کراچی ( نیوز لیب رپورٹ) نئےگونر سندھ سیدمحمد نہال ہاشمی نے سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے اخراجات اور اقدامات پر اعتراضات اٹھا دیئے ،نہال ہاشمی نے کہا کہ گورنر ہائوس میں جو کچھ ہوتا رہا ہے میں اس کا آڈٹ کرائوں گا،آڈٹ کرانے کا مقصد یہ معلومات حاصل کرنا ہے کہ کہاں کہاں سے کتنے پیسے ملے اور انھیں کہاں خرچ کیا گیا ،تمام اخراجات عوام کے سامنے رکھوں گا، عوام بھی اس بات پر نظر رکھیں کہ یہاں کتنے پیسے خرچ ہو رہے ہیں اور کہاں استعمال ہو رہے ہیں، اگر میں کوئی غلط کام کروں تو عوام اور میڈیا ضرور مجھ پر تنقید کریں، مجھے وہ لوگ بہت اچھے لگتے ہیں جو مجھ پر تنقید کرتے ہیں،انھوں نے اعلان کیا کہ گورنر ہاؤس میں عوام کے لیے سحر و افطار کا اہتمام جاری رہے گا ۔ واضح رہے کہ نہال ہاشمی نے گورنر ہاوس کے آڈٹ کا اعلان اس تناظر میں کیا ہے کہ کامران خان ٹیسوری کے دور میں تاجروں ،صنعت کاروں اور این جی او ز سے بڑے پیمانے پر فنڈ لیکر اسے اپنی تشہیر اور سیاسی مفادات کے لئے استعمال کئے جانے کی باتیں ہو رہی ہیں ،گورنر ہائوس میں عہدہ سنبھالنے کے بعد اتوار کو اپنی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے وزیر اعظم کا یوتھ پروگرام سندھ لانے کا اعلان کیا اور کہا کہ شہباز شریف نے طلبہ کے لیے جو اقدامات کیے وہ یہاں بھی نظر آئیں گے ، ہم اگر کہیں کہ 6 ماہ کا کورس ہے تو 6 ماہ میں ڈگری ملے گی( اس طرح انھوں نے نام لئے بغیر سابق گورنر کامران خان ٹیسوری کے آئی ٹی کورس کو تنقید کا نشانہ بنایا) نہال ہاشمی نے کہا کہ اس مقام کی حالت بہتر بنائی جائے گی اور یہاں کی خراب کرسیوں اور دیگر انتظامات کو درست کیا جائے گا، یہ جگہ دوبارہ آباد ہوگی اور ترقی کا سفر آگے بڑھے گا۔جہاں میں بیٹھاہوں یہ ہمارے رہبروں اور کارکنان کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے، ہم ہر شخص کی نمائندگی کرتے ہیں، آپ اس مقام کو دیکھیں کہ یہاں کا کیا حال کیاگیا ہے، کرسیوں کی حالت دیکھیں،یہ سب دوبارہ آبادہوگا، کل سے مستحقین سحری اور افطار یہاں کریں گے۔ میں سیاسی کارکن ہوں، میں عوامی گورنر نہیں آئینی گورنر ہوں، گورنر ہائوس سب کا ہے ، صوبے کے ساتھ کوئی مزاق نہیں ہو گا کام ہو گا اور تبدیلی نظر آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ خبر اور پروپیگینڈا میں فرق ہو تا ہے لہٰذا خبر چلائی جائے پرو پیگنڈا نہ کیا جائے ۔ میں کراچی سمیت پورے صوبے کا گورنر ہوں اور پورے صوبے کو دیکھنا میرا فرض ہے وزیر اعظم نے جو احکامات دیے ہیں ان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، گورنر ہاؤس پورے سندھ کی شناخت ہے، یہ میرا گھر نہیں، میں یہاں نگراں ہوں۔ نہال ہاشمی نے ، مجھے سیاسی کارکن رہنے دو، سوشل میڈیا ویڈیو بنا کر فنکار نہیں بنائیں، میں سیاسی کارکن ہوں، کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،
