Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • بزنس
  • پی آئی اے میں سب سے بڑا شیئرز ہولڈر فوجی فرٹیلائزر ہے،عارف حبیب کا انکشاف
  • بزنس

پی آئی اے میں سب سے بڑا شیئرز ہولڈر فوجی فرٹیلائزر ہے،عارف حبیب کا انکشاف

S.D. فروری 12, 2026
pia3

کراچی ( نیوزلیب رپورٹ )پی آئی اے میں اب سب سے بڑا شیئر ہولڈر فوجی فرٹیلائزر ہے، یہ انکشاف چیئرمین عارف حبیب گروپ عارف حبیب نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پی آئی اے کی نجکاری کے جشن پر منعقدہ گونگ بیل تقریب سے خطاب میں کیا ،تقریب میںوزیرِ اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی مہمان خصوصی کے طور پر شریک تھے عارف حبیب نے کہا کہ عارف حبیب اور فاطمہ گروپ دونوں ملکر پی آئی اے میں 34 فیصدکے حصہ دار ہیں جبکہ صرف فوجی فرٹیلائزر پی آئی اے میں 33.9 فیصد کی حصہ دار ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم پی آئی اے میں 20 نئے جہاز شامل کرنے کیلئے ایئر بس اور بوئنگ کمپنی سے مذاکرات کر رہے ہیں، ایئر بس اور بوئنگ دونوں نے ہمیں 10 سال پرانے جہاز جلدی دینے کا وعدہ کیا ہے ،۔چیئرمین عارف حبیب گروپ،کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی ٹرانزیکشن 180 ارب روپے تاریخ کی سب سے بڑی ٹرانزیکشن ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری کا جشن پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہی منانا ضروری تھا۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے اسٹرکچر سے متعلق کافی سوالات اٹھے کہ محض 10ارب روپے ادا کیے گئے۔ ہم نے 55ارب روپے ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔125 ارب روپے پی آئی اے کی ترقی پر خرچ کیے جائیں گے،اس موقع پر اے کے ڈی گروپ کے چیئرمین عقیل کریم ڈھیڈی نے پی آئی اے کی نجکاری کو ایک مثالی معاہدہ قرار دیتے ہوئے کہا:“پی آئی اے کی نجکاری سرکاری اداروں میں سب سے بہترین انداز میں مکمل کی جانے والی نجکاری کے طور پر نمایاں ہے۔ میں خاص طور پر سابق نگران وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے پی آئی اے کی ضمانتوں کی تنظیمِ نو کی، جس سے اس کامیابی کی راہ ہموار ہوئی۔ اسی طرح وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری، محمد علی کی قیادت اور وژن نے اس تاریخی معاہدے کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کے عزم، اسٹریٹجک رہنمائی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط بنانے کی صلاحیت کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہ تھی۔ آئندہ کے لیے ضروری ہے کہ پائیدار اصلاحات کو یقینی بنانے کے لیے کیپیٹل مارکیٹ کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ پالیسی مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے۔

Post navigation

Previous: پاکستان میں چینی زیادہ کہاں کھائی جاتی ہے،دودھ کااستعمال شہروں میں زیادہ ہے ،اقوام متحدہ کی رپورٹ
Next: ناقص پانی بارے پی ایم اے کے ہوشربا انکشافات،کراچی میں خطرناک بیکٹیریا پھیل رہا ہے

Related News

ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
freelance
  • بزنس
  • پاکستان

فری لانسر کی برآمدی آمدنی نے کئی روایتی شعبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ،1.78 ارب ڈالر کا زر مبادلہ کما کر تاریخ رقم کر دی

S.D. جولائی 20, 2026

تازہ ترین

  • سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی
  • ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟
  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ
  • کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
custom3
  • ایف بی آر
  • ٹریڈ سیاست

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

S.D. اگست 1, 2026