Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • شوبزنس
  • ہالی ووڈ اداکار عامر خان کی 61 سال میں تیسری شادی، دلہن گوری اسپراٹ کا تعلق فیشن انڈسٹری سے ہے
  • شوبزنس

ہالی ووڈ اداکار عامر خان کی 61 سال میں تیسری شادی، دلہن گوری اسپراٹ کا تعلق فیشن انڈسٹری سے ہے

S.D. جولائی 5, 2026
Amir-Khan-Wedding1

کراچی (نیوز لیب رپورٹ )ہالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان 61 سال کی عمر میں اپنی پارٹنر گوری اسپراٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئےہیں۔ یہ شادی ممبئی کے پالی ہِل میں واقع عامر خان کی رہائش گاہ پر نہایت سادہ اور نجی تقریب میں انجام پائی، جس میں صرف اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ جوڑے نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی رجسٹر کرائی، بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کےمعروف اداکار عامرخان ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔ 5 جولائی کو انہوں نے اپنی پارٹنر گوری اسپریٹ کے ساتھ شادی کر لی۔ عامر خان اور گوری اسپریٹ کی شادی کی تیاریاں کافی عرصے سے جاری تھیں۔ 61 سالہ اداکار پہلے ہی اشارہ دے چکے تھے کہ وہ محدود مہمانوں کی موجودگی میں اپنے گھر پر ہی شادی کریں گے۔ اس موقع پر پالی ہِل میں واقع ان کے گھر کو خوبصورت روشنیوں اور دلکش سجاوٹ سے آراستہ کیا گیا تھا۔ شادی کی تقریب میں تقریباً 100 سے 150 مہمان شریک ہوئے۔خاندان اور قریبی دوستوں کے ساتھ ساتھ عامر خان کی بیٹی ایرا خان اپنے شوہر کے ساتھ جبکہ بیٹے جنید خان بھی تقریب میں موجود تھے۔ عامر کی بہن نے بھی شادی میں شرکت کی۔ شادی کی خبر سامنے آتے ہی فلمی دنیا کی کئی معروف شخصیات بھی ان کے گھر پہنچیں۔ہدایت کار آشوتوش گواریکر اپنی اہلیہ کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئے، امبانی خاندان کے چند افراد نے بھی تقریب میں شرکت کی، تاہم ممبئی میں موسلا دھار بارش اور ریڈ الرٹ کے باعث ان کے قافلے کو کچھ دیر کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن بارش کے باوجود تیاریاں جاری رہیں

عامر خان اس سے قبل دو شادیاں کر چکے ہیں۔ انہوں نے 1986 میں رینا دتہ سے شادی کی تھی، جن سے ان کے دو بچے جنید اور ایرا ہیں۔ یہ شادی 2002 میں ختم ہو گئی۔ اس کے بعد فلم لگان کے سیٹ پر ان کی ملاقات کرن راؤ سے ہوئی اور دونوں نے 2005 میں شادی کر لی۔ اس شادی سے ان کے بیٹے آزاد کی پیدائش ہوئی، تاہم 2021 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی۔گوری اسپراٹ کا تعلق فیشن اور بیوٹی انڈسٹری سے رہا ہے اور وہ عامر خان پروڈکشنز سے وابستہ ہونے سے قبل اسی شعبے میں کام کرتی رہی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوری اور عامر ایک دوسرے کو دو دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے سے جانتے تھے، تاہم دونوں کے درمیان رشتہ بعد کے برسوں میں مضبوط ہوا اور بالآخر انہوں نے اپنی زندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔عامر خان کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد فلمی دنیا، کھیل اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے بھی انہیں مبارک باد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر بھی مداح بڑی تعداد میں نئے جوڑے کو مبارک باد دے رہے ہیں اور ان کی تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔عرفان پٹھان کا محبت اور دعاؤں سے بھرپور پیغام مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، ۔ سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اور گوری اسپراٹ کی شادی پر انہیں دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ عرفان پٹھان نے اتوار کو منعقد ہونے والی نجی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا، جسے مداحوں نے بھی خوب پسند کیا۔عرفان پٹھان نے اپنی پوسٹ میں لکھا، “پیارے عامر بھائی اور گوری، آپ دونوں کو شادی کی بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ کرے آپ کی زندگی ہمیشہ محبت، خوشیوں، مسکراہٹوں اور ایک دوسرے کے ساتھ سے بھرپور رہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اس خوبصورت سفر کو بے شمار خوشیوں اور برکتوں سے نوازے۔ میں آپ دونوں کے لیے بے حد خوش ہوں، ایک بار پھر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد۔۔شادی کی تقریب میں عامر خان اور گوری اسپراٹ نے کریم اور بیج رنگ کے روایتی ملبوسات زیب تن کیے، جن میں دونوں نہایت خوبصورت دکھائی دے رہے تھے۔ عامر خان کے پبلسِسٹ کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں نوبیاہتا جوڑے کو اپنے اہلِ خانہ اور قریبی عزیزوں کی موجودگی میں شادی کے قانونی دستاویزات پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تقریب سادگی، وقار اور خاندانی ماحول کی عکاس رہی۔

Post navigation

Previous: سندھ حکومت نےبنیادی مراکز صحت ایک این جی او کے حوالے کر دیئے،پی ایم اے کا احتجاج،سرکاری اثاثےبیرونی ادارے کے حوالے کرناقبول نہیں،فیصلہ واپس لیا جائے
Next: ریسکیو 1122 اہلکاروں کے لئےبڑی خبر،سندھ حکومت کا فلاحی پیکج

Related News

film.city2
  • شوبزنس

پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص

S.D. جون 16, 2026
Salim-Khan4
  • شوبزنس

بھارتی اداکار سلمان خان کے والد ہاسپٹل داخل،تشویش ناک خبریں

S.D. فروری 19, 2026
alakh1
  • شوبزنس

سپر اسٹار شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑنے والا اسٹار

S.D. اکتوبر 5, 2025

تازہ ترین

  • غیر ملکی سرمایہ کار امن وامان کی صورتحال سے پریشان، سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا ،اوور سیز انویسٹرز چیمبر کے اراکین نےکہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھ گئے ، کراچی پولیس کی مثبت درجہ بندی کم اور اس کے برعکس سندھ رینجرز کی مثبت درجہ بندی بڑھ گئی
  • ریسکیو 1122 اہلکاروں کے لئےبڑی خبر،سندھ حکومت کا فلاحی پیکج
  • ہالی ووڈ اداکار عامر خان کی 61 سال میں تیسری شادی، دلہن گوری اسپراٹ کا تعلق فیشن انڈسٹری سے ہے
  • سندھ حکومت نےبنیادی مراکز صحت ایک این جی او کے حوالے کر دیئے،پی ایم اے کا احتجاج،سرکاری اثاثےبیرونی ادارے کے حوالے کرناقبول نہیں،فیصلہ واپس لیا جائے
  • ،سندھ میں کاروباری برادری نے 344.602 ارب روپے کا سیلز ٹیکس دیا جبکہ وڈیروں اور جاگیرداروں نے محض ایک ارب روپے کا زرعی ٹیکس جمع کرایا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

oicci2
  • بزنس
  • پاکستان

غیر ملکی سرمایہ کار امن وامان کی صورتحال سے پریشان، سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا ،اوور سیز انویسٹرز چیمبر کے اراکین نےکہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھ گئے ، کراچی پولیس کی مثبت درجہ بندی کم اور اس کے برعکس سندھ رینجرز کی مثبت درجہ بندی بڑھ گئی

S.D. جولائی 8, 2026
1122
  • پاکستان
  • خاص رپورٹس

ریسکیو 1122 اہلکاروں کے لئےبڑی خبر،سندھ حکومت کا فلاحی پیکج

S.D. جولائی 7, 2026
Amir-Khan-Wedding1
  • شوبزنس

ہالی ووڈ اداکار عامر خان کی 61 سال میں تیسری شادی، دلہن گوری اسپراٹ کا تعلق فیشن انڈسٹری سے ہے

S.D. جولائی 5, 2026
health.sindh
  • پاکستان
  • صحت

سندھ حکومت نےبنیادی مراکز صحت ایک این جی او کے حوالے کر دیئے،پی ایم اے کا احتجاج،سرکاری اثاثےبیرونی ادارے کے حوالے کرناقبول نہیں،فیصلہ واپس لیا جائے

S.D. جولائی 4, 2026