Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • بزنس
  • معیشت بہتر ہو رہی ہے ،حکومت کا دعویٰ،لیکن ملکی برآمدات میں مسلسل کمی کا رحجان
  • بزنس

معیشت بہتر ہو رہی ہے ،حکومت کا دعویٰ،لیکن ملکی برآمدات میں مسلسل کمی کا رحجان

S.D. جنوری 3, 2026
shiping3

کراچی (نیوزلیب رپورٹ)ملکی معیشت بارے سب اچھا ہے کہ حکومتی دعویٰ کے برعکس ملکی برآمدات میں مسلسل کمی کا رحجان ، کاروباری لاگت میں اضافے کی وجہ سے ایکسپورٹرز عالمی منڈیوں میں مسابقت کے قابل نہیں رہے ،۔ زرعی اور غذائی مصنوعات کی ایکسپورٹ میں بڑی کمی،رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں تجارتی خسارہ 19 ارب 20 کروڑ ڈالر سے بڑھ گیا،وفاقی ادارہ شماریات(پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 9 فیصد جبکہ غذائی اشیا کی برآمدات میں 35 فیصد کمی واقع ہوئی،یہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2025 میں برآمدات کا حجم 2.32 ارب امریکی ڈالر رہا، جو گزشتہ سال دسمبر میں 2.91 ارب امریکی ڈالر تھا، اس طرح گذشتہ سال کی نسبت اس میں 594 ملین امریکی ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں نومبر کی نسبت بھی برآمدات میں 4.26 فیصد کمی ہوئی، کیونکہ نومبر میں برآمدات 2.42 ارب امریکی ڈالر تھیں،پی بی ایس رپورٹ کے مطابق ۔مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی میں برآمدات 8.70 فیصد کم ہو کر 15.18 ارب امریکی ڈالر رہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ 16.63 ارب امریکی ڈالر تھیں۔ اس کے برعکس اس عرصے میں درآمدات 11.28 فیصد بڑھ کر 34.4 ارب امریکی ڈالر ہو گئیں، جو گزشتہ سال اسی مدت میں 30.90 ارب امریکی ڈالر تھیں، دسمبر میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات 1.36 ارب امریکی ڈالر رہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ 1.48 ارب امریکی ڈالر تھیں۔ تاہم، کمی کے رجحان کے باوجود مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں معمولی اضافہ ہوا اور یہ ایک فیصد بڑھ کر 9.19 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔ لیکن زرعی اور غذائی مصنوعات کی برآمدات میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی اور یہ اس عرصے میں 35 فیصد کم ہو کر 2.62 ارب امریکی ڈالر رہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ 4.06 ارب امریکی ڈالر تھیں، ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں ملکی ایکسپورٹ میں کمی کا رحجان ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر نہیں بلکہ یہ ملک کی تجارتی کارکردگی پر بڑھتے ہوئے دباؤ کی نشاندہی کرتی ہے، برآمدکنندگان کو عالمی منڈیوں میں سست روی اور کاروبار کرنے کی بلند لاگت کا سامنا ہے۔ ایکسپورٹرزکاروباری لاگت زیادہ ہونے کے باعث پیداوار میں کمی کی شکایت کر چکے ہیں۔ ان کے مطابق جب تک حکومت بجلی کی قیمت کم نہیں کرتی، ہماری صنعت بین الاقوامی منڈی میں مسابقت کے قابل نہیں ہو سکے گی۔

Post navigation

Previous: میڈیا کنٹرول اور سنسر شپ، سی پی این ای کی رپورٹ کیا کہتی ہے ؟
Next: ایف بی آر کی سندھ کی بااثر شخصیت کے خلاف کاروائی سےہلچل

Related News

evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
shiping.
  • بزنس

پاکستان کی خلیجی ممالک کوایکسپورٹ بند،شپنگ لائنز کی سروس معطل

S.D. مارچ 3, 2026 0
psx5
  • بزنس

پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے سرمایہ کاروں نے دوڑ لگا دی،مارکیٹ کریش

S.D. مارچ 2, 2026 0

تازہ ترین

  • معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی
  • تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا
  • بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے
  • انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ
  • پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

pti2
  • سیاست

معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی

S.D. مارچ 7, 2026 0
nawaz and shahbaz
  • سیاست

تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا

S.D. مارچ 7, 2026 0
evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0