Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • پاکستان
  • مصطفیٰ کمال نے18ویں ترمیم کو ناسور اور وفاقی سیٹ ایپ کو مسائل کی وجہ قرار دے دیا
  • پاکستان

مصطفیٰ کمال نے18ویں ترمیم کو ناسور اور وفاقی سیٹ ایپ کو مسائل کی وجہ قرار دے دیا

S.D. جنوری 22, 2026
Mustafa Kamal

کراچی(نیوزلیب رپورٹ ) سابق سٹی ناظم ،ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے سانحہ گل پلازہ کے بعد کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے اور اٹھارویں ترمیم کے خاتمے کا مطالبہ کردیا ، پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے انھوں نے موجود وفاقی سیٹ ایپ کو بھی مسائل کی وجہ قرار دے دیا، مصطفی کمال نے کہا کہ یہ شہر اور کتنی قربانی دے، وزیراعظم چاہتے ہوئے بھی شہر کے لیے کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ پیپلز پارٹی ناراض ہو جاتی ہے، اس حکومت کو چلانے میں پیپلز پارٹی کی ضرورت ہے اور مر ہم رہے ہیں۔ ایم کیو ایم شہر کی ترقی کے لئے وزیراعظم سے فنڈز حاصل کرتی ہے تو وزیراعلی سندھ انہیں رکوا دیتے ہیں۔ ریاست نے کراچی کو کس کے حوالے کر رکھا ہے، پورا شہر سوال کر رہا ہے کہ آخر کچھ کیوں نہیں کیا جا رہا، کیا یہ آخری سانحہ ہوگا؟ یہ نسل کشی کا مسئلہ ہے، 18ویں ترمیم کے تحت ہماری نسل کشی ہورہی ہے لہٰذا وفاقی حکومت آرٹیکل 148 کے تحت کراچی کو وفاق کا حصہ قرار دے، جمعرات کوایم کیوایم کے مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی کے عوام ریاست کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ آگے بڑھ کر ان کی بات سنے۔ کتنا خون دیں اور کتنے حادثات برداشت کریں، یہ شہر ایسا نہیں تھا، یہ نہ دیکھیں کہ کس لہجے میں کہہ رہا ہے یہ دیکھیں کیا کہہ رہا ہے۔کراچی کو وفاقی دارالحکومت کا حصہ بنایا جائے، کراچی اب ایسی ایڈمنسٹریشن کے حوالے رہنے کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی کو بھٹو کے دیئے گئے آئین کے مطابق ملک کا فنانشل کیپٹل بنایا جائے اور اسے وفاق کے تحت لیا جائے، کیونکہ موجودہ نظام میں یہ لوگ ٹھیک ہونے والے نہیں، اٹھارویں ترمیم کے ذریعے کراچی کے عوام کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے 18 ترمیم ہمیں مار رہی ہے، ہماری نسل کشی کررہی ہے، 18ویں ترمیم کا ڈرامہ ختم ہونا چاہیے یہ ملک کے لیے ناسور بن گئی ہے۔اٹھارویں ترمیم کوئی مقدس شق نہیں، پاکستان کو بچانے کے لیے اسے واپس لینا ہوگا۔انہوں نے آرٹیکل 148 اور 149 کے تحت وفاقی مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایم کیو ایم صوبے میں اقلیت میں بھی رہے تو کیا شہریوں کو پانی، سڑکیں اور بنیادی سہولیات نہیں دی جائیں گی؟۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 18 ویں ترمیم میں دیئے گئے اختیارات ہماری فلاح کے لیے استعمال نہیں ہورہے۔ کتنے حادثات اور برداشت کریں، کتنی لاشیں اور اٹھائیں، کتنے اور لوگ جل کر مریں، کتنے مزید بچے گٹر میں گر کر مریں، ہماری داد رسی کب ہوگی؟ لوگوں کو کیا تسلی دیں؟ یہ جمہوری دہشت گردی ہے اور کراچی کے عوام کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب شہر کے لیے بات کرو تو یہ فیشن بن گیا ہے کہ کہیں کہ بلدیہ فیکٹری کا جواب دو، آپ 18 سال سے ہیں، آپ ہمیں پھانسی پر کیوں نہیں لٹکاتے ، سزا کیوں نہیں دیتے، مشرقی پاکستان میں ادھر ہم اور ادھر تم کا نعرہ ایم کیوایم نے لگایا تھا؟ 27 دسمبر کو بینظیر کی شہادت پر دکانیں، گاڑیوں اور فیکٹریوں کو آگ ایم کیوایم نے جلایا؟مرتضی بھٹو کو بھی ایم کیو ایم نے مروایا؟ بے نظیر کے قاتلوں کو بھی ایم کیو ایم نے کھلا چھوڑا ؟ محترمہ کی شہادت پر ایم کیو ایم نے جلائو گھیرائو کیا تھا؟ پیپلزپارٹی کو بتانا چاہتا ہوں آپ جو ہم پر الزام لگاتے ہیں اور بھی ہیں الزام۔مصطفی کمال نے کہاکہ ایم کیو ایم نے ریاست کیساتھ تعاون کرکے را کا اسلحہ جمع کرکے ریاست کو دیا، ریاست 30 سالوں تک را کے تسلط کو ختم کرنے میں ناکام رہی، ریاست کو اس شہر سے را کے دیے گئے اسلحوں کے ٹرک بھر کردیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ شہر کن لوگوں کے حوالے کر دیا ہے، ایک دن میں 100 سو لوگ مرتے تھے، یہ کھلی کھلی جمہوری دہشتگردی ہے، کتنے اور لوگ جل کر مریں، کتنے مزید بچے گٹر میں گرکرمریں، ہماری داد رسی کب ہوگی ؟ لوگوں کو کیا تسلی دیں؟ یہ شہر ایسا نہیں تھا، سندھ حکومت سے جب شکایت کریں تو جواب آتا ہے بلدیہ فیکٹری کی آگ کا جواب دو،بھتا خوری کا جواب دو، کیا اس کا جواز یہ ہے؟ سندھ میں کوٹا سسٹم ایم کیوایم نے لگا کر نسل کشی کی۔ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ آپ 18 سال سے ہیں، آپ ہمیں پھانسی پر کیوں نہیں لٹکاتے، سزا کیوں نہیں دیتے، آپ گل پلازا میں معصوم لوگوں کے مرنے کا انتظار کرتے ہیں تاکہ آپ حق بولنے والوں کو بلیک میل کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ 18 سال سے آپ لوگوں کی حکمرانی ہے، آپ اس طرح کے سانحات کا انتظار کرتے ہیں، آپ سے جواب مانگو تو آپ کہتے ہیں ایم کیو ایم نے بلدیہ فیکٹری جلائی، بوری بند لاشیں دیں، کیا یہ جواب ہے؟ جس ایم کیو ایم کے برے ہونے کا آپ ہمیں طعنہ دیتے ہیں، اس دور میں آپ کے وفاقی وزرا لندن پہنچے ہوتے تھے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو چلانے کے لیے پیپلز پارٹی کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے، جس کے باعث نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ اگر نظام کو بچانے کے لیے کراچی کو قربانیاں دینی پڑیں گی تو ریاست واضح طور پر بتا دے کہ مزید کتنی جانیں درکار ہیں۔ آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومتِ پاکستان اور ریاستِ پاکستان ان کی بات سنیں گے اور کراچی کے عوام کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

Post navigation

Previous: سانحہ گل پلازہ ،سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں
Next: چاندی خریدنے والوں کے لئے اچھی خبر،قیمت10 ہزار روپے فی تولہ سے بڑھ گئی

Related News

anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0
petrolem.outlet1
  • پاکستان

پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

S.D. مارچ 4, 2026 0
ssgc2
  • پاکستان

کراچی میں گیس ڈسٹری بیوشن کی پرائیویٹ کمپنیاں بن گئیں

S.D. فروری 27, 2026 0

تازہ ترین

  • معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی
  • تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا
  • بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے
  • انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ
  • پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

pti2
  • سیاست

معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی

S.D. مارچ 7, 2026 0
nawaz and shahbaz
  • سیاست

تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا

S.D. مارچ 7, 2026 0
evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0