Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • Uncategorized
  • بچوں کیلئے اسکرین کا محدود استعمال ، صحت کےلئے بہترین ہے
  • Uncategorized

بچوں کیلئے اسکرین کا محدود استعمال ، صحت کےلئے بہترین ہے

S.D. نومبر 23, 2025
children in a group 2

کراچی نیوز لیب )بچوں کیلئے اسکرین کا محدود استعمال ، صحت کےمثبت نتائج سامنے آئے ہیں ،آسٹریلیا سے ملنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیق کے مطابق اسکرین کا محدود استعمال بچوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔جنوبی آسٹریلیا کی یونیورسٹی کے محققین نے 133,000 سے زائد بچوں اور نوجوانوں کا ڈیٹا تجزیہ کیا۔ اس تحقیق کے نتائج کے مطابق ڈیجیٹل ہیلتھ ٹولز جیسے ہیلتھ ایپس، فٹنس ٹریکرز، اور آن لائن پروگرام بچوں کی جسمانی سرگرمی، غذا اور وزن میں بہتری لانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ایسے تمام بچے جو کسی نہ کسی ڈیجیٹل ہیلتھ ٹولز کا استعمال کرتے تھے، وہ روزانہ 10 سے 20 منٹ اضافی جسمانی سرگرمی پر صرف کرتے تھے، صحت بخش غذائیں جیسے پھل اور سبزیوں کھاتے کم چربی والی کھانوں سے دور رہتے تھے، اس عمل سے جسمانی وزن اور چربی میں بتدریج کمی آئی۔کچھ پروگرامز ایسے تھے جس میں بچوں کو روزانہ 20 سے 25 منٹ کم بیٹھنے کی ترغیب دی، تاہم نیند میں کوئی واضح بہتری نظر نہیں آئی۔مختلف ٹولز مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں اور بہترین کام کرتے ہیں، موبائل ایپس نے غذا کے انتخاب اور وزن کے حوالے سے سب زیادہ بہتری دکھائی، جبکہ فٹنس ٹریکرز جیسے پہننے والے آلات نے بیٹھنے کے وقت کو کم کرنے میں مدد کی۔محققین نے کہا کہ اگر بچوں اور نوجوانوں کو صحت کے لیے مفید ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال بچپن سے ہی سکھایا جائے تو یہ ان کی زندگی بھر کے لیے صحت مند عادات بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے ٹولز کا استعمال اسکولوں بڑھانا چاہیے تاکہ نوجوانوں کو بہتر طرز زندگی کے لیے حوصلہ افزائی مل سکے۔اگر بچوں اور نوجوانوں کو صحت کے حوالے سے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال سکھایا جائے تو یہ نہ صرف ان کی جسمانی صحت بہتر بنانے میں مدد دے گا بلکہ ان کے مستقبل کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

Post navigation

Previous: ایم جی موٹرز کی نئی گاڑی،ایم جی یو 9 کی قیمت کیا ہے
Next: معرکہ معیشت،یا پھر ایف پی سی سی آئی کی صدارت ؟

Related News

Prashant-Tamang-Indian-Idol-3
  • Uncategorized

انڈین شوبزانڈسٹری میں سوگ،انڈین آئیڈیل 3 کے فاتح کی موت

S.D. جنوری 11, 2026
abad house
  • Uncategorized

کراچی میں مخدوش عمارتوں کے گرانے کا فائدہ کس کو ہوتا ہے؟

S.D. جولائی 13, 2025
PIA
  • Uncategorized

پی آئی اے اب براہ راست پیرس جائے گی

S.D. مئی 22, 2025

تازہ ترین

  • پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص
  • سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر
  • ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف
  • بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا
  • گلش روفی متاثرین کی عدالت میں انصاف کے لئے دہائیاں

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

film.city2
  • شوبزنس

پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص

S.D. جون 16, 2026
Minister.jamkhan2
  • پاکستان

سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر

S.D. جون 11, 2026
uae4
  • پاکستان
  • دنیا

ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف

S.D. جون 10, 2026
india and bangladesh
  • دنیا

بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا

S.D. جون 9, 2026