Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • پاکستان
  • میاں عامر محمود کی مہم پر مراد علی شاہ کا رد عمل
  • پاکستان

میاں عامر محمود کی مہم پر مراد علی شاہ کا رد عمل

S.D. نومبر 28, 2025
cm

کراچی (نیوز لیب رپورٹ) 2 بڑے میڈیا ہاوسز کی جانب سےنئے صوبوں کے قیام اور سندھ کی تقسیم سے متعلق مہم کو سندھ حکومت نے یکسر مسترد کر دیا،وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کہ یہ کبھی ہو سکتا ہے ،مراد علی شاہ نے کہا کہ اللہ کے سوا کسی میں سندھ کو تقسیم کرنے کی طاقت نہیں، وزیراعلیٰ نئے صوبوں کی بات ایک کان سے سنیں اور دوسرے سے نکال دیں، پیپلزپارٹی 18ویں ترمیم میں تبدیلی اور این ایف سی میں کمی کو مسترد کر چکی،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بار بار اٹھنے والی بحث پر تبصرہ کرتے ہوئے ان باتوں کو مکمل طور پر رد کر دیا،اور کہا کہ نئے صوبوں کی بات ایک کان سے سنیں اور دوسرے سے نکال دیں، اللہ کے سوا کسی میں سندھ کو تقسیم کرنے کی طاقت نہیں۔۔ وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی “خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ہنر” رکھتی ہے۔ انہوں نے پارٹی کے ترقیاتی وژن اور طرزِ حکمرانی کو اجاگر کیا۔سندھ میں گورنر کی تبدیلی سے متعلق سوال پر مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ نہ ان کا اور نہ ہی صوبائی حکومت کا اس معاملے میں کوئی کردار ہے۔ گورنروں کی تقرری میں ہم سے مشورہ نہیں کیا جاتا۔اپنی ذاتی پس منظر کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں وکیل کا بیٹا ہوں اور بہت اچھے وکلا کی صحبت میں کافی وقت گزارا ہے۔ اگر کسی نے دلائل دینے ہیں، تو اس کے لیے عدالتیں موجود ہیں۔ انہوں نے ان عناصر پر تنقید کی جو قانونی راستہ اختیار کیے بغیر بیانات دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں گئے بغیر ہی وکیلوں کی طرح رویہ اختیار کر لیتے ہیں۔امان و امان کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے چند گروہوں کی جانب سے عوامی زندگی متاثر کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچاس سے 150 افراد پورے شہر کو یرغمال بنا لیتے ہیں۔ جب بار بار سڑکیں بند ہوں گی، تو حکومت کو کارروائی کرنا ہی پڑے گی

Post navigation

Previous: معرکہ معیشت،یا پھر ایف پی سی سی آئی کی صدارت ؟
Next: سندھ میں نئے صوبوں پر وزیر اعلیٰ سندھ کیا کہ رہے ہیں آپ بھی سنیں

Related News

anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0
petrolem.outlet1
  • پاکستان

پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

S.D. مارچ 4, 2026 0
ssgc2
  • پاکستان

کراچی میں گیس ڈسٹری بیوشن کی پرائیویٹ کمپنیاں بن گئیں

S.D. فروری 27, 2026 0

تازہ ترین

  • معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی
  • تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا
  • بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے
  • انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ
  • پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

pti2
  • سیاست

معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی

S.D. مارچ 7, 2026 0
nawaz and shahbaz
  • سیاست

تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا

S.D. مارچ 7, 2026 0
evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0