Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • بزنس
  • ڈسٹرکٹ چیمبر ز کے خلاف،ایس ایم تنویر نے بھی آواز بلند کر دی،عاطف اکرام کا بھی یوٹرن
  • بزنس
  • ٹریڈ سیاست

ڈسٹرکٹ چیمبر ز کے خلاف،ایس ایم تنویر نے بھی آواز بلند کر دی،عاطف اکرام کا بھی یوٹرن

S.D. فروری 24, 2026
fpcci2

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ ) یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سر پرست اعلیٰ ایس ایم تنویر نے بھی خواتین اور ڈسٹرکٹ چیمبرز کے خاتمے کی کوششوں کے خلاف آواز بلند کر دی،تفصیلات کے مطابق چند روز قبل یو بی جی سے تعلق رکھنے والی خواتین ارکان اور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر آصف سخی نے ڈسٹرکٹ کی سطح پر چیمبرز کے خاتمےکے خلاف فیڈریشن ہاوس میں ایک پریس کانفرنس رکھی تھی جسے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام نے منسوخ کرا دیا تھا ،تاہم آصف سخی نے اس مسئلے پر اپنا احتجاج جاری رکھا،ایف پی سی سی آئی میں پریس کانفرنس کی منسوخی پر انھوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانرنس کر کے اس مسئلے پر آواز اٹھائی، ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پاکستان بھر کے تمام ڈسٹرکٹ چیمبرز کو ختم کرنے جارہی ہے اس مقصد کے لئے ٹریڈ ایکٹ 2013 میں ترمیم کی جارہی ہے ،یہ ترمیم کراچی چیمبر کے برسر اقتدار گروپ کی خواہش پر حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے پیش کی ہے ،وہ ایم کیو ایم جو کہ ایک جانب کراچی میں اختیارات کی منتقلی کی بات کرتی ہے لیکن دوسری جانب ایک ٹولے کے مفادات کے تحفظ کے لئے چیمبرز کی ضلعی سطح پر تشکیل کے خلاف کھڑی ہے ،آصف سخی کا کہنا ہے کہ اس ترمیم سے ملک بھر میں موجود 80 سے زائد ڈسٹرکٹ چیمبرز اور 30 سے زائد خواتین چیمبرز ختم ہوجائینگے،ذرائع کے مطابق آصف سخی کی کوششوں سے یو بی جی کے سرپرست ایس ایم تنویر نے مسئلے کی نزاکت اور اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس بل کے خلاف آواز بلند کر دی ہے اپنے ایک بیان میںایس ایم تنویر نے ٹریڈ آرگنائزیشن رولز میں ترمیم کے بل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریڈ آرگنائزیشن رولز 2013 میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ملک بھر کی کئی نمائندہ تنظیموں کی بندش کا سبب بن سکتی ہے، ایس ایم تنویر نے کہا کہ اس اقدام سے ملک بھر کی تاجر برادری میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ کاروباری ماحول پہلے ہی اندرونی اور بیرونی رکاوٹوں اور دباؤ کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجر برادری کی آخری پناہ گاہ ہیں جہاں وہ اپنے مسائل اور اجتماعی مفاد کے لیے آواز اٹھا سکتے ہیں،انھیں خدشہ ہے کہ اگر تجارتی تنظیموں کو صرف شہر کی حدود تک محدود کر دیا گیا، تو اس سے انڈسٹریل اسٹیٹس، تحصیلوں میں قائم چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے کلسٹرز اور دیہی علاقوں کے برآمدی کاروبار اپنی درست نمائندگی سے محروم ہو جائیں گے،یہ ترمیم ضلعی معیشت کی تباہی کا سبب بنے گی ان رولز میں تبدیلی سے خواتین تاجروں اور چھوٹی صنعتوںکی نمائندگی کرنے والی تنظیمیں بری طرح متاثر ہوں گی۔ اس قانون سے ضلعی سطح کے چیمبرز ختم ہو جائیں گے، جس سے برسوں میں بنا ہوا ادارہ جاتی ڈھانچہ تباہ ہو جائے گا،ایس ایم تنویر نے قانون سازوں سے اپیل کی کہ وہ اس بل کو مسترد کر دیں تاکہ ضلعی چیمبرز معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر اپنا کام جاری رکھ سکیں،گروپ لیڈر کی جانب سے مجوزہ ترمیم کے خلاف آواز اٹھانے پر ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام نے بھی یو ٹرن لیتے ہوئے ٹریڈ آرگنائزیشن رولز میں ترمیم پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کو ٹریڈ آرگنائزیشن رولز 2013ترمیمی بل پر شدید تحفظات ہیں ، اس اقدام نے ملک بھر کی تاجر برادری کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے، اندرونی و بیرونی تجارتی رکاوٹوں اور دباو کی وجہ سے کاروباری ماحول پہلے ہی متزلزل ہے، انھوں نے کہا کہ مجوزہ قانون سازی ضلعی سطح کے چیمبرز ، ادارہ جاتی ڈھانچے کو ختم ، ضلعی معیشتوں کو تباہ کردیگی، ٹریڈ آرگنائزیشن رولز 2013میں ترمیم سے بزنس کمیونٹی کی حوصلہ شکنی اور مایوسی ہوگی، ترمیم سے خواتین اور ایس ایم ایز کی نمائندگی کرنے والے تجارتی اداروں پر شدید اثرات پڑیں گے، عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پیش اس بل کو مسترد کر دے

Post navigation

Previous: طبی عملے نے غریب آبادی کے 84 مریضوں کو لاعلاج اور موذی مرض کا شکار بنا دیا ،
Next: کراچی میں گیس ڈسٹری بیوشن کی پرائیویٹ کمپنیاں بن گئیں

Related News

evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
shiping.
  • بزنس

پاکستان کی خلیجی ممالک کوایکسپورٹ بند،شپنگ لائنز کی سروس معطل

S.D. مارچ 3, 2026 0
psx5
  • بزنس

پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے سرمایہ کاروں نے دوڑ لگا دی،مارکیٹ کریش

S.D. مارچ 2, 2026 0

تازہ ترین

  • معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی
  • تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا
  • بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے
  • انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ
  • پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

pti2
  • سیاست

معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی

S.D. مارچ 7, 2026 0
nawaz and shahbaz
  • سیاست

تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا

S.D. مارچ 7, 2026 0
evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0