Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • صحت
  • فاسٹ فوڈ کا صحت کے شعبے پر بڑھتا بوجھ ،معیشت پر کتنا بھاری ؟
  • صحت

فاسٹ فوڈ کا صحت کے شعبے پر بڑھتا بوجھ ،معیشت پر کتنا بھاری ؟

S.D. فروری 27, 2026
obesty1

کراچی ( نیوزلیب رپورٹ ) فاسٹ فوڈ اور پرسیسڈ فوڈ کے بڑھتے استعمال کی وجہ سے پاکستان میں صحت کا بحران تشویشناک صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے ، عالمی اور مقامی اداروں کی رپورٹس کے مطابق ہر تین میں سے ایک بالغ فرد ہائی بلڈ شوگر کا شکار بتایا جا رہا ہے، جس کے باعث پاکستان دنیا کا تیسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے، انٹرنیشنل ڈائی بیٹیز فیڈریشن (آئی ڈی ایف ) کے مطابق پاکستان میں 3 کروڑ 45 لاکھ افراد ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، 57 فیصد خواتین اور 41 فیصد مرد زائد وزن یا موٹاپے کا شکار ہیں، شوگر کے مرض کا شکار ہونے والے افراد کی اکثریت موٹاپے کا شکار ہے موٹاپے کی رپورٹ تیار کرنے والے ادارے کے مطابق پاکستانی معیشت پر موٹاپے کی وجہ سے 950 ارب روپے سالانہ کے اثرات مرتب ہو تے ہیں ،پاکستان کی 30 فیصد بالغ آبادی اوور ویٹ ہے ،مردوں کی نسبت عورتیں موٹاپے کا زیادہ شکار ہیں ،اہم بات یہ بھی ہے کہ دیہات کی نسبت شہروں کی عورتیں زیادہ موٹی ہیں ،عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق شوگر کے مرض میں خطرناک اضافے کی وجہ سے پاکستان میں 74 ارب روپے سالانہ کی شوگر دوائیں استعمال ہو تی ہیں،صرف انسولین کی مارکیٹ 20 ارب روپے سالانہ سے بڑھ گئی ہے ،دوسری جانب پروسیسڈ فوڈ کا استعمال شہری علاقوں میں تیزی سے بڑھ رہا ہے اس کی سالانہ گروتھ 10 فیصد سے زیادہ ہے،فاسٹ فوڈ استعمال کرنے کے لحاظ سے 188 ممالک میں پاکستان 8واں بڑا ملک بن چکا ہے،پروسیسڈ فوڈ کی مارکیٹ 1.4 ارب دالر یعنی 395 ارب روپے سے بڑھ گئی ہے،اس کے ساتھ فاسٹ فوڈ سروسز فراہم کرنے والے مختلف برانڈ کی مارکیٹ کا حجم بھی 363 ارب روپے سے زیادہ ہو چکا ہے ،ماہرین کے مطابق صحت کے بڑھتے بحران کی وجہ ہمارے لائف اسٹائل میں آنے والی تبدیلیاں ہیں ،اگر سوسائٹی نے اس طرف توجہ نہ دی تو آنے والے دنوں میں یہ بحران قابو سے باہر ہو جائے گا ، ہمیںبیماریوں کی بنیادی وجوہات پر توجہ دینی چاہیے، جس کا آغاز تعلیمی اداروں سے کیا جائے

Post navigation

Previous: کراچی میں گیس ڈسٹری بیوشن کی پرائیویٹ کمپنیاں بن گئیں
Next: دل کی صحت کے لیے سب سے اہم چیز کیا ہے ،ہاورڈ یونیورسٹی کی تحقیق

Related News

health.sindh
  • پاکستان
  • صحت

سندھ حکومت نےبنیادی مراکز صحت ایک این جی او کے حوالے کر دیئے،پی ایم اے کا احتجاج،سرکاری اثاثےبیرونی ادارے کے حوالے کرناقبول نہیں،فیصلہ واپس لیا جائے

S.D. جولائی 4, 2026
medical,student
  • صحت

میڈیکل تعلیم کے لئے حکومت کی نئی پالیسی،ڈاکٹر بننے کے خواہش مندوں کے لئے بڑی رکاوٹ۔

S.D. مئی 12, 2026
pmdc4
  • صحت

میڈیکل کالجز میں نشستوں کی تعداد بڑھا کر50 ہزار کر دی جائے،وزیر صحت

S.D. اپریل 2, 2026

تازہ ترین

  • سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی
  • ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟
  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ
  • کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
custom3
  • ایف بی آر
  • ٹریڈ سیاست

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

S.D. اگست 1, 2026