Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • خاص رپورٹس
  • فلسطینی بچی کی درد ناک فون کال،تیونس کی فلم آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد
  • خاص رپورٹس

فلسطینی بچی کی درد ناک فون کال،تیونس کی فلم آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد

S.D. جنوری 24, 2026
hindrajab2

کراچی ( نیوزلیب رپورٹ) فلسطینی بچی کی آخری چیخ ،غزہ میں اسرائیلی فائرنگ کے دوران پھنس جانے والی فلسطینی بچی ہند رجب کے آخری لمحات سے متاثر ہو کر بنائی جانے والی والی تیونس کی فلم ، دی وائس آف ہند رجب ،کو بہترین بین الاقوامی فلم کی کیٹگری میں آسکر کیلئے نامزد کر دیا گیا ہے ۔خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ سعودی عرب کے ریڈ سی فنڈ کے تعاون سے بنائی گئی، فلم کی کہانی ہند رجب حماد کے گرد گھومتی ہے جو گزشتہ سال غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج سے فرار کی کوشش کر رہی تھیں، وہ اپنے چھ رشتہ داروں کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھیں کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی گئی۔اس اسرائیلی حملے میں صرف وہی زندہ بچ سکی تھیں تاہم انہیں بعد میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا، فون کال کی آڈیو میں وہ اپنے جاں بحق اہلِ خانہ کے درمیان مدد کی اپیل کرتی سنائی دیتی ہے،مدد کیلئے ریڈ کریسنٹ ریسکیو سروس کے ساتھ ان کی ریکارڈ شدہ آخری کالز نے عالمی برادی کو غمگین اور دلوں کی چیر دیا ،اس فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسرز میں کئی مشہور نام شامل ہیں جن میں اداکار جواکین فینکس اور بریڈ پٹ، اور آسکر جیتنے والے ہدایتکار جوناتھن گلیزر (فلم دی زون آف انٹرسٹ)اور میکسیکو کے الفونسو کورون (فلم روما)شامل ہیں۔آسکر نامزدگی کے اعلان کے بعد ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن نے انسٹاگرام پر بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ کاوتر بن ہانیا کی فلم دی وائس آف ہند رجب 2026کے آسکرز میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کیلئے نامزد ہوئی ہے۔بیان میں کہا گیاکہ یہ نامزدگی فلم کے تخلیقی وژن کی مضبوطی اور ٹیم کی محنت کی عکاسی کرتی ہے جس نے اسے حقیقت میں بدل دیا، ہمیں فخر ہے کہ ہم نے اس میں تعاون کیا اور اسے سال کی سب سے نمایاں بین الاقوامی فلموں میں سراہتے ہوئے دیکھا۔یہ فلم ستمبر 2025میں وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کی گئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق آسکر نامزدگی کیلیے غزہ سے متعلق مختصر دورانیے کی 2 مزید فلموں کو بھی منتخب کیا گیا ہے ۔اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کی جانب سے 98ویں آسکر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان نامزدگیوں میں تین ایسی فلموں کو بھی جگہ ملی ہے جن کا موضوع غزہ کی جنگ تھا اور ان میں دو اسرائیلی اور ایک تیونسی فلم شامل ہے،، اس فلم کو ایوارڈز سیزن کے دوران فلسطین نواز فلم ساز برادری کی بھرپور حمایت حاصل رہی جبکہ معروف برطانوی یہودی فلم ساز جوناتھن گلیزر بھی اس کے شریک پروڈیوسرز میں شامل ہیں۔اسی موضوع پر اسرائیل میں بنائی گئی مختصر دورانیے کی فلم، بوچراسٹین کو بہترین لائیو ایکشن شارٹ فلم کے زمرے میں نامزد کیا گیا، یہ فلم تل ابیب یونیورسٹی کے فلم اسکول سے وابستہ میئر لیونسن بلانٹ نے بنائی، جس کی کہانی تل ابیب میں مقیم ایک عرب قصاب سمیر کے گرد گھومتی ہے۔جس پر ان یرغمال اسرائیلیوں کے پوسٹر ہٹانے کا الزام لگتا ہے جنھیں حماس نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں اغوا کیا تھا اور غزہ لے آئے تھے۔عرب مسلم نوجوان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے تشدد، جبر اور طویل قانونی جنگ سے گزرنا پڑتا ہے۔آسکر نامزدگی حاصل کرنے والی اسرائیل کی دوسری فلم، چلڈرن نو مور۔ویر آر گون ہے یہ بھی مختصر دورانیے کی فلم ہے، ہِلا میڈالیا کی اس دستاویزی فلم کو بہترین ڈاکیومنٹری شارٹ فلم کے لیے نامزد کیا گیا۔ فلم مارچ 2025 سے تل ابیب میں شروع ہونے والے ایک خاموش احتجاج کو دکھاتی ہے۔جہاں مظاہرین غزہ میں مارے گئے بچوں کی تصاویر اٹھائے ہفتہ وار اجتماع کرتے ہیں، جو وقت کے ساتھ ایک بڑی علامتی تحریک میں بدل گیا تھا

Post navigation

Previous: کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا موقف،مصطفیٰ کمال ڈٹ گئے، پیپلز پارٹی پر کرپشن کے الزمات
Next: پنجاب میں اب گھروں کی توسیع کے لئے بھی بلاسود قرض ملے گا

Related News

solar.panal
  • خاص رپورٹس

سولر پینل کی قیمت میں کمی کے لئے چاندی کی جگہ تابنے کے استعمال سے 15 ارب ڈالر سالانہ کی بچت ہو گی

S.D. فروری 22, 2026 0
health and nutrition
  • خاص رپورٹس

پاکستان میں چینی زیادہ کہاں کھائی جاتی ہے،دودھ کااستعمال شہروں میں زیادہ ہے ،اقوام متحدہ کی رپورٹ

S.D. فروری 11, 2026 0
slum.area4
  • خاص رپورٹس

شہر قائد میں رہائش کا بحران،پاسبان کی اہم سماجی مسئلے پر قابل عمل تجاویز

S.D. فروری 8, 2026 0

تازہ ترین

  • معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی
  • تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا
  • بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے
  • انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ
  • پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

pti2
  • سیاست

معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی

S.D. مارچ 7, 2026 0
nawaz and shahbaz
  • سیاست

تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا

S.D. مارچ 7, 2026 0
evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0