کراچی ( نیوز لیب رپورٹ) امریکا اور ایران جنگ سے سرمایہ کاروں نے دوڑ لگا دی،پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی،مارکیٹ سے کھربوں روپے کا سرمایہ نکال لیا گیا، ،بڑے بحران سے بچنے کے لئے مارکیٹ ایک گھنٹے تک بند کر دی گئی،کے ایس ای 100انڈیکس میں 16089 پوائنٹس کی تاریخ ساز کمی ریکارڈ کی گئی، تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکا کی جنگ اور ایران کے خلیجی ممالک پر حملے کے بعد تیل کی سپلائی معطل ہو نے کی اطلاعات سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے دوڑیں لگا دیں ہیں ،مارکیٹ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اپنا سرمایہ نکالا ہے،فروری سے اب تک مارکیٹ سے 4 ہزار 34 ارب روپے کا بھاری سرمایہ مارکیٹ سے نکالا جا چکا ہے ،پیر کو مارکیٹ میں کھلتے ہی بھونچال آگیا اور انڈیکس 5 فیصد تک گھٹ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک گھنٹے تک بند کرنا پڑگئی ،ایک گھنٹے بعد کھولی گئی تو کچھ مالیاتی اداروں نے خریداری کر کے مارکیٹ کو اٹھانے کی کوشش کی لیکن بے سود،غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھاری فروخت نے مارکیٹ کو کریش کر دیا ،پیر کو کے ایس ای100 انڈیکس 16089.17 پوائنٹس کی تاریخی کمی سے 168062.17 پوائنٹس سے کم ہو کر 151973.00 پوائنٹس پر آکر بند ہوئی جو کہ مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ہے ،اسی طرح ،کے ایس ای30انڈیکس 4995.92 کم ہو جانے سے 51322.39 پوائنٹس سے کم ہو کر 46326.47 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 9239.97 پوائنٹس کم ہو جانے سے 100418.83 پوائنٹس سے کم ہو کر 91178.86 پوائنٹس پر کر بند ہوا،مارکیٹ میں مجموعی طور پر 483 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، صرف 21 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھی ،413 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 49 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی،مارکیٹ سے 1744ارب 55 کروڑ 66 لاکھ 11 ہزار روپے نکل گئے اور مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت17185 ارب 62 کروڑ 82 لاکھ 27 ہزار روپے پر آگئی، لیکن چونکہ فروخت بڑھ گئی تھی اس لئے مارکیٹ میں کاروباری حجم 27 کروڑ 33 لاکھ 8 ہزار شیئرز بڑھنے سے80 کروڑ 95 لاکھ 50 ہزار شیئرز پر پہنچ گیا، پیر کو مارکیٹ میں سب سے زیادہ سودے بالتریب کے۔الیکٹرک،ورلڈ کال،ایف نیٹ ایکوٹی،بینک آف پنجاب اور سنرجی کو پاک کے شیئرز کے ہو ئے ، مارکیٹ میں سب سے زیادہ شیئرز کی قیمت میں اضافہ سپر نیٹ ٹیکنالوجی اور جے ڈی ڈبلیو شوگر کے شیئرز کی قیمت میں ہوا جو کہ بالتریب 18.70 روپے اور 7.48 روپے فی شیئرز تھا جبکہ سب سے زیادہ کمی یونی لیور فوڈ اور پی آئی اے ہولڈنگ بی کے شیئرز کی قیمت میں ہو ئی جو کہ 1371.83 روپے اور 944.94 روپے فی شیئرز تھی
