Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • ٹیکنالوجی
  • ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کیا ہے ،کس کام آتا ہے ؟
  • ٹیکنالوجی

ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کیا ہے ،کس کام آتا ہے ؟

S.D. اکتوبر 19, 2025
pakistan-hyperspectral2

کراچی ( نیوزلیب رپورٹ) پاکستان کا خلائی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب اہم قدم ،پاکستان نے پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا،زمین کا تفصیلی مشاہدہ اب آسان ہو جائے گا، ہائپرل اسپیکٹرل ایمجنگ سیٹلائٹ ایچ ایس ون 130 بینڈ پر مشتمل ہے۔ اسے سپارکو نے چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایچ ایس 1 سے لانچ کیا ہے۔ یہ جدید سیٹلائٹ جدید ترین ہائپر اسپیکٹرل امیجنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔سیٹلائٹ سیکٹروں اسپیکٹرل بینڈزمیں انتہائی درست معلومات جمع کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، ایچ ایس ون سےزمین کے استعمال، فصلوں، آبی وسائل، شہری ترقی کا درست تجزیہ ممکن ہوگا، یہ سیٹلائٹ زمین کے ہر زرے کا مشاہدہ کرے گا۔ یہ ٹیکنالوجی ماحولیاتی نگرانی جنگلات کی کٹائی اورشہروں کی توسیع میں معاون ہوگی، ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کیا ہے اس بارے میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ہائیپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے کے لیے استعمال ہونے والا سیٹلائٹ ہوتا ہے جو ہائیپر اسپیکٹرل امیجنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے روشنی کی سینکڑوں باریک طولِ موج کو ریکارڈ کرتا ہے۔یہ طریقہ کار زمین کی سطح کا ایک نہایت تفصیلی “سپیکٹرل فنگر پرنٹ فراہم کرتا ہے، جس کی مدد سے وہ مادی عناصر اور کیمیائی ترکیبوں میں موجود نہایت معمولی فرق کو بھی شناخت کر سکتا ہے،ایسے فرق جو عام سیٹلائٹ کیمروں سے نظر نہیں آتے، کیونکہ وہ صرف چند وسیع رنگوں (جیسے سرخ، سبز اور نیلا) کی روشنی کو ریکارڈ کرتے ہیں۔ہائیپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سے حاصل شدہ معلومات درج ذیل جدید مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی ہیں ،درست زرعی نظام ،ماحولیاتی نگرانی ،شہری پلاننگ اور آفات پر قابو پانے کا نظام ، اس کی لانچنگ سے پاکستان کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا، اس سے مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی استعداد بڑھانے میں مدد ملے گی یہ جغرافیائی خطرات کی نشاندہی کرنے کے ساتھ پائیدار انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرے گا۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ خلائی ٹیکنالوجی کو قومی ترقی کے لیے استعمال میں لانے کی جانب پیش رفت ہے

Post navigation

Previous: چاندی کا مستقبل کیا ہے،سرمایہ کارضرور پڑھ لیں
Next: پاک ایران بارٹر ٹریڈ آسان بنا دی گئی

Related News

betavolt
  • ٹیکنالوجی

چین کی کمپنی نے جلد موبائل فون کو چارجنگ سے نجات کا دعویٰ کر دیا

S.D. اکتوبر 12, 2025 0
social media
  • ٹیکنالوجی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ، پاکستان میں سرفہرست کون ؟

S.D. ستمبر 21, 2025 0
اے آئی کا استعمال ،مسافروں کے لئے خطرناک؟
  • ٹیکنالوجی

اے آئی کا استعمال ،مسافروں کے لئے خطرناک؟

S.D. اگست 20, 2025 0

تازہ ترین

  • معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی
  • تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا
  • بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے
  • انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ
  • پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

pti2
  • سیاست

معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی

S.D. مارچ 7, 2026 0
nawaz and shahbaz
  • سیاست

تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا

S.D. مارچ 7, 2026 0
evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0