Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • خاص رپورٹس
  • چاندی کا مستقبل کیا ہے،سرمایہ کارضرور پڑھ لیں
  • خاص رپورٹس

چاندی کا مستقبل کیا ہے،سرمایہ کارضرور پڑھ لیں

S.D. اکتوبر 12, 2025
silver2

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ)چاندی کی خریداری ،منافع بخش اور محفوظ اثاثہ، دنیا بھر کے سرمایہ کار چاندی خریدنے لگ گئے، لندن میں چاندی کے ذخائر میں کمی، بھارت میںطلب اچانک بڑھ گئی،آنے والے دنوں میں عالمی مارکیٹ بے حد غیر مستحکم رہے گی ،پاکستان میں بھی چاندی 8 سے10 ہزار روپے فی تولہ تک پہنچنے کی توقع ہے، عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں چاندی کی مارکیٹ میں شدید ہلچل سے سرمایہ کاروں میں بے چینی ہے ، صدر ٹرمپ کی جانب سے درآمدی محصولات کے امکانات نے مزید غیر یقینی پیدا کر دی ہے۔لند ن کی مارکیٹ میں 1980 کے بعد چاندی کی قیمت 50 ڈالر فی اونس سے بڑھ گئی ہے ، 1980 میں چاندی کی مارکیٹ میں بحران اور اس کی قیمت 50 ڈالر فی اونس تک پہنچنے کی وجہ ایک ارب پتی ہنٹ برادران کی جانب سے مارکیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش تھی ،لیکن اب صورتحال یکسر مختلف ہے اس وقت چاندی کی بینچ مارک قیمتیں لندن میں نیویارک کے مقابلے میں غیر معمولی حد تک بڑھ گئی ہیں۔ تاجروں نے بتایا کہ مارکیٹ میں لیکویڈیٹی تقریباً ختم ہو چکی ہے، اور وہ سرمایہ کار جو چاندی کی فوری ترسیل کے معاہدوں میں کمی رکھتے ہیں، چاندی دھاتی شکل میں حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور اپنی پوزیشنز آگے بڑھانے کے لیے بھاری سود ادا کرنے پر مجبور ہیں۔بحران اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ کچھ تاجروں نے چاندی کی بڑی اینٹوں کو بحرالکاہل پار پروازوں کے کارگو ہولڈز میں منتقل کرنے کے لیے جگہ، بک ،کرالیں ہیں جو کہ عام طور پر زیادہ قیمتی دھاتوں جیسے سونا لے جانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں تاکہ لندن میں چاندی کی بلند قیمتوں سے منافع کمایا جا سکے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق آج کوئی “ہنٹ برادرز” نہیں جو مارکیٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہوں، بلکہ مختلف عوامل کے امتزاج نے قیمتوں کو آسمان تک پہنچا دیا ہے

،چاندی کا موجودہ بحران یا انتشار 1980 کے بحران سے مزید سنگین ہے۔ ایک بڑی کمپنی کے چیف سرمایہ کاری کا کہنا ہے کہ“میں نے اپنی زندگی میں ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا۔ جو کچھ ہم چاندی کے ساتھ دیکھ رہے ہیں، وہ مکمل طور پر غیر معمولی ہے،ان کا کہنا تھا کہ لندن صدیوں سے قیمتی دھاتوں کی عالمی منڈی کا مرکز رہا ہے، جہاں چند بڑے بینک روزانہ سونا اور چاندی کے سودوں کی بنیاد پر قیمتیں طے کرتے ہیں۔ ہر روز کے اختتام پر جب لین دین مکمل ہوتا ہے تو سیکیورڈ ٹرک مختلف والٹس کے درمیان بلین منتقل کرتے ہیں تاکہ ڈیلز سیٹل کی جا سکیں۔حالیہ قیمتوں میں تیزی کی ایک بڑی وجہ سونا اور چاندی میں سرمایہ کاری کا بڑھتا رجحان ہے، جو مغربی ممالک میں قرض کے بڑھتے بوجھ اور کرنسیوں کی قدر میں کمی کے خدشات سے پیدا ہوا ہے ،خاص طور پر امریکی بجٹ بحران اور حکومتی شٹ ڈاؤن کی وجہ سے دھاتوں میں سرمایہ کاری بڑھ گئی ہے۔تاہم، یہ بحران صرف عمومی عوامل کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ چاندی سے متعلق خصوصی محرکات بھی ہیں، جیسے بھارت سے اچانک اس کی طلب بڑھ گئی ہے دستیاب دھات کم ہو گئی ہے ، اس وقتلندن کی منڈی میں لیکویڈیٹی کا انحصار ان کروڑوں اونس چاندی پر ہے جو شہر کے والٹس میں محفوظ ہیں۔ یہ ذخائر گزشتہ چند برسوں میں تیزی سے گھٹے ہیں:پہلے، کان کنی کی پیداوار طلب کے مطابق نہ بڑھنے کے باعث؛پھر، رواں سال، امریکی ٹیرِف کے خدشے پر چاندی کی بڑے پیمانے پر منتقلی کی وجہ سے۔اس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ 2021 کے بعد سے لندن میں چاندی کے ذخائر ایک تہائی کم ہو چکے ہیں اور اس میں سے بھی ایک بڑا حصہ ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کے پاس ہے۔ باقی ماندہ “فری فلوٹ” ہے،جو زیادہ تر بڑے بینکوں کے قبضے میںہے تاہم یہ اب صرف 200 ملین اونس رہ گیا ہے، جو 2019 کے وسط میں 850 ملین اونس سے 75 فیصد کم ہے۔اسی دوران بھارت سے طلب میں اچانک اضافہ ہوا۔ بھارتی خریدار جو پہلے ہانگ کانگ سے چاندی منگواتے تھے، انہوں نے گولڈن وِیک کے دوران خریداری کا رخ لندن کی جانب موڑ لیا ہے ،

دوسری جانب لندن بلین مارکیٹ ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ وہ “چاندی کی مارکیٹ میں پیدا ہونے والے بحران سے آگاہ ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکیٹ میں گذشتہ چند دنوں میں چاندی کی قیمتوں نے کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں 1897 سے روزانہ ہونے والی لندن چاندی نیلامی میں جمعہ کے روز پہلی بار فی اونس 50 ڈالر سے اوپر کاروبار ہوا۔لندن میں اسپاٹ قیمت نیویارک فیوچرز کے مقابلے میں 3 ڈالر کا پریمیم دکھا رہی ہے جو کہ صرف 1980 کے ہنٹ برادران کے بحران کے دوران دیکھا گیا تھا۔لندن چاندی کے قرض پر ایک رات کا سود 100 فیصد سالانہ سے تجاوز کر چکا ہے۔مارکیٹ میں دباؤ کا ایک اور اشارہ یہ ہے کہ بولی اور آفر کے درمیان فرق جو عام طور پر 3 سینٹ فی اونس ہوتا ہے، بڑھ کر 20 سینٹ فی اونس سے زیادہ ہو گیا ہے۔“بینک ایک دوسرے کو قیمتیں دینے سے گریز کر رہے ہیں، اس لیے فرق بہت بڑھ گیا ہے۔ یہی چیز مارکیٹ کو بے حد غیر مستحکم بنا رہی ہے،ماہرین کے مطابق 1980 میںمارکیٹ کو ایکسچینج کی مداخلت نے قابو میں کیا تھا، جب کومیکس اور شکاگو بورڈ آف ٹریڈ نے نئے سودے لینے پر پابندی لگا دی تھی، جس سے قیمتیں گر گئیں۔لیکن آج کی مارکیٹ میں ایسا کوئی فوری حل موجود نہیں۔ اب امید صرف ایک ہے کہ کسی طرح زیادہ چاندی لندن میں دستیاب ہو جائے ،یا تو اسے ای ٹی ایف سرمایہ کار مارکیٹ میں فروخت کر دیں یا پھر دوسرے ملکوں سے چاندی لندن پہنچائی جائے ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے چند ماہ میں یہ بحران مزید سنگین ہو گا ،چاندی کی قیمت بڑھے گی ،لیکن جب قیمت بہت بڑھے گی تو پھر یہ اصول ہےبلند قیمتیں اکثر ایسی صورتحال کو وقتی طور پر خود ہی درست کر دیتی ہیں۔”

Post navigation

Previous: چین کی کمپنی نے جلد موبائل فون کو چارجنگ سے نجات کا دعویٰ کر دیا
Next: ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کیا ہے ،کس کام آتا ہے ؟

Related News

solar.panal
  • خاص رپورٹس

سولر پینل کی قیمت میں کمی کے لئے چاندی کی جگہ تابنے کے استعمال سے 15 ارب ڈالر سالانہ کی بچت ہو گی

S.D. فروری 22, 2026 0
health and nutrition
  • خاص رپورٹس

پاکستان میں چینی زیادہ کہاں کھائی جاتی ہے،دودھ کااستعمال شہروں میں زیادہ ہے ،اقوام متحدہ کی رپورٹ

S.D. فروری 11, 2026 0
slum.area4
  • خاص رپورٹس

شہر قائد میں رہائش کا بحران،پاسبان کی اہم سماجی مسئلے پر قابل عمل تجاویز

S.D. فروری 8, 2026 0

تازہ ترین

  • معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی
  • تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا
  • بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے
  • انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ
  • پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

pti2
  • سیاست

معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی

S.D. مارچ 7, 2026 0
nawaz and shahbaz
  • سیاست

تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا

S.D. مارچ 7, 2026 0
evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0