کراچی نیوز لیب رپورٹ )آن لائن پاسپورٹ کا حاصل کرنا آسان ہو گیا،فنگر پرنٹس کی تصدیق کا مسئلہ حل نادرا نے حل کر دیا، حکام کا کہنا ہے کہ نئے نظام سے آن لائن پاسپورٹ درخواستوں کی پراسیسنگ میں تیزی اور شفافیت آئے گی، سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے عوام کی سہولت کے لئے آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کے لیے فنگر پرنٹس ویری فکیشن کا نیا نظام متعارف کرا دیا ہے ،اب نادرا کے تعاون سے پاک آئی ڈی ایپ پر فنگر پرنٹس کی تصدیق کا جدید اور موثر نظام متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ درخواست جمع کرانے والے شہری اب گھر بیٹھے فنگر پرنٹس کی تصدیق کروا سکیں گے۔ نئے نظام کے تحت فنگر پرنٹس کی تصدیق پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے نادرا کے ڈیٹا سے کی جائے گی اورفنگر پرنٹس ویریفکیشن کے لیے پاسپورٹ دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ نئے نظام سے آن لائن پاسپورٹ درخواستوں کی پراسیسنگ میں تیزی اور شفافیت آئے گی،فنگر پرنٹس ویریفکیشن کا نیا نظام وقت، اخراجات اور انسانی رابطے میں نمایاں کمی کا باعث بنے گا
