Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • شوبزنس
  • بھارتی اداکارہ رانیا راو نے یو ٹیوب سے کیا سیکھا،اور کیوں گرفتار ہوئی
  • شوبزنس

بھارتی اداکارہ رانیا راو نے یو ٹیوب سے کیا سیکھا،اور کیوں گرفتار ہوئی

S.D. مئی 25, 2025
rania1

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ) بھارتی ریاست کرناٹک کے پولیس ڈائریکٹر جنرل کی بیٹی اور معروف اداکارہ رانیا راؤ یو اے ای سے 12 کروڑ روپے مالیت کا سونا اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ،اداکارہ رانیا راؤ جو کہ کنڑ اور تامل فلموں میں ہیروئن کا کردار اداکر چکی ہیں انھیں بنگلور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

رانیا راو کا کہنا ہے کہ انھوں نے تمام سونا بڑی مہارت سے جسم کے مختلف حصوں میں چھپا رکھا تھا ،بھارتی میڈیا کے مطابق رانیا راؤ کا کہا ہےکہ انہوں نے سونے کو اسمگل کرنے کا طریقہ یوٹیوب سے سیکھا، جس کے بعد انہوں نے اپنے لباس، جسم اور جوتوں میں سونے کے بسکٹ چھپائے۔ انہوں نے ٹانگوں اور کمر پر سونے کے بسکٹ ٹیپ کی مدد سے چپکائے جب کہ جوتوں اور کپڑوں میں بھی بسکٹس کو چپکایا، تاہم حکام کے مطابق اداکارہ کے جیکٹ کے خفیہ خانوں سے بھی سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے۔

رانیا راو کو اسمگلنگ کے الزام میں بنگلور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے دبئی سے بنگلور کے ہوائی اڈے پہنچنے پر اس وقت گرفتار کیا، اور دوران تلاشی ان کے قبضے سے 14.2 کلو گرام سونا برآمد ہوا۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور رانیا راؤ کے اسمگلنگ کیس میں کرناٹکا پولیس کے اعلیٰ افسران بھی ملوث ہوں گے، کیوں کہ بنگلورو ایئرپورٹ پر تعینات پروٹوکول افسر نے سینئر افسران کی ہدایت پر اداکارہ کو امیگریشن کاؤنٹر سے گزارنے کی کوشش کی گئی۔

رانیا راؤ نے فلموں میں آنے سے قبل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ رانیا کو سنہ 2014 میں اس وقت شہرت حاصل ہوئی جب انھوں نے ایک کنڑ فلم ’مانکیا‘ میں مقبول کنڑ اداکار سودیپ کے ساتھ ہیروئن کا کردار ادا کیا۔ اور 2017 میں کرناٹک کے انتہائی مقبول اداکار گنیش کے ساتھ بھی ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا۔ ڈی آر آئی کا کہنا ہے حالیہ چند ماہ میں بنگلور ہوائی اڈے پر اسمگل کیے جانے والے سونے کی برآمدگی کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔ ڈی آر آئی کے بیان کے مطابق خاتون کو کسٹمز قوانین کی متعلقہ دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا اور مقامی عدالت میں پیش کرنے کے بعد جوڈیشیل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ’رانیا نے کئی فلموں میں اہم کردار ادا کیا لیکن پچھلے کچھ سال سے وہ فلموں میں سرگرم نہیں تھیں‘۔ کنڑ فلم صنعت سے وابستہ ذرائع یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ اپنے کامیاب کرئیر کے باوجود رانیا نے فلموں سے دوری کیوں اختیار کی۔

رانیا کے والد رام چندر راؤ نے ایک مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے خود کو رانیا اور ان کے شوہر کی سرگرمیوں سے الگ کر لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ’رانیا نے چار ماہ قبل ایک ماہر تعمیرات جتن ہوکیری سے شادی کی اور اس وقت سے وہ ہمارے پاس نہیں آئیں۔ ہم رانیا اور ان کے شوہر کی کاروباری سرگرمیوں کے بارے میں مکمل طور پر لاعلم ہیں۔ یہ واقعہ ہمارے لیے انتہائی صدمے کا باعث ہے۔ اگر کوئی خلاف ورزی ہوئی ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی‘۔

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق وہ ادارے کی نظر میں اس وقت آئیں جب انھوں نے گزشتہ چند ماہ میں متعدد بار دبئی کا سفر کیا۔ یہ تشویش اس وقت مزید بڑھ گئی جب اداکارہنے گزشتہ 15 دن میں دبئی کا 4 مرتبہ سفر کیا ۔پولیس اور ڈی آر آئی اہلکاروں کے مطابق وہ دوسرے مسافروں کے برعکس پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کی بیٹی ہونے کا دعویٰ کر کے امیگریشن چیکنگ سے بچ جاتی تھیں۔ رانیا ایئرپورٹ پر ایک کانسٹیبل بلا لیتی تھیں اور وہ کانسٹیبل انھیں امیگریشن کے وی آئی پی کاؤنٹر سے نکال کر ان کا چیک ان بیگ لیتے ہوئے بغیر ان کی جسمانی چیکنگ کے ہوائی اڈے سے مخصوص راستے سے باہر نکال لیتا تھا۔پولیس اور ڈی آر آئی کے مطابق وہ اپنے گھر بھی پولیس کی گاڑی میں جاتی تھیں، جس سے راستے میں چیکنگ کا کوئی خدشہ نہیں ہوتا تھا۔

Post navigation

Previous: ایک پاکستانی کتنا مقروض ہو چکا
Next: ای او بی آئی پنشنرز کا خواب

Related News

Salim-Khan4
  • شوبزنس

بھارتی اداکار سلمان خان کے والد ہاسپٹل داخل،تشویش ناک خبریں

S.D. فروری 19, 2026 0
alakh1
  • شوبزنس

سپر اسٹار شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑنے والا اسٹار

S.D. اکتوبر 5, 2025 0
dilljit.sing1
  • شوبزنس

فلم سردار جی 3 نے پاکستان میں ریکارڈ توڑ کامیابی کیوں حاصل کی۔

S.D. جون 29, 2025 0

تازہ ترین

  • معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی
  • تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا
  • بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے
  • انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ
  • پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

pti2
  • سیاست

معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی

S.D. مارچ 7, 2026 0
nawaz and shahbaz
  • سیاست

تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا

S.D. مارچ 7, 2026 0
evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0