Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • دنیا
  • خلیجی ممالک کا مشترکہ ویزا جاری کرنے کا فیصلہ
  • دنیا

خلیجی ممالک کا مشترکہ ویزا جاری کرنے کا فیصلہ

S.D. جولائی 6, 2025
gulf-arabic2

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ ) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور عمان جانے والوں کے لئے خوش خبری ، ان 6 ممالک نے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے یورپی ممالک کی طرزپر مشترکہ سیاحتی ویزا متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ،سیاحت کو فروغ دینے اور بین الاقوامی سیاحوں کیلئے خطے کو مزید پُرکشش بنانے کیلئے جلد ہی خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی چھ رکن ریاستیں سیاحتی ویزا متعارف کرانے جا رہی ہیں جس کے تحت سیاح ایک ہی ویزے پر ان تمام ممالک کا سفر کر سکیں گے۔

؎ یہ منصوبہ خلیجی ریاستوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون اور علاقائی اتحاد کی پالیسی کا مظہر ہے، جس کا بنیادی مقصد نہ صرف سیاحت کو فروغ دینا ہے بلکہ خلیجی خطے کو دنیا کے سامنے ایک متحد سیاحتی منزل کے طور پر پیش کرنا بھی ہے۔ یورپی یونین کے شینگن ویزا کی طرز پر یہ نیا ویزا سسٹم کام کرے گاجو بین الاقوامی سیاحوں کیلئے سہولت اور کشش دونوں پیدا کرے گا۔ نئے سیاحتی ویزے کے اجرا کے بعد سیاحوں کو ہر ملک کیلئے الگ الگ ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس کی ایک اور اہم بات یہ ہے کہ یہ ویزا آن لائن درخواست کے ذریعے حاصل کیا جا سکے گا جس کی مدت ایک سے تین ماہ تک ہو گی۔ اس سے نہ صرف وقت اور اخراجات کی بچت ہو گی بلکہ سفر کی منصوبہ بندی بھی آسان ہو جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم البدوی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور خلیجی ممالک کی وزارت داخلہ کے تحت پاسپورٹ محکموں کی مشترکہ میٹنگز ہو رہی ہیں تاکہ اس ویزا کو جلد سے جلد عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

اس سہولت کے تحت سیاح نہ صرف چھ مختلف ممالک کی سیر کر سکیں گے بلکہ ہر ملک کی ثقافت، تاریخ، قدرتی مناظر اور جدید ترقی کا مشاہدہ ایک ہی سفر میں کر سکیں گے۔ ویزا حاصل کرنے کیلئے درخواست دہندگان کو چند ضروری دستاویزات جمع کرانی ہوں گی جن میں مکمل شدہ درخواست فارم، پاسپورٹ کی نقل، ہوٹل کی بکنگ، سفری منصوبہ، فعال سفری بیمہ، مالی حیثیت کے ثبوت جیسے بینک اسٹیٹمنٹ، واپسی یا کسی تیسرے ملک کیلئے ٹکٹ اور خلیجی ممالک کے درمیان سفر کی تفصیلات شامل ہوں گی۔ اس عمل کو آسان، تیز اور شفاف بنانے کیلئے تمام سہولیات آن لائن مہیا کی جائیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ خلیجی ممالک کی معیشت کو نئی جہت دے گا، خاص طور پر سیاحت کے شعبے میں ترقی کے دروازے کھولے گا۔ متحدہ ویزے کی سہولت دنیا بھر کے ان سیاحوں کیلئے نہایت موزوں ہو گی جو خلیجی خطے کی وسعت، تنوع اور دلکشی کو ایک ہی سفر میں دریافت کرنا چاہتے ہیں۔

Post navigation

Previous: فلم سردار جی 3 نے پاکستان میں ریکارڈ توڑ کامیابی کیوں حاصل کی۔
Next: کراچی میں مخدوش عمارتوں کے گرانے کا فائدہ کس کو ہوتا ہے؟

Related News

uae4
  • پاکستان
  • دنیا

ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف

S.D. جون 10, 2026
india and bangladesh
  • دنیا

بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا

S.D. جون 9, 2026
ahsan.iqbal2
  • دنیا

پاک ،بنگلہ دیش تجارتی فورم کے قیام کی تجویز

S.D. فروری 18, 2026

تازہ ترین

  • پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص
  • سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر
  • ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف
  • بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا
  • گلش روفی متاثرین کی عدالت میں انصاف کے لئے دہائیاں

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

film.city2
  • شوبزنس

پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص

S.D. جون 16, 2026
Minister.jamkhan2
  • پاکستان

سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر

S.D. جون 11, 2026
uae4
  • پاکستان
  • دنیا

ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف

S.D. جون 10, 2026
india and bangladesh
  • دنیا

بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا

S.D. جون 9, 2026