Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • پاکستان
  • کے ۔الیکٹرک کی میڈیا میں سرمایہ کاری کے نتائج۔؟
  • پاکستان

کے ۔الیکٹرک کی میڈیا میں سرمایہ کاری کے نتائج۔؟

S.D. اکتوبر 29, 2025
k.electric

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) چند گذشتہ ہفتے یعنی 21 اکتوبر کو کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کے ۔الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 39.97 فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے کردیا تھا،جس پر میڈیا میں ایک طوفان پرپا ہو گیا،کے ۔الیکٹرک کی جانب سے میڈیا میں سرمایہ کاری کی وجہ سے ہر طرف ان کا ہی موقف شائع ہو رہا تھا سوشل میڈیا پر بھی کے۔الیکٹرک کی سرمایہ کاری نظر آئی، ایک ناکام چیئر مین ایف بی آر نے آگے بڑھتے ہوئے اسے ملکی نج کاری کے خلاف بھی سازش قرار دے دیا ،کے۔الیکٹرک نے اپنے دفاتر میں بلا کر چند من پسند رپورٹرز کو ٹاسک دیا اور یہ تاثر پیش کرنے کی کوشش کی گئی کہ کے۔الیکٹرک بند ہو جائے گی کراچی جہاں پہلے ہی بیشتر علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیدنگ ہے وہاں لوڈ شیڈنگ مزید بڑھ جائے گی ،کے ،الیکٹرک کی میڈیا میں سرمایہ کاری کس قدر موثر ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ کراچی سے باہر دوسرے شہر کے رپورٹرز بھی آگے بڑھ کر اس کے حق میں رپورٹس شائع کر رہے ہیں ،تاہم نیپرا نے اپنے فیصلے کی آگے بڑھ کر جو وضاحت جاری کی ہے وہ ایک جانب اہل کراچی کے لئے امید افزاء ہے دوسری جانب انرجی رپورٹر کے لئے لمحہ فکر یہ ضرور ہے ،

نیپرا نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے 2000 میگاواٹ بجلی لے رہی ہے، جو کے الیکٹرک کے اپنے پلانٹس سے پیدا کردہ بجلی سے سستی ہے،پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ کراچی کے صارفین کو حکومت جو سبسڈی دیتی ہے ،کے ۔الیکٹرک نے اس سبسڈی کو اپنا منافع بنا لیا ہے ، کے ۔الیکٹر بند پاور پلانٹس کے اخراجات صارفین سے وصول کر رہی تھی، پاور ڈویژن نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کی جانب سے کے الیکٹرک کے ملٹی ائیر ٹیرف پر نظرثانی کے فیصلے پر تفصیلی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف پر نظرثانی شدہ فیصلہ جاری کیا ہے، بعض حلقے نیپرا کے فیصلے پر گمراہ کن تاثر پھیلا رہے ہیں، نیپرا کا فیصلہ کراچی صارفین کے خلاف نہیں ان کے حق میں ہے۔پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو کارکردگی سرکاری اداروں سے بہتر بنانی چاہیے، آئیسکو، فیسکو، گیپکو جیسے ادارے ریکوری اور سروس میں آگے ہیں، نیپرا نظرثانی شدہ فیصلہ انتظامی اصلاحات سے متعلق ہے، کے الیکٹرک نیشنل گرڈ سے 2000 میگاواٹ بجلی لے رہی ہے، جو کے الیکٹرک کے اپنے پلانٹس سے سستی ہے، کے الیکٹرک صارفین کے لیے بھی فی یونٹ نرخ قومی سطح پر یکساں ہیں، اخراجات میں کمی صارفین کیلئے مثبت اقدام ثابت ہوگی

۔پاور ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ کراچی کے صارفین کو سبسڈی بدستور ملتی رہے گی، سبسڈی کو کے الیکٹرک کے منافع کا حصہ بننے سے روکا گیا ہے، نیپرا کے نظرثانی شدہ فیصلے کی بدولت غیر موصول واجبات بلوں میں شامل نہیں کیے جا سکیں گے، صرف تصدیق شدہ واجبات ہی شامل ہوں گے۔ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ نیپرا کا فیصلہ صارفین کے مفاد میں مثبت اقدام ہے، کے الیکٹرک کے منافع کو جائز حد میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، اب کے الیکٹرک کا منافع ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے سے منسلک ہوگا جس کی شرح 24 سے 30 فیصد سے کم کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق آزاد کنسلٹنٹ نے کے الیکٹرک کے نقصانات اور خرچ کا انکشاف کیا، نیپرا نے نقصانات کی شرح کم کر کے عوامی مفاد کا تحفظ کیا، بند پاور پلانٹس کے اخراجات صارفین سے نہیں لیے جائیں گے، نیشنل گرڈ سے سستی بجلی ملنے سے فیول اخراجات کم ہوں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کا نظرثانی شدہ فیصلہ ریگولیٹری نظام کی مضبوطی کی سمت اہم قدم ہے، فیصلہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ میں کمی کا باعث بنے گا اور کے الیکٹرک اور سرکاری ڈسکوز میں توازن پیدا کرے گا۔ترجمان نے واضح کیا ہے کہ کراچی کو لوڈشیڈنگ کا کوئی خطرہ نہیں، نیشنل گرڈ میں وافر اور سستی بجلی دستیاب ہے۔

Post navigation

Previous: فیک نیوز نے ارشد چائے والا کو افغانی بنا دیا،کیوں؟
Next: دوسری شادی کے حق میں مرد یا خواتین۔؟

Related News

anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0
petrolem.outlet1
  • پاکستان

پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

S.D. مارچ 4, 2026 0
ssgc2
  • پاکستان

کراچی میں گیس ڈسٹری بیوشن کی پرائیویٹ کمپنیاں بن گئیں

S.D. فروری 27, 2026 0

تازہ ترین

  • معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی
  • تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا
  • بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے
  • انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ
  • پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

pti2
  • سیاست

معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی

S.D. مارچ 7, 2026 0
nawaz and shahbaz
  • سیاست

تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا

S.D. مارچ 7, 2026 0
evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0