Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • جرم و سزاء
  • مولانا عبداللہ،مفتی جمیل اور مفتی شامزئی کا قاتل گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • جرم و سزاء

مولانا عبداللہ،مفتی جمیل اور مفتی شامزئی کا قاتل گرفتار کرنے کا دعویٰ

S.D. اگست 28, 2026
CTD.sindh

کراچی(نیوزلیب رپورٹ ) سندھ پولیس کے کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مولانا عبداللہ ،مولانا احمد مدنی، مفتی جمیل اور مفتی شامزئی کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مرکزی ملزم کالعدم دہشت گرد تنظیم سے وابستہ سید محمد عسکری عابدی کو گرفتار کرلیا ہے ،پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد کافی عرضے سے روپوش تھا ،۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے جبکہ اس کا نام سی ٹی ڈی ریڈ بک کے دسویں ایڈیشن میں انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم طویل عرصے سے روپوش تھا اور کراچی میں دوبارہ اپنا نیٹ ورک منظم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔حکام کے مطابق ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم اور اس کے ساتھی مبینہ طور پر پہلے اپنے اہداف کی ریکی کرتے اور اس کے بعد انہیں نشانہ بناتے تھے۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات درج ہیں،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش اور مشترکہ تحقیقاتی عمل جاری ہے، جس کے دوران اس کے دیگر ساتھیوں، سہولت کاروں اور مبینہ نیٹ ورک سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ملزم کے انکشافات کی روشنی میں دیگر مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

Post navigation

Previous: ایف پی سی سی آئی کا اپنے سابق صدر میاں محمد ادریس کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج، ناروا سلوک کے خلاف ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ قرارداد منظور ،،ایف آئی اے نے ستارہ گروپ کے مالکان اور فیسکو افسران پر 11.96 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،

Related News

mian.adrees.fpcci
  • بزنس
  • جرم و سزاء

ایف پی سی سی آئی کا اپنے سابق صدر میاں محمد ادریس کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج، ناروا سلوک کے خلاف ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ قرارداد منظور ،،ایف آئی اے نے ستارہ گروپ کے مالکان اور فیسکو افسران پر 11.96 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،

S.D. اگست 28, 2026
pmex1
  • جرم و سزاء

پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج کے کارپوریٹ ممبر پر عوام سے فراڈ کا الزام،ایس ای سی پی نے بلنک کیپٹل کا کیس ایف آئی اے کو بھیج دیا

S.D. اگست 9, 2026
security.garad.3
  • جرم و سزاء

سندھ بھر میں کام کرنے والی 306 پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ،

S.D. جولائی 25, 2026

تازہ ترین

  • مولانا عبداللہ،مفتی جمیل اور مفتی شامزئی کا قاتل گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • ایف پی سی سی آئی کا اپنے سابق صدر میاں محمد ادریس کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج، ناروا سلوک کے خلاف ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ قرارداد منظور ،،ایف آئی اے نے ستارہ گروپ کے مالکان اور فیسکو افسران پر 11.96 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،
  • موبائل فون صارفین کے لئے خوش خبری،پی ٹی اے نے صارفین کے مفاد میں پری پیڈ موبائل بیلنس کی مدت 6 ماہ مقرر کر دی
  • جرمن حکومت نے 23 افغانوں کو طالبان کے حوالے کر دیا،جرمنی سے ملک بدر کئے جانے والوں کو چارٹر طیارے پر کابل بھیجا گیا
  • کاروباری خواتین کے لئے خوش خبری، خواتین کو قرض کی ادائیگی کے لئےآئی ایف سی نے پاکستانی بینک کو ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا ،

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

CTD.sindh
  • جرم و سزاء

مولانا عبداللہ،مفتی جمیل اور مفتی شامزئی کا قاتل گرفتار کرنے کا دعویٰ

S.D. اگست 28, 2026
mian.adrees.fpcci
  • بزنس
  • جرم و سزاء

ایف پی سی سی آئی کا اپنے سابق صدر میاں محمد ادریس کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج، ناروا سلوک کے خلاف ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ قرارداد منظور ،،ایف آئی اے نے ستارہ گروپ کے مالکان اور فیسکو افسران پر 11.96 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،

S.D. اگست 28, 2026
pta.logo2
  • پاکستان
  • ٹیکنالوجی

موبائل فون صارفین کے لئے خوش خبری،پی ٹی اے نے صارفین کے مفاد میں پری پیڈ موبائل بیلنس کی مدت 6 ماہ مقرر کر دی

S.D. اگست 27, 2026
germany1
  • دنیا

جرمن حکومت نے 23 افغانوں کو طالبان کے حوالے کر دیا،جرمنی سے ملک بدر کئے جانے والوں کو چارٹر طیارے پر کابل بھیجا گیا

S.D. اگست 26, 2026