Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • پاکستان
  • سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف نیب اور ایس ای سی پی نے ہاتھ ملا لیا،
  • پاکستان
  • جرم و سزاء

سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف نیب اور ایس ای سی پی نے ہاتھ ملا لیا،

S.D. جون 24, 2026
secp.nab2

اسلام آباد ( نیوزلیب رپورٹ) سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف نیب اور ایس ای سی پی نے ہاتھ ملا لیا، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور نیب کا غیر قانونی سرمایہ کاری اسکیموں کے خلاف مشترکہ کارروائی کے لیے تعاون پر اتفاق، ایس ای سی پی میں کمپنی کی رجسٹریشن کراکے غیر قانونی ڈپازٹ اسکیمیں شروع کر کے عوام سے کروڑوں روپے لوٹنے والوں کے خلاف اب نیب کاروائی کرے گا ،غیر معمولی منافع کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے شہریوں کو بھاری مالی نقصان پہنچانے والے اب ایس ای سی پی کی نشاندہی پر نیب کے شکنجے میں آئیں گے ،ایس ای سی پی ترجمان کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور قومی احتساب بیورو (نیب) نے سرمایہ کاری کی غیر قانونی اسکیموں اور الیگل ڈیپازٹ ٹیکینگ کے خلاف مؤثر کارروائی اور کرنے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس مقصد کے لئےچیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے ایس ای سی پی ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو سے ملاقات میں غیر قانونی ڈپازٹ اسکیموں کے خلاف مشترکہ کارروائی، معلومات کے تبادلے اور مربوط انفورسمنٹ کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) طے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کا کہنا تھا کہ غیر قانونی ڈپازٹ اسکیمیں غیر معمولی منافع کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے شہریوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہیں اور انہیں بھاری مالی نقصان پہنچاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں مالیاتی نظام پر عوام کے اعتماد کو مجروح کرتی ہیں اور قانونی کاروباری و مالیاتی اداروں کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔ چیئرمین ایس ای سی پی نے اس بات پر زور دیا کہ غیر قانونی ڈپازٹ اسکیموں میں ملوث عناصر کے خلاف بروقت اور سخت کارروائی ناگزیر ہے۔ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ ایس ای سی پی اور نیب کے درمیان تعاون قانون شکن عناصر کے خلاف فوری کارروائی کو یقینی بنائے گا، قانون پر عمل درآمد کو مزید مؤثر بنائے گا اور متاثرہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے مالی جرائم کے خاتمے اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے ایس ای سی پی کے ساتھ قریبی تعاون رکھنے کا یقین دلایا کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ اور اشتراک نفاذی صلاحیت میں اضافہ کرے گا، احتساب کے عمل کو مزید مؤثر بنائے گا اور غیر قانونی ڈپازٹ اسکیموں سمیت دیگر مالیاتی فراڈ کی حوصلہ شکنی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ایس ای سی پی عوام الناس کو واضح کیا جاتا ہے کہ کسی کمپنی کی محض ایس ای سی پی میں رجسٹریشن اسے عوام سے سرمایہ اور ڈپازٹ جمع کرنے کا اختیار نہیں دیتی۔ کمپنیز ایکٹ 2017 کی دفعہ 84 کے تحت بینکنگ کمپنیوں اور ایس ای سی پی سے باقاعدہ لائسنس یافتہ اداروں کے علاوہ کسی بھی کمپنی کے لیے عوام سے ڈپازٹ وصول کرنا غیر قانونی اور ممنوع ہے۔

Post navigation

Previous: خواہش مند خواتین کے لئے نئی ڈیجیٹل فنانسنگ سہولت ، کاروبار کرنے والی خواتین اب ایک لاکھ سے 15 لاکھ روپے تک کا قرض حاصل کرسکتی ہیں
Next: پاکستان میں ایشیائی بھینس کانگریس منعقد کرنے کا فیصلہ

Related News

CTD.sindh
  • جرم و سزاء

مولانا عبداللہ،مفتی جمیل اور مفتی شامزئی کا قاتل گرفتار کرنے کا دعویٰ

S.D. اگست 28, 2026
mian.adrees.fpcci
  • بزنس
  • جرم و سزاء

ایف پی سی سی آئی کا اپنے سابق صدر میاں محمد ادریس کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج، ناروا سلوک کے خلاف ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ قرارداد منظور ،،ایف آئی اے نے ستارہ گروپ کے مالکان اور فیسکو افسران پر 11.96 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،

S.D. اگست 28, 2026
pta.logo2
  • پاکستان
  • ٹیکنالوجی

موبائل فون صارفین کے لئے خوش خبری،پی ٹی اے نے صارفین کے مفاد میں پری پیڈ موبائل بیلنس کی مدت 6 ماہ مقرر کر دی

S.D. اگست 27, 2026

تازہ ترین

  • مولانا عبداللہ،مفتی جمیل اور مفتی شامزئی کا قاتل گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • ایف پی سی سی آئی کا اپنے سابق صدر میاں محمد ادریس کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج، ناروا سلوک کے خلاف ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ قرارداد منظور ،،ایف آئی اے نے ستارہ گروپ کے مالکان اور فیسکو افسران پر 11.96 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،
  • موبائل فون صارفین کے لئے خوش خبری،پی ٹی اے نے صارفین کے مفاد میں پری پیڈ موبائل بیلنس کی مدت 6 ماہ مقرر کر دی
  • جرمن حکومت نے 23 افغانوں کو طالبان کے حوالے کر دیا،جرمنی سے ملک بدر کئے جانے والوں کو چارٹر طیارے پر کابل بھیجا گیا
  • کاروباری خواتین کے لئے خوش خبری، خواتین کو قرض کی ادائیگی کے لئےآئی ایف سی نے پاکستانی بینک کو ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا ،

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

CTD.sindh
  • جرم و سزاء

مولانا عبداللہ،مفتی جمیل اور مفتی شامزئی کا قاتل گرفتار کرنے کا دعویٰ

S.D. اگست 28, 2026
mian.adrees.fpcci
  • بزنس
  • جرم و سزاء

ایف پی سی سی آئی کا اپنے سابق صدر میاں محمد ادریس کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج، ناروا سلوک کے خلاف ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ قرارداد منظور ،،ایف آئی اے نے ستارہ گروپ کے مالکان اور فیسکو افسران پر 11.96 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،

S.D. اگست 28, 2026
pta.logo2
  • پاکستان
  • ٹیکنالوجی

موبائل فون صارفین کے لئے خوش خبری،پی ٹی اے نے صارفین کے مفاد میں پری پیڈ موبائل بیلنس کی مدت 6 ماہ مقرر کر دی

S.D. اگست 27, 2026
germany1
  • دنیا

جرمن حکومت نے 23 افغانوں کو طالبان کے حوالے کر دیا،جرمنی سے ملک بدر کئے جانے والوں کو چارٹر طیارے پر کابل بھیجا گیا

S.D. اگست 26, 2026