کراچی ( نیوزلیب رپورٹ)عالمی سطح پر بڑھتی کشیدگی کے باعث دنیا میں ڈالر کی بجائے سونے اور چاندی میں سرمایہ کاری کا رحجان بڑھ گیا، عالمی کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کی ڈیمانڈ بڑھنے سے سونے اور چاندی کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،بدھ کو پاکستان میں بھی سونے کی قیمت 4300 روپے اور چاندی کی قیمت 500 روپے فی تولہ بڑھنے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے آل پاکستان صرافہ جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت43 ڈالر فی اونس کے اضافے سے4595 ڈالر سے بڑھ کر 4638 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے،عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے ہی مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 4300 روپے فی تولہ کے اضافے سے 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 3687 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 16 ہزار 805 روپے ہو گئی ہے ،ایسوسی ایشن نرخ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت5 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 86 ڈالر سے بڑھ کر 91 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے اور مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 500 روپے فی تولہ کے اضافے سے 9575 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے ہے،جو کہ پاکستان میں سونے اور چاندی کی سب سے زیادہ قیمت ہے
