Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • پاکستان
  • کراچی کے 70 فیصد کرائم میں کون ملوث ہے ۔۔۔؟
  • پاکستان

کراچی کے 70 فیصد کرائم میں کون ملوث ہے ۔۔۔؟

S.D. جون 22, 2025
sindh-assembly2

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ) سندھ میں منشیات ایک بہت بڑی لعنت اور عذاب بن چکی ہے، کراچی کے اسٹریٹ کرائم میں گرفتار ہونے والے 70 فیصد ملزمان منشیات کے عادی ہیں تاہم یہ بھی رپورٹ ملی ہے کہ اس مذموم دھندے میں پولیس کے کچھ افسران بھی ملوث ہیں اور ہم پولیس میں موجود ان کالی بھیڑوں کے خلاف باقاعدہ نشاندھی کے تحت کارروائی کو یقینی بنارہے ہیں جبکہ اچھی شہرت کے حامل افسران کو ہی اہم ذمہ داریاں تفویض کی جارہی ہیں۔

سیف سٹی سکھر ، لاڑکانہ، حیدر آباد، اورمیرپورخاص میں بھی متعارف کرایا جا رہا ہے ،یہ انکشاف وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سندھ اسمبلی میں مالی سال 2025.2026 کے بجٹ پر خطاب کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ منشیات مافیاز کے خلاف صوبائی سطح پر ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جس میں نوجوان اے ایس پیز کو شامل کیا گیا ہے اور انھیں باور کرایا گیا ہے کہ منشیات مافیاز کو پکڑیں بصورت دیگر افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور ایسے تمام متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کے لیئے وفاق کو مکتوب بھی ارسال کیا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ مالی مسائل جب بھی درپیش ہو تو ہر چیز کے لیئے فائنانس کی جانب دیکھا جاتا ہے شہر میں کرائم کے خلاف حکمت عملی و لائحہ عمل کی ترتیب سے قبل حزب اختلاف سے مشاورت و تجاویز کے لیئے ملاقاتیں جاری رہتی ہیں تاہم اسٹریٹ کرائم کی بیخ کنی پر حکومت کا فوکس ہے اور یہی وجہ ہے کہ کرائم ریٹ نیچے گیا ہے۔

سندھ پولیس کے پورٹ فولیو میں 10 ہزار 409 ملین کا بجٹ ہے جس میں ترقیاتی اور غیر ترقیاتی سمیت جاری اسکیمز شامل ہیں۔ تاہم اسوقت کراچی سیف سٹی سب سے اہم منصوبہ ہے اور فارنزک لیب وغیرہ سب انٹیگریٹ ہیں آج سے قبل صوبے میں جو جرائم ہوتے تھے تو ثبوتوں کو لاہور بھیجنا پڑتا تھاجبکہ اس ضمن میں جامعہ کراچی سے بھی رجوع کیا جاتا تھا۔

سال 2024 کی نسبت رواں سال موبائل فونز چھیننے کی وارداتوں میں کمی دیکھنے کو ملی ہے جبکہ فور ویل کے چھینے اور چوری جیسے جرائم میں بھی فرق آیا ہے اسی طرح موٹر سائیکل چوری اور چھینے کی وارداتوں میں بھی پہلے کی نسبت کمی آئی ہے۔ 28 ایسے کیسز ہوئے جس میں 28 ڈاکو جہنم واصل ہوئے ، کراچی میں تاجر برادری کیساتھ نا صرف شیڈول ملاقاتیں کی گئیں بلکہ اسکریپ کے مرکزی ڈیلرز کو بھی آن بورڈ لیا گیا جسکے تحت پالیسیز تیار کی گئیں تاکہ کالی بھیڑوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جاسکے جبکہ ان پالیسیوں پر عمل درآمد کے نتیجے میں 234 اسکریپ ڈیلرز کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔جس سے بلاشبہ چوری کے کیسز میں کمی آئی ہے اسی طرح منشیات مافیاز اور انکے خلاف صوبائی سطح پر ایکشن بھی ہمارا ٹارگٹ اور ہدف رہا ہے اور اس ضمن میں حکومت سندھ نے نارکوٹکس کا محکمہ تشکیل دیتے ہوئے خصوصی ایکٹ بھی ترتیب دیا۔

منشیات مافیاز کے خلاف درج مقدمات پر فوری کارروائی اور مقدمات کے کامیاب منطقی انجام کے لیئے صوبائی سطح پر نارکورٹس کا قیام بھی عمل میں لارہے ہیں جسکے بعداندرون چھ ماہ میں منشیات/ نارکوٹکس کے کیسز پر فیصلہ سنایا جاسکے گا۔اسوقت انسداد دہشت گردی کی 20 عدالتیں ہیں جنھیں کم کرکے 7 کیا جارہا ہے اور اسکی وجہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں کیسز کی کمی ہے تاہم شکر باری تعالی ہے کہ دہشت گردی کے واقعات پر اب پولیس کا کنٹرول ہے۔ہم دیگر شہروں میں بھی اے ٹی سی کورٹس کم کریں گے اور نارکوٹکس کی کورٹس کا قیام عمل میں لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ منشیات مافیاز کے خلاف صوبائی سطح پر ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے ،یہ ٹاسک فورس سکھر، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی کام کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صرف کراچی میں 8 ہزار سے زائد منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم یہ تعداد ناکافی ہیں ہمیں منشیات کے بڑے ڈیلرز اور مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات میں اضافہ ہم پر تنقید کا باعث بنا اور اس ضمن میں اپوزیشن نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے تاہم حکومت لائحہ عمل تیار کررہی ہے اور ٹریفک مینجمنٹ کے لیئے قانون متعارف کرتے ہوئے قواعد و ضوابط کا از سر نو جائزہ لیا جائیگا۔ای چالان متعارف کردیا گیا ہےاس حوالے سے کافی چیلنجز درپیش ہیں تاہم سیف سٹی کے تحت دستیاب سہولیات سے ہم استفادہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کراچی میں شہریوں نے جو سی سی ٹی وی کیمراز نصب کررکھے ہیں انھیں بھی متعلقہ تھانوں سے منسلک کرنے کے اقدامات کیئے جارہے ہیں جبکہ باڈی اون کیمرے بھی پولیس انچارجز کو دیئے جائینگے اسی طرح ٹریفک لائٹ سگنلزکے سسٹم کی بہتری پر بھی کام کررہے ہیں اور ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین میں بھی ترامیم لارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیف سٹی فیز ون میں ایئر پورٹ کاریڈور اور ریڈ زون آتا ہے جسے ہم قابل عمل اور فعال کرنا چاہتے ہیں جس میں کلفٹن کا علاقہ کو بھی شامل کیا جائیگا اسکے آپریشنل ہونے سے پولیس اور ایکسائز کو فائدہ ہوگا جبکہ چالان کے لیئے ون ونڈو آپریشن ہوگا اسی طرح جی ٹو منصوبہ این آر ٹی سی کو الاٹ کیا گیا تھا ۔

اب تک 13 سو کیمرے نصب ہوچکے ہیں ہم چاہتے ہیں کراچی سیف سٹی کو کم وقت میں قابل عمل ہوجانا چاہیئے تھا جس سے بلاشبہ امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ سیف سٹی سکھر کے لئےبھی اس سال بجٹ مختص کیا گیا ہے۔صوبے میں ایس فور منصوبہ پہلے ہی چل رہا ہے جبکہ لاڑکانہ، حیدر آباد، میرپورخاص میں بھی سیف سٹی منصوبہ متعارف کیا جائیگا اسوقت ہمارے پاس پولیس کی افرادی قوت ایک لاکھ 71 ہزار اور 41 ہے جن پر تنخواہوں کی مد میں 153.78 بلین اخراجات آتے ہیں جبکہ اسوقت ہمارے پاس بنیادی تنخواہ کم از کم 51 ہزار روپئے تک ہے۔محکمہ پولیس میں بھرتیوں کا عمل انتہائی شفاف،غیر جانبدارنہ اور میرٹ پر کیا جاتا ہے اور کامیاب امیدواروں کو جاب لیٹرز کی تقسیم جاری ہے۔ریکروٹمنٹ کے عمل میں کامیاب امیدواروں کی تعداد54 ہزار ہے اور کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پاس ہونے والوں کو دستیاب ملازمتوں میں ایڈجسٹ کیا جائے۔

Post navigation

Previous: اب ایک موٹر سائیکل والے کو ماہانہ کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟
Next: بھارتی ٹائیکون مکیش امبانی کیوں میدان میں آگئے۔۔۔؟

Related News

anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0
petrolem.outlet1
  • پاکستان

پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

S.D. مارچ 4, 2026 0
ssgc2
  • پاکستان

کراچی میں گیس ڈسٹری بیوشن کی پرائیویٹ کمپنیاں بن گئیں

S.D. فروری 27, 2026 0

تازہ ترین

  • معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی
  • تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا
  • بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے
  • انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ
  • پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

pti2
  • سیاست

معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی

S.D. مارچ 7, 2026 0
nawaz and shahbaz
  • سیاست

تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا

S.D. مارچ 7, 2026 0
evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0