

ahsan.iqbal2
  • دنیا

پاک ،بنگلہ دیش تجارتی فورم کے قیام کی تجویز

S.D. فروری 18, 2026 0
cj.roy1
  • دنیا

بھارتی بزنس ٹائیکون کی خود کشی کیوں؟

S.D. فروری 1, 2026 0
usa bank3
  • دنیا

عالمی مالیاتی منڈیوں میں استحکام آئے گا یا بحران،ٹرمپ امریکن مرکزی بینک پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب؟

S.D. جنوری 30, 2026 0

تازہ ترین

  • معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی
  • تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا
  • بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے
  • انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ
  • پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

pti2
  • سیاست

معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی

S.D. مارچ 7, 2026 0
nawaz and shahbaz
  • سیاست

تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا

S.D. مارچ 7, 2026 0
evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0