Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • بزنس
  • پاکستان اسٹیل بند،اب اس جگہ ایکسپورٹ پرسیسنگ زون بنے گا
  • بزنس

پاکستان اسٹیل بند،اب اس جگہ ایکسپورٹ پرسیسنگ زون بنے گا

S.D. جنوری 10, 2026
Steel Mill

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ) پاکستان اسٹیل اب صرف تاریخ میں یاد رہے گی ،وفاقی حکومت اس کے وسیع رقبے پر اب ایکسپورٹ پروسیسنگ زون بنائے گی، یہ بات وفاقی سیکریٹری برائےصنعت و پیداوار سیف انجم نے ایف پی سی سی آئی میں ملکی ایکسپورٹ میں کمی پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے بتائی ،انھوں نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر ایک وسیع ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم اور فعال کیا جا رہا ہے؛ جس کا مقصد برآمدی صنعتوں کا فروغ اور سہولت کاری ہے۔ انہوں نے صنعت و تجارت سے اپیل کی کہ وہ ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم نےسیکریٹری کامرس جاوید پال کے ہمراہ ایک مشاورتی اجلاس میں شرکت کی ،اس اجلاس کی میزبانی ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام نے کی ۔ اجلاس کا مقصد پاکستان کی برآمدات میں اضافے اور قومی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے عملی حکمتِ عملی تیار کرنا تھا۔اجلاس میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے اعلیٰ حکام اور مختلف تجارتی و صنعتی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ برآمدات میں اضافہ پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے، ایف پی سی سی آئی کا پختہ یقین ہے کہ پائیدار برآمدی ترقی صرف اسی صورت ممکن ہے کہ جب پالیسی سازوں اور کاروباری برادری کے درمیان قریبی تعاون ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی برآمدکنندگان باصلاحیت اور لچکدار ہیں، تاہم انہیں کاروبار کی بلند لاگت، توانائی کے مسائل، فنانسنگ تک محدود رسائی، نئی منڈیوں کی تلاش اور بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ویلیو ایڈڈ مینوفیکچرنگ، سروسز برآمدات، آئی ٹی اور زرعی بنیادوں پر قائم صنعتوں میں موجود وسیع مواقع کی نشاندہی بھی کی۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے یہ امید ظاہر کی کہ یہ اجلاس زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے بتایا کہ اجلاس میں نجی شعبے کی بھرپور نمائندگی موجود تھی؛ٹیکسٹائل سیکٹر سے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ، آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن ، پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور ٹاول مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نمائندے موجود تھےفروٹس اور سبزیوں کے شعبے کی نمائندگی پاکستان فروٹس اینڈ ویجیٹیبلز ایسوسی ایشن۔سیاحت و سفری خدمات کے شعبے کی نمائندگی

Post navigation

Previous: کراچی میں کتوں کی اہمیت انسانوں سے بڑھ گئی
Next: انڈین شوبزانڈسٹری میں سوگ،انڈین آئیڈیل 3 کے فاتح کی موت

Related News

house5
  • بزنس

ہاوس فنانسنگ حاصل کرنے والے یہ ضرور پڑھیں،نیا قانون منظور ہو گیا

S.D. مئی 22, 2026
brohi.hadraabad4
  • بزنس

ٹیکس چوری کا الزام ، حیدرآباد کا بروہی بلوچستان بار بی کیو ریسٹورنٹ سیل کر دیا گیا

S.D. مئی 21, 2026
fbr1
  • ایف بی آر
  • بزنس

کسٹمز آفیسرز نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت کو قانونی نوٹس جاری کردیا،کرپشن کے الزامات پر عوامی معافی کا مطالبہ

S.D. مئی 20, 2026

تازہ ترین

  • پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص
  • سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر
  • ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف
  • بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا
  • گلش روفی متاثرین کی عدالت میں انصاف کے لئے دہائیاں

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

film.city2
  • شوبزنس

پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص

S.D. جون 16, 2026
Minister.jamkhan2
  • پاکستان

سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر

S.D. جون 11, 2026
uae4
  • پاکستان
  • دنیا

ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف

S.D. جون 10, 2026
india and bangladesh
  • دنیا

بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا

S.D. جون 9, 2026