Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • بزنس
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے سرمایہ کاروں نے دوڑ لگا دی،مارکیٹ کریش
  • بزنس

پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے سرمایہ کاروں نے دوڑ لگا دی،مارکیٹ کریش

S.D. مارچ 2, 2026
psx5

کراچی (  نیوز لیب رپورٹ) امریکا اور ایران جنگ سے سرمایہ کاروں نے دوڑ لگا دی،پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی،مارکیٹ سے کھربوں روپے کا سرمایہ نکال لیا گیا، ،بڑے بحران سے بچنے کے لئے مارکیٹ ایک گھنٹے تک بند کر دی گئی،کے ایس ای 100انڈیکس میں 16089 پوائنٹس کی تاریخ ساز کمی ریکارڈ کی گئی، تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکا کی جنگ اور ایران کے خلیجی ممالک پر حملے کے بعد تیل کی سپلائی معطل ہو نے کی اطلاعات سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے دوڑیں لگا دیں ہیں ،مارکیٹ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اپنا سرمایہ نکالا ہے،فروری سے اب تک مارکیٹ سے 4 ہزار 34 ارب روپے کا بھاری سرمایہ مارکیٹ سے نکالا جا چکا ہے ،پیر کو مارکیٹ میں کھلتے ہی بھونچال آگیا اور انڈیکس 5 فیصد تک گھٹ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک گھنٹے تک بند کرنا پڑگئی ،ایک گھنٹے بعد کھولی گئی تو کچھ مالیاتی اداروں نے خریداری کر کے مارکیٹ کو اٹھانے کی کوشش کی لیکن بے سود،غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھاری فروخت نے مارکیٹ کو کریش کر دیا ،پیر کو کے ایس ای100 انڈیکس 16089.17 پوائنٹس کی تاریخی کمی سے 168062.17 پوائنٹس سے کم ہو کر 151973.00 پوائنٹس پر آکر بند ہوئی جو کہ مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ہے ،اسی طرح ،کے ایس ای30انڈیکس 4995.92 کم ہو جانے سے 51322.39 پوائنٹس سے کم ہو کر 46326.47 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 9239.97 پوائنٹس کم ہو جانے سے 100418.83 پوائنٹس سے کم ہو کر 91178.86 پوائنٹس پر کر بند ہوا،مارکیٹ میں مجموعی طور پر 483 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، صرف 21 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھی ،413 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 49 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی،مارکیٹ سے 1744ارب 55 کروڑ 66 لاکھ 11 ہزار روپے نکل گئے اور مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت17185 ارب 62 کروڑ 82 لاکھ 27 ہزار روپے پر آگئی، لیکن چونکہ فروخت بڑھ گئی تھی اس لئے مارکیٹ میں کاروباری حجم 27 کروڑ 33 لاکھ 8 ہزار شیئرز بڑھنے سے80 کروڑ 95 لاکھ 50 ہزار شیئرز پر پہنچ گیا، پیر کو مارکیٹ میں سب سے زیادہ سودے بالتریب کے۔الیکٹرک،ورلڈ کال،ایف نیٹ ایکوٹی،بینک آف پنجاب اور سنرجی کو پاک کے شیئرز کے ہو ئے ، مارکیٹ میں سب سے زیادہ شیئرز کی قیمت میں اضافہ سپر نیٹ ٹیکنالوجی اور جے ڈی ڈبلیو شوگر کے شیئرز کی قیمت میں ہوا جو کہ بالتریب 18.70 روپے اور 7.48 روپے فی شیئرز تھا جبکہ سب سے زیادہ کمی یونی لیور فوڈ اور پی آئی اے ہولڈنگ بی کے شیئرز کی قیمت میں ہو ئی جو کہ 1371.83 روپے اور 944.94 روپے فی شیئرز تھی

Post navigation

Previous: دل کی صحت کے لیے سب سے اہم چیز کیا ہے ،ہاورڈ یونیورسٹی کی تحقیق
Next: پاکستان کی خلیجی ممالک کوایکسپورٹ بند،شپنگ لائنز کی سروس معطل

Related News

house5
  • بزنس

ہاوس فنانسنگ حاصل کرنے والے یہ ضرور پڑھیں،نیا قانون منظور ہو گیا

S.D. مئی 22, 2026
brohi.hadraabad4
  • بزنس

ٹیکس چوری کا الزام ، حیدرآباد کا بروہی بلوچستان بار بی کیو ریسٹورنٹ سیل کر دیا گیا

S.D. مئی 21, 2026
fbr1
  • ایف بی آر
  • بزنس

کسٹمز آفیسرز نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت کو قانونی نوٹس جاری کردیا،کرپشن کے الزامات پر عوامی معافی کا مطالبہ

S.D. مئی 20, 2026

تازہ ترین

  • پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص
  • سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر
  • ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف
  • بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا
  • گلش روفی متاثرین کی عدالت میں انصاف کے لئے دہائیاں

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

film.city2
  • شوبزنس

پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص

S.D. جون 16, 2026
Minister.jamkhan2
  • پاکستان

سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر

S.D. جون 11, 2026
uae4
  • پاکستان
  • دنیا

ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف

S.D. جون 10, 2026
india and bangladesh
  • دنیا

بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا

S.D. جون 9, 2026