Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • بزنس
  • آٹو انڈسٹری میں ایک اور بڑے گروپ کی انٹری
  • بزنس

آٹو انڈسٹری میں ایک اور بڑے گروپ کی انٹری

S.D. ستمبر 28, 2025
auto1

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ)نشاط گروپ ،لکی گروپ ، اور ماسٹر گروپ کے بعد برطانیہ کے معروف بزنس مین سر انور پرویز کے بیسٹ وے سیمنٹ نے بھی پاکستان کے آٹو سیکٹر میںقدم رکھنے کا اعلان کر دیا ہے ، کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں بتایا ہے کہ بیسٹ وے سیمنٹ نے آٹو سیکٹر میں 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے ،کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ستمبر 2025 کے ایک اجلاس میں مکمل طور پر ملکیتی پرائیویٹ لمیٹڈ سبسڈری قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے ،بیسٹ وے گروپ اس نئی کمپنی کے ذریعے آٹو انڈسٹری میں کاروبار اور سرمایہ کاری کرے گا۔بیسٹ وے نے کہا کہ وہ سبسڈری میں 4 ارب روپے تک کی ایکویٹی شامل کرنے اور 6 ارب روپے تک کا شیئر ہولڈر قرض فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو کمپنیز ایکٹ 2017 کی سیکشن 199 اور متعلقہ ضوابط کے تحت شیئر ہولڈرز کی منظوری سے مشروط ہوگا،واضح رہے کہ بیسٹ وے گروپ کے تحت 1993 میں سیمنٹ کمپنی قائم کی گئی تھی ۔اس کمپنی کی اکثریتی ملکیت بیسٹ وے انٹرنیشنل ہولڈنگز لمیٹڈ کے پاس ہے، جس کا حصہ 56.43 فیصد ہے، اور یہ یوکے میں قائم بیسٹ وے گروپ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔بیسٹ وے گروپ نے آٹو انڈسٹری میں ترقی کو سامنے رکھتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے ،اس وقت پاکستان کے آٹو سیکٹر میں بحالی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اگست 2025 میں کاروں کی فروخت 2024 کی نسبت 62 فیصد اور جولائی کی نسبت 27 فیصد بڑھ کر 14,050 یونٹس تک پہنچ گئی، انڈسٹری ذرائع کے مطابق بیسٹ وے گروپ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرائے گا

Post navigation

Previous: ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی کا سچ،ادھورا یا پورا۔؟
Next: شو باز دولت مندوں کی نگرانی ،سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانے والے ہو جائیں ہوشیار۔

Related News

ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
freelance
  • بزنس
  • پاکستان

فری لانسر کی برآمدی آمدنی نے کئی روایتی شعبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ،1.78 ارب ڈالر کا زر مبادلہ کما کر تاریخ رقم کر دی

S.D. جولائی 20, 2026

تازہ ترین

  • سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی
  • ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟
  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ
  • کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
custom3
  • ایف بی آر
  • ٹریڈ سیاست

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

S.D. اگست 1, 2026