Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • پاکستان
  • اسٹاک مارکیٹ میں سود سے پاک سرمایہ کاری کے خواہش مند افراد کے لئے مزید سہولت فراہم کر دی گئی
  • بزنس
  • پاکستان

اسٹاک مارکیٹ میں سود سے پاک سرمایہ کاری کے خواہش مند افراد کے لئے مزید سہولت فراہم کر دی گئی

S.D. اگست 13, 2026
secp new1

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ)اسٹاک مارکیٹ میں سودسے پاک سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر پی ایس ایکس میں سود سے پاک سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کے لیے ایس ای سی پی نےآسانی فراہم کر دی ،کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے شریعہ کمپلائنٹ بروکریج کا باقاعدہ سیگمنٹ قائم کر دیا گیا، 33 بروکریج ہاؤسز شریعہ کمپلائنٹ ونڈوز کے ذریعے خدمات فراہم کر یں گے۔واضح رہے کہ ان 33 بروکریج ہاؤسز کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مجموعی تجارتی حجم میں حصہ تقریباً 52 فیصد ہے،سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اعلامیہ کے مطابق ایس ای سی پی نے کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے شریعہ کمپلائنٹ بروکریج کا باقاعدہ سیگمنٹ قائم کر دیا ہے، ۔ اسلامی بروکریج ونڈوز کے ذریعے سرمایہ کار اب براہِ راست شریعہ کمپلائنٹ شیئرز، صکوک اور اسلامی ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔اسلامی بروکریج سروسز کے ریگولیٹری فریم ورک کے تحت شریعہ گورننس کے واضح تقاضے مقرر کیے گئے ہیں۔ سرمایہ کاروں کے فنڈز اسلامی بینکاری چینلز کے ذریعے رکھے جائیں گے جبکہ ٹریڈنگ صرف شریعہ کے مطابق منظور شدہ سیکیورٹیز تک محدود ہوگی۔ اسلامی بروکرز اور ونڈوز سودی فنانسنگ یا غیر شریعہ کمپلائنٹ لیوریجڈ اور قیاس آرائی پر مبنی لین دین نہیں کر سکیں گے۔اس اقدام سے ربا سے پاک سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کے لیے کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع نمایاں طور پر وسیع ہوں گے۔ پی ایس ایکس میں لسٹڈ سیکیورٹیز کا ایک بڑا حصہ پہلے ہی شریعہ کمپلائنٹ ہے، جس سے سرمایہ کاروں کو اسلامی اصولوں کے مطابق سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں۔ایس ای سی پی نے سیکیورٹیز بروکرز (لائسنسنگ اینڈ آپریشنز) ریگولیشنز، 2016 میں ترامیم کے ذریعے یہ فریم ورک متعارف کرایا تھا، جس کے تحت بروکریج ہاؤسز اسلامی ونڈوز، علیحدہ ذیلی کمپنیوں یا مکمل طور پر شریعہ کمپلائنٹ بروکریج میں تبدیلی کے ذریعے اسلامی مالیاتی خدمات فراہم کر سکتے ہیں۔ فریم ورک میں مناسب شریعہ نگرانی کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی اور نیشنل کلئیرنگ کمپنی کے متعلقہ تقاضوں کی پابندی بھی لازم ہے۔اس وقت 535 لسٹڈ سیکیورٹیز میں سے 308 شریعہ کمپلائنٹ ہیں، جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا تقریباً 65 فیصد بنتی ہیں۔ یہ اعداد و شمار ربا سے پاک سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی طلب اور امکانات کی عکاسی کرتے ہیں۔ چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کا کہنا ہے کہ شریعہ کمپلائنٹ بروکریج سروسز کا فروغ حکومت کے ربا سے پاک معیشت کے ہدف کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ سرمایہ کاروں کو شفاف اور قابلِ اعتماد شریعہ کمپلائنٹ سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرکے ہم کیپٹل مارکیٹ کو وسعت دینا اور اسلامی مالیاتی نظام کی جانب منتقلی کے عمل کو تیز اہم ترجیح ہے۔

Post navigation

Previous: ایئر انڈیا کا کپتان چرسی نکلا،فلائٹ کے اچانک نیچے آنے سے24 مسافر زخمی ہوئے تھے
Next: حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے مذاکرات ناکام،15 اگست کو پیٹرول پمپ بند کر دیں گے،حکومت کاسخت کاروائی کا عندیہ

Related News

mian.adrees.fpcci
  • بزنس
  • جرم و سزاء

ایف پی سی سی آئی کا اپنے سابق صدر میاں محمد ادریس کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج، ناروا سلوک کے خلاف ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ قرارداد منظور ،،ایف آئی اے نے ستارہ گروپ کے مالکان اور فیسکو افسران پر 11.96 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،

S.D. اگست 28, 2026
pta.logo2
  • پاکستان
  • ٹیکنالوجی

موبائل فون صارفین کے لئے خوش خبری،پی ٹی اے نے صارفین کے مفاد میں پری پیڈ موبائل بیلنس کی مدت 6 ماہ مقرر کر دی

S.D. اگست 27, 2026
ifc
  • بزنس
  • دنیا

کاروباری خواتین کے لئے خوش خبری، خواتین کو قرض کی ادائیگی کے لئےآئی ایف سی نے پاکستانی بینک کو ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا ،

S.D. اگست 23, 2026

تازہ ترین

  • مولانا عبداللہ،مفتی جمیل اور مفتی شامزئی کا قاتل گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • ایف پی سی سی آئی کا اپنے سابق صدر میاں محمد ادریس کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج، ناروا سلوک کے خلاف ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ قرارداد منظور ،،ایف آئی اے نے ستارہ گروپ کے مالکان اور فیسکو افسران پر 11.96 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،
  • موبائل فون صارفین کے لئے خوش خبری،پی ٹی اے نے صارفین کے مفاد میں پری پیڈ موبائل بیلنس کی مدت 6 ماہ مقرر کر دی
  • جرمن حکومت نے 23 افغانوں کو طالبان کے حوالے کر دیا،جرمنی سے ملک بدر کئے جانے والوں کو چارٹر طیارے پر کابل بھیجا گیا
  • کاروباری خواتین کے لئے خوش خبری، خواتین کو قرض کی ادائیگی کے لئےآئی ایف سی نے پاکستانی بینک کو ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا ،

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

CTD.sindh
  • جرم و سزاء

مولانا عبداللہ،مفتی جمیل اور مفتی شامزئی کا قاتل گرفتار کرنے کا دعویٰ

S.D. اگست 28, 2026
mian.adrees.fpcci
  • بزنس
  • جرم و سزاء

ایف پی سی سی آئی کا اپنے سابق صدر میاں محمد ادریس کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج، ناروا سلوک کے خلاف ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ قرارداد منظور ،،ایف آئی اے نے ستارہ گروپ کے مالکان اور فیسکو افسران پر 11.96 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،

S.D. اگست 28, 2026
pta.logo2
  • پاکستان
  • ٹیکنالوجی

موبائل فون صارفین کے لئے خوش خبری،پی ٹی اے نے صارفین کے مفاد میں پری پیڈ موبائل بیلنس کی مدت 6 ماہ مقرر کر دی

S.D. اگست 27, 2026
germany1
  • دنیا

جرمن حکومت نے 23 افغانوں کو طالبان کے حوالے کر دیا،جرمنی سے ملک بدر کئے جانے والوں کو چارٹر طیارے پر کابل بھیجا گیا

S.D. اگست 26, 2026