Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • سیاست
  • سندھ میں اربوں کی گندم چوری اب ہرسال کا معمول بن گیا ہے
  • سیاست

سندھ میں اربوں کی گندم چوری اب ہرسال کا معمول بن گیا ہے

S.D. مارچ 25, 2026
haleem.adil2

کراچی ( نیوزلیب رپورٹ) سندھ میں اربوں کی گندم چوری اب ہرسال کا معمول بن گیا ہے ،احتساب نہ ہونے سے ہرسال عوام ٹیکس کے 100 ارب روپے کرپشن کی نذر ہو جاتے ہیں ،سندھ میں گندم کی خرد برد کا سلسلہ برسوں سے چل رہا ہے لیکن آج تک محکمہ خوراک کے ملوث بااثر افسران کے خلاف کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں ہو تی ،ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے سندھ میں گندم اسکینڈل پر ردعمل دیتے ہوئے کیا ،انھوں نے کہا ہر سال 100 ارب روپے سے زائد مالیت کی گندم میں خوردبرد ایک سنگین مسئلہ بن چکاہے۔ رواں سال بھی 14 ارب روپے کی گندم مبینہ طور پر غائب کر دی گئی جبکہ 10 ارب روپے مالیت کی گندم گوداموں میں پڑے پڑے خراب ہو گئی، جو محکمہ خوراک سندھ کی بدترین نااہلی اور ناقص انتظامی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک اس وقت تقریبا 200 ارب روپے کا مقروض ہو چکا ہے، جو عوامی وسائل کے بے دریغ ضیاع کا واضح ثبوت ہے۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ہر سال عوام کے ٹیکس کے پیسے کا غلط استعمال کر کے 200 ارب روپے سے زائد کا نقصان کرتی ہے، مگر اس کرپشن پر کوئی موثر احتساب نظر نہیں آتا۔ سندھ حکومت کی مسلسل نااہلی اور کرپشن کے باعث عوام کا پیسہ ضائع ہو رہا ہے ، عام آدمی مہنگائی اور بدانتظامی کا بوجھ اٹھانے پر مجبور ہے۔ سندھ بھر میں آٹا مہنگا فروخت کیا جارہا ہے جبکہ کسانوں کو گندم کا مناسب نرخ نہیں دیا جاتا۔ سندھ کے محکمہ خوراک کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں قائم سرکاری گوداموں سے سنہ 2022 سے 2024 کے دوران تقریبا چار ہزار ٹن گندم چوری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ چوری محکمہ خوراک سندھ کے عملے کی مبینہ ملی بھگت سے کی گئی، جہاں گندم کو نہ صرف غائب کیا گیا بلکہ بعد ازاں اسے خراب ظاہر کر کے مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت بھی کیا گیا۔حلیم عادل شیخ نے سوال اٹھایا کہ اربوں روپے مالیت کی اس سنگین کرپشن کے باوجود آج تک محکمہ خوراک کے ملوث باثر افسران کے خلاف کوئی خاطر خواہ کارروائی کیوں نہیں کی گئی ؟۔حلیم عادل نے مطالبہ کیا کہ گندم اسکینڈل کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں اور اس میں ملوث تمام عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Post navigation

Previous: سام سنگ اور ہنڈائی کی جدید سروس،ڈرائیونگ کرتے ہوئے گھریلو آلات کنٹرول کریں
Next: عوام کے لئے اچھی خبر، حکومت نے کم لاگت ہاوسنگ اسکیم کو مزید پرکشش بنادیا ، مارک اپ ریٹ 5 فیصد کر دیا گیا ،

Related News

haleem.adil3
  • سیاست

پی ٹی آئی جی ایس پی پلس کے خلاف نہین، ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال تشویش ناک ہے،سندھ میں30ہزار ارب روپے خرچ ہونے کے باوجود ترقی نہیں

S.D. مارچ 28, 2026
sindh,governor
  • سیاست

نہال ہاشمی نے سابق گورنر کے اقدامات اور اخراجات پر سوال اٹھا دیا

S.D. مارچ 15, 2026
mqm.pakistan2
  • سیاست

کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے پر ایم کیو ایم کا رد عمل سامنے آگیا

S.D. مارچ 14, 2026

تازہ ترین

  • پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص
  • سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر
  • ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف
  • بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا
  • گلش روفی متاثرین کی عدالت میں انصاف کے لئے دہائیاں

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

film.city2
  • شوبزنس

پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص

S.D. جون 16, 2026
Minister.jamkhan2
  • پاکستان

سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر

S.D. جون 11, 2026
uae4
  • پاکستان
  • دنیا

ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف

S.D. جون 10, 2026
india and bangladesh
  • دنیا

بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا

S.D. جون 9, 2026