Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • خاص رپورٹس
  • کے۔الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو مونس علوی باعزت بری
  • خاص رپورٹس

کے۔الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو مونس علوی باعزت بری

S.D. فروری 3, 2026
monis alvi2

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ) ہراسانی کیس میں مونس علوی باعزت بری، گورنر سندھ نے توقعات کے عین مطابق ہراسانی کیس میں کے۔الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس علوی کے حق میں فیصلہ سنا دیا ،کے-الیکٹرک کی سابق چیف کمیونیکیشن آفیس ماہِرین عزیز خان کی جانب سے مونس علوی کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی جس پر صوبائی محتسب نے مونس علوی کے خلاف فیصلہ سنایا تھا ،فیصلے میں مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے ساتھ 25 لاکھ کا جرمانہ کیا گیا تھا ،تاہم بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ نے سی ای او کے الیکٹرک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کر دیا تھا اور صوبائی محتسب کے خلاف درخواست پر گورنر سندھ کو مقررہ مدت میں مونس علوی کی اپیل پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا ،اب گورنر سندھ نے کے-الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی کے خلاف کام کی جگہ پر ہراسانی کی شکایت کے سلسلے میں صوبائی محتسب سندھ کی جانب سے جاری کیا گیا حکم کالعدم قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ صوبائی محتسب کے 31 جولائی 2025 کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی نمائندگی کی سماعت کے بعد کیا گیا۔7 صفحات پر مشتمل حکم نامے میں گورنر نے مشاہدہ کیا کہ محتسب کے سامنے پیش کیا گیا ریکارڈ بنیادی طور پر کام سے متعلق اور انتظامی معاملات کی عکاسی کرتا ہے، جن میں تحریری خط و کتابت، واٹس ایپ پیغامات اور کارکردگی و محکماتی امور سے متعلق بورڈ سطح کی گفتگو شامل ہے، جبکہ شکایت میں لگائے گئے الزامات کے واقعات کی تائید کرنے والا شواہد موجود نہیں تھے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملازمت کے خاتمے کا فیصلہ چیف ایگزیکٹیو مونس علوی نے نہیں بلکہ اعلیٰ اتھارٹی کے ۔الیکٹرک بورڈ کی ایچ آر کمیٹی نے کیا تھا، گورنر فیصلے کے مطابق صوبائی محتسب کے متنازعہ حکم دستیاب ریکارڈ پر موجود مواد کو حتمی نتیجے تک پہنچنے سے قبل مناسب طور پر نہیں پرکھ سکا۔ انہی بنیادوں پر گورنر نے صوبائی محتسب کا حکم منسوخ کر دیا، دوسری جانب شکایت کندہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں مونس علوی کے اثر و رسوخ کی وجہ سےاسی طرح کے فیصلے کی توقعات تھیں

Post navigation

Previous: گولڈ میں سرمایہ کاری کرنے والے پریشان نہ ہوں
Next: گولڈ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مشورہ

Related News

solar.panal
  • خاص رپورٹس

سولر پینل کی قیمت میں کمی کے لئے چاندی کی جگہ تابنے کے استعمال سے 15 ارب ڈالر سالانہ کی بچت ہو گی

S.D. فروری 22, 2026 0
health and nutrition
  • خاص رپورٹس

پاکستان میں چینی زیادہ کہاں کھائی جاتی ہے،دودھ کااستعمال شہروں میں زیادہ ہے ،اقوام متحدہ کی رپورٹ

S.D. فروری 11, 2026 0
slum.area4
  • خاص رپورٹس

شہر قائد میں رہائش کا بحران،پاسبان کی اہم سماجی مسئلے پر قابل عمل تجاویز

S.D. فروری 8, 2026 0

تازہ ترین

  • معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی
  • تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا
  • بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے
  • انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ
  • پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

pti2
  • سیاست

معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی

S.D. مارچ 7, 2026 0
nawaz and shahbaz
  • سیاست

تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا

S.D. مارچ 7, 2026 0
evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0