Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • دنیا
  • کینیڈا جانے کے خواہش مند ڈاکٹروں کے لئے خوش خبری
  • دنیا

کینیڈا جانے کے خواہش مند ڈاکٹروں کے لئے خوش خبری

S.D. دسمبر 14, 2025
canada5

کراچی ( نیوزلیب رپورٹ )کینیڈا جانے کے خواہش مند ڈاکٹروں کے لئے خوش خبری،کینیڈا حکومت نے ملک میں ڈاکٹروں کی قلت فوری طور پر دور کرنے کے لئے غیر ملکی ڈاکٹروں کے لیے 14 روزہ فاسٹ ٹریک ورک پرمٹس متعارف کرا دیا ہے، یہ فیصلہ صحت کے شعبے میں ملک گیر قلت سے نمٹنے کے لیے ایک بڑے اقدام کے تحت کیا گیا ہے ،کینیڈا حکومت کے اس فاسٹ ٹریک امیگریشن سسٹم کے تحت اہل غیر ملکی ڈاکٹروں کو محض 14 دن میں ورک پرمٹ جاری کیا جائے گا، کینیڈا میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان امیگریشن کی وزیر لینا میٹلج دیاب اورصحت کی پارلیمانی سیکرٹری میگی چی نے مشترکہ طور پر کیا،ان کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد عالمی سطح پر طبی ماہرین کو کینیڈا کے دباؤ کا شکار صحت کے نظام کی جانب راغب کرنا ہے،اس پالیسی سے مختلف صوبوں اور علاقوں کے اسپتالوں اور کلینکس میں فوری عملے کی کمی کو پورا کرنا ہے۔نئی پالیسی کے تحت وہ ڈاکٹرز جو کسی صوبے یا علاقے سے نامزدگی حاصل کریں اور ساتھ ہی ملازمت کی پیشکش رکھتے ہوں گے،وہ اس تیز رفتار پراسیسنگ کے اہل ہوں گے۔ یہ پرمٹ ڈاکٹروں کو اس دوران کینیڈا میں کام شروع کرنے یا جاری رکھنے کی اجازت دیں گے جب ان کی مستقل رہائش کی درخواست زیرِ غور ہو گی، باہر سے آنے والےڈاکٹروں کو کینیڈا میںطویل عرصہ تک روکنے کے لئے کینیڈا حکومت نے پروونشل نومینی پروگرام کے تحت لائسنس یافتہ ڈاکٹروں کیلئے5 ہزاراضافی مستقل رہائش کی نشستیں بھی مختص کی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ان ڈاکٹروں کو کینیڈا میں روکنے میں مدد ملے گی جو پہلے ہی صحت کے نظام میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ، ایک علیحدہ ایکسپریس انٹری کیٹیگری بھی متعارف کرائی جائے گی جو ایسے ڈاکٹروں کے لیے مخصوص ہوگی جن کے پاس کینیڈا میں کم از کم ایک سال کا حالیہ کام کا تجربہ ہو۔ یہ کیٹیگری 2026 کے اوائل میں شروع کئے جانے کی توقع ہے، جس سے غیر ملکی تربیت یافتہ طبی ماہرین کے لیے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔لینا دیاب نے کہا کہ “کینیڈا کی نئی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بہترین عالمی صلاحیتوں کو متوجہ کر کے مضبوط معیشت تعمیر کرے” انھوں نے کہا کہ یہ نئے راستے صحت کے شعبے کو استحکام دینے میں مددگار ثابت ہوں گے ، یہ پالیسی دنیا بھر سے ماہر طبی پیشہ ور افراد کو راغب کر کے کینیڈا کے صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاس ہے۔۔اس اقدام سے اُن دیرینہ رکاوٹوں میں کمی آنے کی توقع ہے جن کی وجہ سے بین الاقوامی طور پر تربیت یافتہ ڈاکٹر شدید عملے کی قلت کے باوجود عملی میدان سے باہر رہے

Post navigation

Previous: یورپی ممالک کا خطرناک ،سپر فلو،پاکستان پہنچ گیا،عوام کیا احتیاط کریں؟
Next: کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ

Related News

ahsan.iqbal2
  • دنیا

پاک ،بنگلہ دیش تجارتی فورم کے قیام کی تجویز

S.D. فروری 18, 2026 0
cj.roy1
  • دنیا

بھارتی بزنس ٹائیکون کی خود کشی کیوں؟

S.D. فروری 1, 2026 0
usa bank3
  • دنیا

عالمی مالیاتی منڈیوں میں استحکام آئے گا یا بحران،ٹرمپ امریکن مرکزی بینک پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب؟

S.D. جنوری 30, 2026 0

تازہ ترین

  • معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی
  • تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا
  • بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے
  • انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ
  • پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

pti2
  • سیاست

معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی

S.D. مارچ 7, 2026 0
nawaz and shahbaz
  • سیاست

تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا

S.D. مارچ 7, 2026 0
evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0