Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • بزنس
  • میزان بینک اکاونٹ ہولڈرز کے لئے اچھی خبر
  • بزنس

میزان بینک اکاونٹ ہولڈرز کے لئے اچھی خبر

S.D. جنوری 14, 2026
mezan.bank

کراچی( نیوزلیب رپورٹ)میزان بینک اکاونٹ ہولڈرز کے لئے اچھی خبر،پی آئی اے پر خصوصی ڈسکاونٹس کے ساتھ آسان بکنگ کی سہولت ملے گی،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے اپنے ڈیبٹ کارڈ ہولڈرز کو مزید سہولیات اور ٹریول سے متعلق آفرز فراہم کرنے کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA)کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس شراکت داری کے تحت میزان بینک کے صارفین اپنے میزان بینک ڈیبٹ کارڈکے ذریعے پی آئی اے کی فلائٹس کی بکنگ کی سہولت کے ساتھ ساتھ ان پر خصوصی ڈسکاؤنٹس سے فائدہ حاصل کرسکیں گے، معاہدے پر میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سید عامر علی اور پی آئی اے کے چیف کمرشل آفیسر نوشیروان عادل نے دستخط کیے۔ اس موقع پر میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومرفنانس احمد علی صدیقی اور پی آئی اے کے جنرل منیجر ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایس ایم فہیم سمیت دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی۔ میزان بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سید عامر علی نے کہاکہ یہ شراکت داری شریعہ کے مطابق موثر بینکاری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے صارفین کیلئے سہولت میں اضافہ کے میزان بینک کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن جیسے ممتاز اداروں کے ساتھ اشتراک سے ہمیں ادائیگی کے انفرااسٹرکچرکو مضبوط بنانے،کراس چینل میں قبولیت بڑھانے،خدمات تک رسائی بہتر بنانے اور صارفین کو ایک سیم لیس تجربہ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پرپی آئی اے کے چیف کمرشل آفیسر نوشیروان عادل نے کہاکہ میزان بینک کے ساتھ شراکت داری پی آئی اے کے صارفین کو بہتر سہولیات اور آسان سفری تجربہ فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی ہے۔ پی آئی اے متعدد مالیاتی اداروں کے ساتھ شراکت داری جاری رکھے ہوئے ہے اور اس اقدام کے ذریعے میزان بینک کے ڈیبٹ کارڈ ہولڈرزکواضافی فوائد اور پی آئی اے کے ساتھ مزید آسان بکنگ کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

Post navigation

Previous: سونے اور چاندی میں سرمایہ ،قیمت بلند ترین پر پہنچ گئی
Next: آئس کریم کھانے والے اسے ضرور پڑھیں،آئس کریم اور فروزن ڈیزرٹ کا فرق جان کر جیو

Related News

ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
freelance
  • بزنس
  • پاکستان

فری لانسر کی برآمدی آمدنی نے کئی روایتی شعبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ،1.78 ارب ڈالر کا زر مبادلہ کما کر تاریخ رقم کر دی

S.D. جولائی 20, 2026

تازہ ترین

  • سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی
  • ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟
  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ
  • کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
custom3
  • ایف بی آر
  • ٹریڈ سیاست

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

S.D. اگست 1, 2026