Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • بزنس
  • اوور سیز پاکستانی اورنوجوان سرمایہ کار فراڈ سے اپنے آپ کو بچائیں، سہولت اکاونٹ کھولیں اور کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کریں
  • بزنس

اوور سیز پاکستانی اورنوجوان سرمایہ کار فراڈ سے اپنے آپ کو بچائیں، سہولت اکاونٹ کھولیں اور کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کریں

S.D. مارچ 14, 2026
secp1

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ ) اوور سیز پاکستانی اورنوجوان سرمایہ کار فراڈ سے اپنے آپ کو بچائیں ، غیر مجاز نان ریگولیٹرڈ اورغیر ملکی سرمایہ کاری پلیٹ فارمز میں نئے نئے تجربات کرنے سے گریز کریں،پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کریں،ایس ا ی سی پی نے چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے اسٹاک مارکیٹ تک رسائی آسان بنا دی ہے ،ایس ای سی پی اعلامیہ کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے سہولت اکاؤنٹس کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری حد کو 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دیا ہے، سہولت اکاوئنٹ کم رسک والے ریٹیل سرمایہ کاروں اور پہلی بار سرمایہ کاری کرنے والے افراد کے لیے موزوں ہے، سرمایہ کاری کی اس حد کو بڑھانے سے چھوٹے ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری مزید سہل ہو جائے گی ۔ ایس ای سی پی نے سرمایہ کاروں کو یہ سہولت بھی فراہم کر دی ہے کہ وہ اب ایک سے زائد سیکیورٹیز بروکرز کے ساتھ سہولت اکاؤنٹس کھول سکیں گے، جس سے انہیں بروکریج خدمات کے انتخاب میں مزید آپشنز دستیاب ہو سکیں گے۔ تاہم ہر سرمایہ کار ایک بروکر کے ساتھ صرف ایک سہولت اکاؤنٹ ہی رکھ سکے گا۔ یہ اصلاحات بینکاری اور میوچل فنڈز کے شعبوں میں رائج طریقہ کار سے ہم آہنگ ہیں۔سہولت اکاؤنٹ اسکیم چھوٹے سرمایہ کاروں کو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا آسان اور سادہ طریقہ کار فراہم کرتے ہیں ۔ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے سہولت اکاوّئنٹ صرف کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) جمع کرا کے کسی بھی لائسنس یافتہ سیکیورٹیز بروکر کے ساتھ کھولا جا سکتا ہے۔ سہولت اکاوئنٹ کم رسک والے ریٹیل سرمایہ کاروں اور پہلی بار سرمایہ کاری کرنے والے افراد کے لیے موزوں ہے، جو روایتی اکاؤنٹ کھولنے کے پیچیدہ طریقہ کار کی وجہ سے سرمایہ کاری سے ہچکچاتے ہیں۔ اس وقت تمام لائسنس یافتہ سیکیورٹیز بروکرز سہولت اکاؤنٹس کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ سہولت اکاونٹ آن لائن بھی کھولے جا سکتے ہیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق کپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو مزید آسان بنانے کے لیے اصلاحات جاری رکھی جائیں گی تاکہ نوجوان سرمایہ کار اعتماد کے ساتھ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کریں اور غیر مجاز نان ریگولیٹرڈ غیر ملکی سرمایہ کاری پلیٹ فارمز میں تجربات کرنے سے گریز کریں۔

Post navigation

Previous: کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے پر ایم کیو ایم کا رد عمل سامنے آگیا
Next: نہال ہاشمی نے سابق گورنر کے اقدامات اور اخراجات پر سوال اٹھا دیا

Related News

ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
freelance
  • بزنس
  • پاکستان

فری لانسر کی برآمدی آمدنی نے کئی روایتی شعبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ،1.78 ارب ڈالر کا زر مبادلہ کما کر تاریخ رقم کر دی

S.D. جولائی 20, 2026

تازہ ترین

  • سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی
  • ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟
  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ
  • کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
custom3
  • ایف بی آر
  • ٹریڈ سیاست

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

S.D. اگست 1, 2026