Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • پاکستان
  • پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا
  • پاکستان

پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

S.D. مارچ 4, 2026
petrolem.outlet1

کراچی( نیوز لیب رپورٹ ) پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش، ایران پر امریکی حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کے لئے پیٹرولیم ڈیلرز کے چند عناصر سر گرم ہو گئے ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات پر بھاری منافع کمانے کے لئے پیٹرولیم ڈیلرز نے ذخیرہ اندوزی کے لئے کو ششیں شروع کر دی ہیں ،آئل مارکیٹنگ کمپنی ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے ،اس لئے اچانک ڈیلرز کی جانب سے اضافی آرڈرز آنا شروع ہو گئے ہیں ، بیشتر ڈیلرز اضافی آرڈرز سے پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کر کے منافع حاصل کرنا چاہتے ہیں ،مارکیٹنگ کمپنیوں کا موقف ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور منافع کے حصول کے لیے وہ ڈیلرز بھی زیادہ آرڈر کر رہے ہیں جن کی فروخت کا چھ ماہ کا اوسط ان آرڈرز کی نسبت بہت کم ہے،ڈیلرز کی جانب سے اچانک ڈیمانڈ بڑھ جانے اور مشرق وسطی کی بگڑتی ہوئی صورتحال میںذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ڈیلرز کے لیے کوٹہ مقرر کردیا ہے۔ اور تمام ڈیلرز کا گذشتہ 6 ماہ کا ریکارڈ حاصل کر کے چھ ماہ کی اوسط فروخت کے حساب سے انھیں سپلائی دی جارہی ہے اس اقدام کا مقصد تمام پمپوں کو سپلائی یقینی بنانا ہے تاکہ کہیں پر ذخیرہ اندوزی نہ ہوسکے،انڈسٹری ذرائع کے مطابق چند لالچی افراد کی وجہ سے آئل مارکیٹنگ کمپنیاں یہ اقدام اٹھانے پر مجبور ہو ئی ہیں تاہم ان چند عناصر کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات بارے عوام میں ابھی سے بے چینی پیدا کرنے کی ایک کوشش کی گئی ہے ،لیکن اس وقت صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے ،آل پاکستان پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے ایک ہنگامی خط میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے موقف کی تصدیق ہو ئی ہے ،خط میں میں کہا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے کوٹہ سسٹم نافذ کیا گیا ہے جس کے باعث پٹرول پمپس کو مطلوبہ مقدار میں تیل فراہم نہیں کیا جا رہا۔پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے خط میں کہا ہے کہ آرڈرز دینے کے باوجود آئل سپلائی تاخیر کا شکار ہے اور ٹینکرز گھنٹوں انتظار پر مجبور ہیں، اس صورتحال کے باعث مصنوعی قلت پیدا ہونے سے عوام میں خوف و ہراس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ایسوسی ایشن نے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئل کمپنیوں کو کسی بھی قسم کی پابندیاں عائد کرنے سے قبل مشاورت کا پابند بنایا جائے۔

Post navigation

Previous: پی ٹی آئی نے قومی مفاہمت کی پیشکش کر دی
Next: انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

Related News

anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0
ssgc2
  • پاکستان

کراچی میں گیس ڈسٹری بیوشن کی پرائیویٹ کمپنیاں بن گئیں

S.D. فروری 27, 2026 0
banks1
  • پاکستان

بینک اکاونٹ میں اگر پانچ لاکھ روپے ہیں تو پریشان نہ ہوں،زکواۃ کٹوتی نہیں ہو گی

S.D. فروری 17, 2026 0

تازہ ترین

  • معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی
  • تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا
  • بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے
  • انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ
  • پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

pti2
  • سیاست

معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی

S.D. مارچ 7, 2026 0
nawaz and shahbaz
  • سیاست

تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا

S.D. مارچ 7, 2026 0
evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0