Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • بزنس
  • سونے اور چاندی کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر،اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟
  • بزنس

سونے اور چاندی کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر،اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟

S.D. جنوری 26, 2026
gold and silver2

کراچی ( نیوزلیب رپورٹ) کراچی ( نیوزلیب رپورٹ)عالمی اور قومی سطح پر سونے اور چاندی میں بڑھتی سرمایہ کاری سے سونے اور چاندی کی قیمت مسلسل بلندی کی جانب گامزن ،پیر کو پاکستان میں سونے کی قیمت 10900روپے اور چاندی کی قیمت 627 روپے فی تولہ کے اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ،آل پاکستان صرافہ جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر 26 جنوری کوعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 109 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 4988 ڈالر سے بڑھ کر 5097 ڈالر فی اونس پرپہنچ گئی ہے ،اسی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت 10900 روپے فی تولہ کے اضافے سے 5 لاکھ 32 ہزار 62 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 9345 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 56 ہزار 157 روپے ہو گئی ہے ، رپورٹ کے مطابق پیر کو عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 6.27 ڈالر کے اضافے سے 109.53 ڈالر فی اونس کی بلند سطح پر پہنچ گئی جس سے پاکستان میں بھی چاندی کی قیمت بھی 627 روپے کے اضافے سے 11428 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے

،ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سیاسی کشیدگی اور امریکی شرحِ سود میں کمی کی توقعات کے باعث سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری (سیف ہیون) اثاثوں کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔لندن کی مارکیٹ میں چاندی کی فزیکل لیکوڈٹی کا مسئلہ ہے یعنی چاندی دھات کے طور پر دستیاب نہیں ،اسی وجہ سےگزشتہ ایک سال کے دوران چاندی کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، عالمی ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں مسلسل سپلائی کی کمی بھی چاندی کے اضافے کی بڑی وجہ ہے ۔ لندن گولڈ مارکیٹ کے ایک ٹائیکون کا موقف ہے “انتہائی غیر یقینی معاشی اور سیاسی حالات میں سونے کا محفوظ پناہ گاہ اور سرمایہ کاری میں تنوع کا کردار اسے اسٹریٹجک پورٹ فولیوز کے لیے ناگزیر بنا رہا ہے۔ یہ محض ایک عارضی طوفان نہیں بلکہ بنیادی طور پر بدلتے ہوئے دور کی علامت ہے۔”2026 کے آغاز سے امریکا اور نیٹو کے درمیان گرین لینڈ پر کشیدگی، فیڈرل ریزرو کی خودمختاری پر خدشات، اور ٹیرف سے متعلق غیر یقینی صورتحال نے محفوظ اثاثوں کی مانگ میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔مرکزی بینکوں کی جانب سے خریداری اور ڈالر سے دوری کے رجحان نے بھی سونے کی قیمتوں کو سہارا دیا ہے۔ چونکہ سونا منافع نہ دینے والا اثاثہ ہے، اس لیے کم شرحِ سود کے دوران اسے زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔

Post navigation

Previous: پنجاب میں اب گھروں کی توسیع کے لئے بھی بلاسود قرض ملے گا
Next: سونے میں سرمایہ کاری کرپٹو کرنسی سے بھی پرکشش ،آج کا حیران کن تاریخی اضافہ

Related News

ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
freelance
  • بزنس
  • پاکستان

فری لانسر کی برآمدی آمدنی نے کئی روایتی شعبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ،1.78 ارب ڈالر کا زر مبادلہ کما کر تاریخ رقم کر دی

S.D. جولائی 20, 2026

تازہ ترین

  • سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی
  • ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟
  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ
  • کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
custom3
  • ایف بی آر
  • ٹریڈ سیاست

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

S.D. اگست 1, 2026