Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • پاکستان
  • اسلام آباد میں اذان اور نماز کاایک وقت مقرر کرنے پر اتفاق
  • پاکستان

اسلام آباد میں اذان اور نماز کاایک وقت مقرر کرنے پر اتفاق

S.D. جنوری 29, 2026
aazan2

کراچی ( نیوزلیب رپورٹ ) اسلام آباد میںیکساں نظامِ اذان و نماز پر اتفاق، تاجروں نے اذان کے وقت رضاکارانہ طور پر دکانیں بند کرنے کا بھی اعلان کر دیا ، دائرہ کار چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان تک بڑھایا جائے گا،سرکاری ذرائع کے مطابق اس سلسلےمیںجمعرات کووفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت راولپنڈی اسلام آباد میں یکساں اذان اور نماز کے لئے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تمام مکاتبِ فکر کے جید علما،مشائخ عظام اور تاجر برادری کے نمائندوں نے نظامِ صلاۃ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور فیصلہ کیا کہ جلد یکساں اذان اور نماز کا کیلنڈر جاری کرتے ہوئے اس پر باقاعدہ عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ پچھلی حکومت میں یکساں نماز اور اذان کا نفاذ ہوا تھالیکن بعد ازاں حکومتوں کی تبدیلی کی وجہ سے عملدرآمد رک گیا تھا۔اب ہم اس سفر کو اتفاق رائے سے آگے بڑھانے کے لئے اس مشاورتی عملی میں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب راولپنڈی اسلام آباد میں دربارہ یکساں اذان اور نماز شروع ہو گی تو اس کے اثرات چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان تک جائیں گے۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ یکساں اذان اور جماعت کے لئے قانون سازی کے لئے وزارت کام کررہی ہے۔ آج کے اجلاس کی بامعنی گفتگو اور مفید مشاورت سے ہمیں رہنمائی حاصل ہوئی جو مستقبل میں نماز با جماعت کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔ وزارت مذہبی امور ان مشاورتی اجلاسوں کی روشنی میں عملی ،متوازن اور قابل قبول اقدامات کرے گی تاکہ نظام صلاۃ،اتحاد امت اور دینی ہم آہنگی کو مزید تقویت حاصل ہو ۔وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے یکساں اذان اور نماز کے رحجان کے فروغ کے لئے دفاتر اور تجارتی مراکز میں نماز اور وضو کی جگہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا ،اورکہا کہ آج کے اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علما کرام اور تاجروں کا اتفاق رائے مثالی ہے ،اس مشن کو اسی طرح مل کر آگے بڑھانا ہے۔ ممبر مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی ضمیر احمد ساجدنے کہا کہ نماز اور اذان کا ایک وقت کرنے کے لئے آسان طریقہ اپنانا چاہئے تاکہ ہر طبقہ اس میں خوشدلی سے شامل ہو۔ آغاز نماز جمعہ کے اوقات سے کریں اور اسے مرحلہ وار باقی نمازوں تک بڑھایا جائے۔مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر چوہدری کاشف نے کہا کہ یہ ملک کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بنا ،ہم نے دین کے معاملات میں ایک ہو کر آگے بڑھنا ہے،نماز قائم ہونے سے ایک پاکیزہ ،احترام اور محبت کا ماحول پیدا ہوتا ہے ،اس سے رویے بہتر اور ایثار کا جذبہ پیدا ہوتا ہے،ہم نے رضا کارانہ اور اجتماعی ماحول پیدا کرنا ہے۔ اذان ہونے کے بعد اسلام آباد کی دکانیں نماز کے لئے رضا کارانہ طور پر بند کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے اس کے لئے قانون سازی کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام الیکٹرانک میڈیا پر پانچ نمازوں کی اذانیں نشرکی جائیں ۔ نظامِ صلاۃکمیٹی کے اراکین اور جید علما نے یکساں اذان و نماز کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا اس سے پوری قوم میں اتحاد اور یگانگت کا پیغام جائے گا۔ علما نے زور دیا کہ مساجد میں خواتین کے لئے جگہ مختص کی جائے اور محکمہ اوقاف کی مساجد سمیت تمام عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش کے لئے رکے ہوئے فنڈز فوری جاری کئے جائیں تاکہ مساجد کا ماحول نمازِ باجماعت کے فروغ میں معاون ثابت ہو سکے۔ مشاورتی اجلاس میں مولانا سید چراغ الدین شاہ، مفتی ضمیر احمد ساجد، مولانا عبدالرزاق حیدری، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدرچوہدری محمد کاشف، نائب صدر پاکستان بزنس فورم ضیا احمد راجہ، علامہ سجاد نقوی، محمد شبیر علی خان، نائب صدر پی بی ایف، مولوی عبدالحکیم، پیر محمد ممتاز ضیا نظامی، علامہ ریاض الحق چشتی، مفتی عبدالسلام جلالی، مفتی جمیل الرحمن فاروقی، قاری محبوب الرحمن، سجاد قمر، قاری محمد یوسف، ڈائریکٹرز مذہبی امور حافظ عبدالقدوس، سجاد حیدر، ڈاکٹر شاہد الرحمن اور ڈاکٹر محبوب الرحمن شریک تھے

Post navigation

Previous: سونے اور چاندی کی قیمت ، آج تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
Next: عالمی سٹے باز سرگرم،سونے اور چاندی کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی

Related News

anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0
petrolem.outlet1
  • پاکستان

پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

S.D. مارچ 4, 2026 0
ssgc2
  • پاکستان

کراچی میں گیس ڈسٹری بیوشن کی پرائیویٹ کمپنیاں بن گئیں

S.D. فروری 27, 2026 0

تازہ ترین

  • معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی
  • تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا
  • بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے
  • انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ
  • پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

pti2
  • سیاست

معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی

S.D. مارچ 7, 2026 0
nawaz and shahbaz
  • سیاست

تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا

S.D. مارچ 7, 2026 0
evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0