Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • صحت
  • میڈیکل کالجز میں نشستوں کی تعداد بڑھا کر50 ہزار کر دی جائے،وزیر صحت
  • صحت

میڈیکل کالجز میں نشستوں کی تعداد بڑھا کر50 ہزار کر دی جائے،وزیر صحت

S.D. اپریل 2, 2026
pmdc4

کراچی ( نیوزلیب رپورٹ ) میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں ایک لاکھ 44 ہزار طلبہ شریک ہوئے اور ملک میں صرف 22 ہزار نشستیں دستیاب ہیں، اس طرح داخلے سےمحروم رہنے والے ہزاروں طلبہ بیرون ملک تعلیم کے لیے چلے جاتے ہیں،اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے میڈیکل نشستوں کی تعداد بڑھا کر 50 ہزار کی جائے،یہ تجویز۔وفاقی وزیر صحت نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں پیش کی جو کہ چیئرمین کمیٹی عامر ولی الدین کی زیر صدارت منعقدہوا، اجلاس میں ادویات کی قیمتوں کے تعین کے میکنزم پر ڈریپ حکام نے بریفنگ دی۔سی ای او ڈریپ کے مطابق نان ایسینشل ادویہ کے 500 برانڈز کا سروے کیا جا رہا ہے، اس سے قبل 100 برانڈز کا جائزہ لیا گیا تھا۔10 ہفتوں میں رپورٹ موصول ہو جائے گی جس سے معلوم ہوگا کہ ڈی ریگولیشن کے بعد ادویات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا۔اجلاس میں پاکستان میں 2026 کے لیے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس نشستوں کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ اور بتایا گیا کہ ملک بھر میں میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی کل نشستیں 22 ہزار 322 ہیں ، پنجاب 10 ہزار سے زائد نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ سندھ میں 5 ہزار 640 نشستیں موجود ہیں۔خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 354، اسلام آباد میں 1600 اور بلوچستان میں 724 نشستیں مختص ہیں۔ نجی کالجز کی نشستیں 12 ہزار 440 جبکہ سرکاری کالجز میں 9 ہزار 882 نشستیں دستیاب ہیں۔کمیٹی کو دیگر ممالک کی میڈیکل داخلہ پالیسیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بھارت میں نیٹ انٹری ٹیسٹ اور کم از کم 50 فیصد نمبرز لازمی ہیں، بنگلہ دیش میں انٹری ٹیسٹ کے ساتھ 60 فیصد نمبرز کی شرط ہے جبکہ سعودی عرب میں 40 فیصد ٹیسٹ، 30 فیصد بورڈ اور 30 فیصد اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ پر مشتمل میرٹ فارمولا لاگو ہے۔اجلاس کے دوران پی ایم اینڈ ڈی سی کے بورڈ میں نجی میڈیکل کالجز کے مالکان کی شمولیت پر سوال اٹھایا گیا۔کمیٹی رکن روبینہ خالد نے کہا کہ نجی کالجز مالکان کی موجودگی مفادات کے ٹکرا کا باعث بن سکتی ہے۔ جس پر وفاقی وزیر صحت نے موقف اختیار کیا کہ نجی کالجز زیادہ ہونے کے باعث ان کی نمائندگی دی گئی ہے۔چیئرمین کمیٹی نے تجویز دی کہ نجی میڈیکل کالجز کو فیس مقرر کرنے میں آزادی دی جائے جبکہ سرکاری کالجز کی فیس اور میرٹ کو برقرار رکھا جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں ایک لاکھ 44 ہزار طلبہ شریک ہوئے جبکہ ملک میں صرف 22 ہزار نشستیں دستیاب ہیں، جس کے باعث ہزاروں طلبہ بیرون ملک تعلیم کے لیے جاتے ہیں۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ بیرون ملک جانے والے طلبہ میں سے ایک فیصد سے زائد پاس نہیں ہو پاتے اور تجویز دی کہ نشستوں کی تعداد بڑھا کر 50 ہزار کی جائے

Post navigation

Previous: سائنسی افسانہ ، حقیقت بن گیا،چین اور جنوبی کوریا نے سمندر کے نیچے450 کلومیٹر کی سرنگ مکمل کر لی
Next: کسٹمز کی ضبط کردہ گاڑیوں کی نئی پالیسی،وفاقی اور صوبائی اداروں کو فروخت کرنےکا فیصلہ

Related News

medical,student
  • صحت

میڈیکل تعلیم کے لئے حکومت کی نئی پالیسی،ڈاکٹر بننے کے خواہش مندوں کے لئے بڑی رکاوٹ۔

S.D. مئی 12, 2026
HSMH.hospital
  • صحت

ملیر کے لئے جدید اسپتال کا تحفہ، 312 بستروں پر مشتمل بڑے اسپتال میں شہریوں کو مفت طبی سہولیات حاصل ہو نگی

S.D. مارچ 10, 2026
cardic.dieat
  • صحت

دل کی صحت کے لیے سب سے اہم چیز کیا ہے ،ہاورڈ یونیورسٹی کی تحقیق

S.D. مارچ 1, 2026

تازہ ترین

  • پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص
  • سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر
  • ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف
  • بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا
  • گلش روفی متاثرین کی عدالت میں انصاف کے لئے دہائیاں

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

film.city2
  • شوبزنس

پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص

S.D. جون 16, 2026
Minister.jamkhan2
  • پاکستان

سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر

S.D. جون 11, 2026
uae4
  • پاکستان
  • دنیا

ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف

S.D. جون 10, 2026
india and bangladesh
  • دنیا

بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا

S.D. جون 9, 2026