کراچی ( نیوز لیب رپورٹ)گولڈ میں سرمایہ کاری کرنے والے پریشان نہ ہوں ،اس وقت انٹر نیشنل گولڈ مارکیٹ میں کریکشن ٹرینڈ ہے،امریکن مرکزی بینک کے صدر کی تعیناتی اور ایران کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کی خبروں سے افواہیں دم توڑ گئی ہیں ، ڈالر کی قیمت کو استحکام ملا ہے جس سے مارکیٹ میں کریکشن دیکھی جا رہی ہے تاہم انٹر نیشنل مالیاتی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ 2026 کی پہلی سہ ماہی میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ہزار ڈالر فی اونس سے زیادہ رہے گی
،دوسری جانب پاکستان میں3 روز کے دوران سونے کی قیمت 82500 روپے فی تولہ اور چاندی کی قیمت 3770 روپے فی تولہ کم ہو گئی،پیرکو سونے کی قیمت 21500 روپے اور چاندی کی قیمت 601 روپے فی تولہ مزید کم ہو گئی،آل پاکستان صرافہ جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 215 ڈالر فی اونس کی کمی سے 4646 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے ،انٹر نیشنل مارکیٹ میں مسلسل کمی کی وجہ سے پاکستانی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 21500 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 18433 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 20 ہزار406 روپے ہو گئی ہے ، انٹر نیشنل مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 6.01 ڈالر کی کمی سے 8405 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے ،انٹر نیشنل مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں بھی چاندی کی قیمت بھی 601 روپے فی تولہ کی کمی سے 8405 روپے فی تولہ پرآگئی ہے
