Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • بزنس
  • کرپٹو کرنسی سے حوالہ،ہنڈی کا کام بڑھ جائے گا
  • بزنس

کرپٹو کرنسی سے حوالہ،ہنڈی کا کام بڑھ جائے گا

S.D. ستمبر 14, 2025
shabarzaidi2

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ ) ایف بی آر کے سابق چیئر مین شبّر زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ کرپٹو کرنسیوںکو ریگولیٹ کرنا بہت مشکل ہے ،اس سے کرنسی کی غیر قانونی تجارت ،حوالہ ،ہنڈی کا کام بڑھ جائے گا ، غیر ریگولیٹ ڈیجیٹل اثاثے لوگوں کو کالا دھن سفید کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں،اس وقت چین کے ساتھ تجارت میں انڈر انوائسنگ کے لئے کرپٹو کرنسی کا ہی استعمال ہو رہا ہے ، کراچی میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرزکے زیر اہتمام ،پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی ، امکانات اور خدشات، کے موضوع پر اپنےخصوصی لیکچر میں انھوں نے موقف اختیار کیا کہ ہمارا نظام اسے ریگولیٹ نہیں کر سکتا،۔انہوں نے کہا کہ کرپٹو کرنسی ریگولیشن کے لیے ایک قانون منظور ہوچکا ہے اور پارلیمنٹ میں زیرِ بحث ہے، حکومت اس قانون کے بعد ملک میں کرپٹو کرنسی کو قانونی کاروبار قرار دینے کا فیصلہ کر چکی ہے ،لیکن میری رائے میں ڈیجیٹل یا ورچوئل کرنسیاں اپنی ساخت کی وجہ سے ریگولیٹ کرنا مشکل ہیں۔ہمارے لوگوں کو شاید یہ بات معلوم نہیں کہ “کرپٹو کرنسیاں اس لیے پروان چڑھتی ہیں کیونکہ ان کا کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا۔ اس لئے جو کرنسی بغیر ریگولیشن کے پیدا ہو، اسے ریگولیٹ نہیں کیا جا سکتا

۔” شبئر زیدی کا کہنا تھا کہ امریکہ میں اس کو بڑے پیمانے پر اپنایا جا چکا ہے ، مگر ہمارے اور امریکا میں فرق یہ ہے کہ وہاں غیر ملکی زرمبادلہ کا نظام زیادہ آزاد ہے۔ پاکستان میں کمرشل بینک اسٹیٹ بینک کی اجازت کے بغیر ڈالرز خرید یا فروخت نہیں کرسکتے۔شبر زیدی نے کہا کہ اس وقت ایک اندازے کے مطابق 90 لاکھ پاکستانی کرپٹو کرنسی رکھتے یا اس میں تجارت کرتے ہیں، ہمارے ہاں زیادہ تر زیادہ تر، بٹ کوائن، جو ایک غیرمرکزی ڈیجیٹل اثاثہ ہے اس کا استعمال ہو تا ہے ،بٹ کوائن لین دین بلاک چین پر ریکارڈ ہوتے ہیں اور اس کا اجراء کسی مرکزی بینک سے آزاد ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسیاں پہلے ہی لین دین کے لیے استعمال ہو رہی ہیں، ہمارے ہاں چین کے ساتھ تجارت میں انڈر انوائسنگ، کے لئے کرپٹو کرنسی کا ہی استعمال ہو تا ہے ،انھوں نے کہا کہ ہم اسے تیز رفتاری سے اپنائیں یا بتدریج اپنائیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ہمارا نظام اسے ریگولیٹ نہیں کر سکتا۔
“انہوں نے زور دیا کہ تمام کرنسیاں اعتماد پر قائم ہوتی ہیں، جیسے آج امریکی ڈالر اور ماضی میں برطانوی پاؤنڈ۔ اسی طرح ایک معتبر ڈیجیٹل کرنسی بھی دنیا بھر میں ادائیگی کے ذریعے کے طور پر ابھر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نظری طور پر اثاثہ جات کی پشت پناہی والی کرپٹو کرنسیاں جاری کی جا سکتی ہیں، لیکن ان کی طلب کمزور رہے گی کیونکہ غیر ریگولیٹڈ ڈیجیٹل اثاثے لوگوں کو کالا دھن سفید کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ بھارت نے اس لیے ہی کرپٹو کرنسیوں کو مسترد کیا ہے جبکہ امریکہ میں یہ تیزی سے مقبول ہورہی ہیں۔انہوں نے کرپٹو کرنسیوں کو امریکی سیاسی مباحثوں سے بھی جوڑا اور دعویٰ کیا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے انہیں فیڈرل ریزرو کی مزاحمت کے بعد حمایت دی۔ شبر زیدی نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ خاندان نے اپنے دورِ اقتدار میں ورچوئل کرنسیوں کے ذریعے 2.4 ارب ڈالر کمائے،شبر زیدی نے کہا کہ ہمیں ڈیجٹیل اور کر پٹو کرنسی کو الگ الگ کر کے دیکھنا ہو گا ، مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن قابل قبول اور فائدہ مند ہے ، جبکہ کرپٹو کرنسی الگ نظام ہے ،کرپٹو سرف گمنامی اور کنٹرول کی کمی پر پھلتا پھولتا ہے،

Post navigation

Previous: پاکستانی کینڈی ،چاکلیٹ اور بسکٹ اب یورپ میں بھی دستیاب ہو نگے
Next: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ، پاکستان میں سرفہرست کون ؟

Related News

evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
shiping.
  • بزنس

پاکستان کی خلیجی ممالک کوایکسپورٹ بند،شپنگ لائنز کی سروس معطل

S.D. مارچ 3, 2026 0
psx5
  • بزنس

پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے سرمایہ کاروں نے دوڑ لگا دی،مارکیٹ کریش

S.D. مارچ 2, 2026 0

تازہ ترین

  • معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی
  • تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا
  • بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے
  • انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ
  • پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

pti2
  • سیاست

معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی

S.D. مارچ 7, 2026 0
nawaz and shahbaz
  • سیاست

تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا

S.D. مارچ 7, 2026 0
evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0