Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • صحت
  • میڈیکل تعلیم کے لئے حکومت کی نئی پالیسی،ڈاکٹر بننے کے خواہش مندوں کے لئے بڑی رکاوٹ۔
  • صحت

میڈیکل تعلیم کے لئے حکومت کی نئی پالیسی،ڈاکٹر بننے کے خواہش مندوں کے لئے بڑی رکاوٹ۔

S.D. مئی 12, 2026
medical,student

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ )میڈیکل کی تعلیم کے لئے حکومت کی نئی پالیسی، طلبا و طالبات کے لئے ڈاکٹر بننا مزید مشکل ہو گیا ،حکومت نے بیرونِ ملک میڈیکل وڈینٹل تعلیم سے قبل طلبا و طالبات کیلئے پی ایم اینڈ ڈی سی رجسٹریشن لازمی قراردے دی،اب ایم ڈی کیٹ پاس کئے بغیر بیرونِ ملک بھی میڈیکل تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، طبی تعلیم کے نظام میں اصلاحات کا اعلان۔ نئی پالیسی کے مطابق طلبا و طالبات کے لیے صرف ان غیر ملکی اداروں میں داخلہ لینا ممکن ہوگا جو پی ایم اینڈ ڈی سی کی منظور شدہ فہرست میں شامل اور ڈبلیو ایف ایم ای سے تسلیم شدہ ہوں۔ میڈیکل گریجویٹس کے لیے وطن واپسی پر نیشنل رجسٹریشن امتحان پاس کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ غیر انگریزی زبان والے ممالک میں جانے والے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پہلے مقامی زبان سیکھیں، جبکہ روانگی سے قبل رہائش اور رابطہ معلومات کی فراہمی بھی یقینی بنانا ہوگی۔ یہ فیصلے قومی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کمیٹی اجلاس میں کئے گئے، کمیٹی کا اجلاس منگل کو منعقد ہواجس میں پاکستان میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم کے نظام کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے لئے جاری اصلاحات اور ریگولیٹری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے انسپکشن کے طریقہ کار پر تفصیلی غور کیا گیا۔ کمیٹی نے اداروں کے شفاف، منصفانہ اور میرٹ پر مبنی انسپکشن کے لئے جاری کوششوں پر پی ایم ڈی سی کو سراہا۔ کمیٹی کے اراکین کو اب تک متعارف کرائی گئی نئی اصلاحات، جدید طریقہ کار اور انسپکشن کے معیار اور ساکھ کو بہتر بنانے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ انسپکشن کے معیار اور طریقہ کار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غفلت، بے ضابطگی یا قواعد کی خلاف ورزی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ اجلاس کے شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان میں صحت کے شعبے کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے،اس لئے اب بیرونِ ملک میڈیکل یا ڈینٹل تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند تمام طلبہ کے لئے ایم ڈی کیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کرنا اور بیرونِ ملک روانگی سے قبل پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا تاکہ مستقبل میں ڈگری کی منظوری، لائسنسنگ یا رجسٹریشن کے حوالے سے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔کمیٹی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ طلبہ داخلہ لینے سے قبل اس امر کی تصدیق کریں کہ متعلقہ غیر ملکی میڈیکل ادارہ پی ایم اینڈ ڈی سی کی منظور شدہ غیر ملکی اداروں کی فہرست میں شامل ہے۔ مزید برآں ادارے کا ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن سے منظور شدہ ہونا یا ورلڈ ڈائریکٹری آف میڈیکل سکولز میں شامل ہونا لازمی ہوگا۔میڈیکل تعلیم کم از کم پانچ سالہ دورانیے پر مشتمل ہوگی ،کمیٹی نے یہ بھی ہدایت کی کہ جن ممالک میں تدریس کا ذریعہ انگریزی نہیں ہے وہاں طلبہ کو طبی تعلیم شروع کرنے سے قبل کم از کم پانچ ماہ مقامی زبان سیکھنے میں صرف کرنا ہوں گے تاکہ مؤثر رابطے اور تعلیمی فہم کو یقینی بنایا جا سکے

Post navigation

Previous: پاکستان میں جلد ایک نئی ایئر لائن کی انٹری متوقع
Next: چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیےبڑی خبر، میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری مزید آسان

Related News

health.sindh
  • پاکستان
  • صحت

سندھ حکومت نےبنیادی مراکز صحت ایک این جی او کے حوالے کر دیئے،پی ایم اے کا احتجاج،سرکاری اثاثےبیرونی ادارے کے حوالے کرناقبول نہیں،فیصلہ واپس لیا جائے

S.D. جولائی 4, 2026
pmdc4
  • صحت

میڈیکل کالجز میں نشستوں کی تعداد بڑھا کر50 ہزار کر دی جائے،وزیر صحت

S.D. اپریل 2, 2026
HSMH.hospital
  • صحت

ملیر کے لئے جدید اسپتال کا تحفہ، 312 بستروں پر مشتمل بڑے اسپتال میں شہریوں کو مفت طبی سہولیات حاصل ہو نگی

S.D. مارچ 10, 2026

تازہ ترین

  • سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی
  • ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟
  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ
  • کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
custom3
  • ایف بی آر
  • ٹریڈ سیاست

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

S.D. اگست 1, 2026