Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • پاکستان
  • عمرہ زائرین کے لئے اہم خبر
  • پاکستان
  • دنیا

عمرہ زائرین کے لئے اہم خبر

S.D. جولائی 19, 2026
hajj.umrah

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ) عمرہ زائرین کے لئے اہم خبر ،سعودی عرب حکومت کی نئی پالیسی کے تحت ہرعمرہ کرنے والے کو کھانے کے واؤچر کے لیے تقریباً 20 سعودی ریال یومیہ ادا کرنا ہو نگے ،نئی کیٹرنگ فیس ابتدائی مرحلے میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور مصر کے عمرہ زائرین سے وصول کی جائے گی ,۔یہ رقم الگ سے وصول کرنے کے بجائے براہِ راست عمرہ ویزے کی فیس میں شامل ہوگی، بالکل اسی طرح جیسے نسک پلیٹ فارم پر لازمی ٹرانسپورٹ سروسز کی فیس پہلے ہی ویزے کے نظام کا حصہ بنائی جا چکی ہے۔ نئی پالیسی یکم ربیع الاول 1448 ہجری سے نافذ العمل ہوگی،میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان سمیت چار ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے نئی پالیسی متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت روزانہ کی لازمی کیٹرنگ فیس کو عمرہ ویزا فیس کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ اس کے تحت ہر عمرہ زائر سے یومیہ تقریباً 20 سعودی ریال نسک میل واؤچر کی مد میں وصول کیے جائیں گے۔ یہ رقم الگ سے وصول کرنے کے بجائے براہِ راست عمرہ ویزا فیس میں شامل کی جائے گی، جس طرح نسک پلیٹ فارم پر بعض دیگر لازمی خدمات کی فیس وصول کی جاتی ہے۔سعودی حکام کے مطابق یہ اقدام عمرہ زائرین کو معیاری اور منظم انداز میں کھانے کی سہولت فراہمی کے لئے اٹھایا گیا ہے ،اس مقصد کے لیے 10 ہزار سے زائد ریستورانوں کو نسک پلیٹ فارم سے منسلک کیا جا رہا ہے تاکہ زائرین منظور شدہ مراکز سے آسانی کے ساتھ کھانا حاصل کر سکیں۔نئے نظام کے تحت ہر عمرہ زائر کو ویزا جاری ہونے سے قبل ایک منفرد بی آر این میل کوڈ جاری کیا جائے گا، جو اس کے عمرہ ویزا سے منسلک ہوگا۔ زائرین اپنے قیام کے دوران اسی کوڈ کے ذریعے رجسٹرڈ ریستورانوں سے کھانے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ واؤچر کی مجموعی مالیت زائر کے قیام کے دورانیے کے مطابق مقرر کی جائے گی اور ویزا جاری ہونے سے قبل اس کی تصدیق بھی لازمی ہوگی۔سعودی وزارت کے مطابق ابتدائی مرحلے میں یہ نظام پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور مصر پر نافذ کیا جا رہا ہے، جبکہ بعد ازاں اسے دیگر ممالک کے عمرہ زائرین تک بھی توسیع دی جائے گی۔نئی پالیسی کے بعد عمرہ ٹریول ایجنسیوں کو اپنے عمرہ پیکیجز میں کیٹرنگ کی اضافی لاگت شامل کرنا ہوگی۔ ساتھ ہی انہیں یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ ان کے کیٹرنگ پارٹنرز نسک پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ ہوں، بصورت دیگر عمرہ ویزا کے اجرا میں تاخیر یا دیگر انتظامی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔۔۔۔۔۔ نسک کیا ہے ،
“نسک حج” سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ کے زیرِ نگرانی ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد حج کے عمل کو آسان، محفوظ اور منظم بنانا ہے

Post navigation

Previous: حکومتی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں ناکام،گذشتہ سال براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 34 فیصد کم رہی ۔اسٹیٹ بینک
Next: پاکستان کی علاقائی تجارت کے لئےبڑی خوش خبری ،ازبکستان اور پاکستان نے افغانستان کے روایتی راستے کا متبادل تلاش کر لیا

Related News

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026

تازہ ترین

  • سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی
  • ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟
  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ
  • کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
custom3
  • ایف بی آر
  • ٹریڈ سیاست

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

S.D. اگست 1, 2026