Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • پاکستان
  • سانحہ گل پلازہ ،سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں
  • پاکستان

سانحہ گل پلازہ ،سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں

S.D. جنوری 21, 2026
tanveer pasta

کراچی (نیوز لیب رپورٹ) سوشل میڈیا جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے ،دکانداروں سے 5500روپے ماہانہ وصولی کی رسیدیں جعلی ہیں ،گل پلازہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر کے صدر تنویر پاستا نے سوشل میڈیاپر دکانداروں سے 5500روپے ماہانہ وصولی کی رسیدوں کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر اور رسید 100 فیصد جھوٹی ہے اور اتنی رقم وصول نہیں کی جا رہی ہے ۔ سانحہ گل پلازہ کے بعد ایک تصویر کے ساتھ یہ خبر وائرل ہو رہی ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ گل پلازہ مارکیٹ ایسوسی ایشن دکانداروں سے ماہانہ 5500 روپے فی دکان مینٹیننس کی مد میں وصول کرتے ہیں۔ اس خبر کے ساتھ رسید کی تصویر بھی ہے، جس میں صدر ایسوسی ایشن پاستا کے نام سے دستخط بھی موجود ہیں۔سوشل میڈیا پر اس خبر کے ساتھ ہی یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ دکانداروں سے مینٹیننس کی مد میں مجموعی طور پر ماہانہ 66 لاکھ وصول کرنے والی ایسوسی ایشن پلازہ میں فائر الارم بھی کیوں نہ لگا سکی،تاہم دوسری جانب گل پلازہ کے صدر تنویر پاستا کا موقف ہے کہ یہ خبر اور رسید 100 فیصد جھوٹی ہے اور اتنی رقم وصول نہیں کی جا رہی۔تنویر پاستا نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل رسید کی تصویر کے نیچے میرے نام کے دستخط ہیں۔ اگر میں کوئی فراڈ کروں گا تو رسید پر دستخط کیوں کروں گا۔ دوسری بڑی غلطی یہ ہے کہ اس رسید پر گل پلازہ مارکیٹ ایسوسی ایشن لکھا ہے جب کہ ہماری یونین کا نام گل پلازہ منیجمنٹ کمیٹی ہے۔انہوں نے گل پلازہ منیجمنٹ کمیٹی کی رسید دکھاتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پلازہ کی ہر دکان سے ماہانہ مینٹیننس کی مد میں صرف 1500 روپے وصول کیے جاتے ہیں۔تاجر رہنما نے کہا کہ سانحے کے بعد میڈیا کے کئی نمائندے بھی یہاں آئے اور انہوں نے دکانداروں سے پوچھا کہ مینٹیننس کی مد میں کتنا لیا جاتا ہے تو انہوں نے بھی تصدیق کی کہ ماہانہ 1500 روپے ہی لیے جاتے ہیں۔

Post navigation

Previous: سونے اور چاندی کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے
Next: مصطفیٰ کمال نے18ویں ترمیم کو ناسور اور وفاقی سیٹ ایپ کو مسائل کی وجہ قرار دے دیا

Related News

Minister.jamkhan2
  • پاکستان

سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر

S.D. جون 11, 2026
uae4
  • پاکستان
  • دنیا

ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف

S.D. جون 10, 2026
punjabcm1
  • پاکستان

پنجاب کے طلبا و طالبات کے لئے بڑی خبر

S.D. اپریل 18, 2026

تازہ ترین

  • پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص
  • سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر
  • ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف
  • بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا
  • گلش روفی متاثرین کی عدالت میں انصاف کے لئے دہائیاں

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

film.city2
  • شوبزنس

پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص

S.D. جون 16, 2026
Minister.jamkhan2
  • پاکستان

سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر

S.D. جون 11, 2026
uae4
  • پاکستان
  • دنیا

ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف

S.D. جون 10, 2026
india and bangladesh
  • دنیا

بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا

S.D. جون 9, 2026