Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • پاکستان
  • انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026
anti.tcourt

کراچی ( نیوزلیب رپورٹ ) انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ ، جج سارہ جونیجو کا فیصلہ کیا تمام سیاسی کارکنوں کے لئےایک مستقل تحفظ کا سبب بنے گا؟ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے14 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کے موقع پر گرفتار جماعت اسلامی کے کارکنوں پر پولیس تشدد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔

انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے جماعت اسلامی کے وکیل طاہر اقبال ملک ایڈووکیٹ کی درخواست پر یہ حکم جاری کیا۔ جماعت اسلامی کے وکیل نے درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ 2022 کے اسپیشل قانون کی سیکشن 5 اور سب سیکشن 2 کے تحت کسٹڈی میں ٹارچر کیخلاف تحقیقات کا حکم جاری کیا جائے۔گرفتار کارکنوں کی میڈیکو لیگل رپورٹ میں پولیس تشدد ثابت ہوچکا ہے ،وکیل کے مطابق جماعت اسلامی کارکنان کو شدید تشدد کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کے میڈیکو لیگل معائنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس تشدد سے زخمی کارکنوں کو فریکچر انجریز اور ہیڈ انجریز تھیں۔ میڈیکو لیگل رپورٹ انسداد دہشتکردی کی منتظم عدالت میں پیش کی گئی جس میں ثابت ہوا کہ کارکنان پر پولیس تشدد کیا گیا۔ عدالت نے دلائل اور میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ سنایا اور گرفتار جماعت اسلامی کے کارکنوں پر پولیس تشدد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے متعلقہ پولیس افسران اور اہلکاروں کیخلاف تحقیقات اور مقدمہ درج کرے۔ عدالتی حکم پر ایف آئی اے آرام باغ پولیس کے متعلقہ افسران واہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے کارروائی کرے گی۔ طاہر علی ایڈووکیٹ کے مطابق ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ 2022 کے اسپیشل قانون کے مطابق یہ کیس ناقابل ضمانت اور ناقابل راضی نامہ ہے

Post navigation

Previous: پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا
Next: بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

Related News

petrolem.outlet1
  • پاکستان

پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

S.D. مارچ 4, 2026 0
ssgc2
  • پاکستان

کراچی میں گیس ڈسٹری بیوشن کی پرائیویٹ کمپنیاں بن گئیں

S.D. فروری 27, 2026 0
banks1
  • پاکستان

بینک اکاونٹ میں اگر پانچ لاکھ روپے ہیں تو پریشان نہ ہوں،زکواۃ کٹوتی نہیں ہو گی

S.D. فروری 17, 2026 0

تازہ ترین

  • معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی
  • تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا
  • بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے
  • انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ
  • پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

pti2
  • سیاست

معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی

S.D. مارچ 7, 2026 0
nawaz and shahbaz
  • سیاست

تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا

S.D. مارچ 7, 2026 0
evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0