Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • بزنس
  • ہاوس فنانسنگ حاصل کرنے والے یہ ضرور پڑھیں،نیا قانون منظور ہو گیا
  • بزنس

ہاوس فنانسنگ حاصل کرنے والے یہ ضرور پڑھیں،نیا قانون منظور ہو گیا

S.D. مئی 22, 2026
house5

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ ) مکان ،فلیٹ یا دکان وغیرہ کے لئے قرض حاصل کرنے والوں نیا قانون منظور ہو گیا، حکومت نے بینکوں اور مالیاتی اداروںکو مالی نقصان سے محفوظ رکھنے کے لئے ہاؤسنگ فنانس نادہندگان کیخلاف قانون مزید سخت کر دیا ہے ،قرض نادہندہ کی جائیداد 3 تحریری نوٹس کے بعد نیلام کی جاسکے گی ،نئے قانون کے تحت ہاؤسنگ فنانس ڈیفالٹرز کو 30، 30 دن کے 3 تحریری نوٹس جاری کیے جائیں گے اور آخری نوٹس کے بعد بینک کو نادہندہ کی جائیداد نیلام کرنے کا اختیار حاصل ہوجائے گا ،اس سے قبل جائیداد کی نیلامی کے لئے عدالت سے اجازت حاصل کرنا ضروری تھا لیکن اب ترمیمی قانون کے مطابق جائیداد کی نیلامی کیلئے عدالتی اجازت کی شرط ختم کر دی گئی ہے اور مالیاتی ادارے خود کارروائی کے مجاز ہوں گے۔ قانون میں قرض ری شیڈولنگ یا سیٹلمنٹ کی درخواست پر بینک کو 30 دن کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند بھی بنایا گیا ہے۔عوام کی آگہی کے لئے یہ بتانا ضروری ہے کہ جمعہ کو قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی فنانشل انسٹی ٹیوشنز ریکوری فنانس ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا ہے،اب یہ بل صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہوجائے گا ۔ نئے قانون کے تحت بینکوں کو ہاؤسنگ قرضوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں رقوم کی وصولی کے لیے زیادہ اختیارات حاصل ہوں گے۔نئے فریم ورک کے مطابق بینک عدالت کی اجازت کے بغیر رہن رکھی گئی جائیداد نیلام کر سکیں گے۔ کارروائی سے قبل صرف آخری نوٹس جاری کرنا ضروری ہوگا۔قانون کے تحت بینک جائیداد کا قبضہ حاصل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنرز سے مدد لے سکیں گے، ڈپٹی کمشنرز مالیاتی اداروں کو قبضہ دینے کے پابند ہوں گے۔ترمیم میں بینکاری عدالتوں کے اختیارات بھی محدود کیے گئے ہیں۔ عدالتیں بینک یا مالیاتی ادارے کا مؤقف سنے بغیر حکمِ امتناع جاری نہیں کر سکیں گی،نئے قواعد کے مطابق جائیداد کی نیلامی اشتہار کی اشاعت کے کم از کم 15 کاروباری دن بعد ہی ممکن ہوگی، جبکہ مالیاتی اداروں کو بولی کے عمل میں حصہ لینے کی اجازت بھی ہوگی۔ قرض لینے والے کو 5 کاروباری دن کے اندر سب سے زیادہ بولی کے برابر پیشکش کرنے کا آخری موقع دیا جائے گا،حکومت کا موقف ہے کہ اس اقدام کا مقصد مالیاتی نظم و ضبط کو مضبوط بنانا، قرضوں کی وصولی کی شرح بہتر بنانا اور بینکاری شعبے میں نان پرفارمنگ اثاثوں کو کم کرنا ہے۔

Post navigation

Previous: جی میل صارفین کے لئے خوش خبری،ای میل کے لئے کی بورڈکی ضرورت ختم ،بولتے جائیں ٹائپ ہوتا جائے گا
Next: گلش روفی متاثرین کی عدالت میں انصاف کے لئے دہائیاں

Related News

ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
freelance
  • بزنس
  • پاکستان

فری لانسر کی برآمدی آمدنی نے کئی روایتی شعبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ،1.78 ارب ڈالر کا زر مبادلہ کما کر تاریخ رقم کر دی

S.D. جولائی 20, 2026

تازہ ترین

  • سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی
  • ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟
  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ
  • کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
custom3
  • ایف بی آر
  • ٹریڈ سیاست

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

S.D. اگست 1, 2026